میرے محدود علم کے مطابق حدیث میں نشے کو حرام بتایا گیا ہے، اور نشے کی تعریف (میری معلومات کے مطابق) یہ ہے کہ جسے استعمال کرنے سے (عمومی حالات میں) آدمی اپنے ہوش وحواس سے بیگانہ ہوجائے۔ (اگر کسی کو شراب کی پوری بوتل چڑھانے سے بھی نشہ نہیں ہوتا تو شراب اس کے لیے حلال نہیں ہوجائے گی اور نہ ہی اس...