ایک مصرعہ اکثر استعمال ہوتا ہے "ایں خیال است و محال است و جنوں"۔
اس کا مکمل شعر بھی کسی جگہ پڑھا تھا۔ جو (غلط طور پہ) مولانا رومی سے منسوب کیا گیا تھا۔
ہم خدا خواہی و ہم دنیائے دوں
ایں خیال است و محال است و جنوں
"تو خدا کو بھی چاہتا ہے اور ذلیل دنیا کو بھی۔ یہ بس خیال، جنون اور ناممکن بات ہے"۔
حنیف عباسی کی سزا اور نااہلی وغیرہ کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا، جو بذاتِ خود ایک حیران کن فیصلہ تھا۔ نیز یہ کہ اس فیصلے کے خلاف اپیلیں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی مسترد کر دی ہیں۔ یہ بھی حیران کن ہی ہے۔
کیا الیکشن ملتوی کرنے سے عوامی اشتعال کو ٹھنڈا...