اُردو میں مجلاتی صحافت کا کوئی سنہری دور اگر کبھی آیا تھا تو اب اس کا نام و نشان بھی باقی نہیں۔ ادبی اور تفریحی رسالوں کو ناپید ہوئے تو عرصہ گزر گیا، سرکاری گرانٹ پہ سسک سسک کر زندہ رہنے والے کچھ مجّلے اپنی سہ ماہی یا ششماہی رونمائی سے اپنی زندگیوں کا ثبوت فراہم کرتے رہتے ہیں لیکن ان کی اشاعت کا...