نتائج تلاش

  1. عابی مکھنوی

    بسلسلہ یوم اقبال ۔۔۔۔ از:عابی مکھنوی

    ایک سوال بحضور اقبال ۔۔۔بسلسلہ یوم اقبال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جگر کا خُوں پلا کے تم نے بنیادیں رکھی تھیں کیوں اِک ایسے آشیانے کی ۔۔۔۔ کہ جس کے سب مکینوں کو سلاسل میں ہی پلنا تھا کہ جس کے صحن میں تازہ گُلابوں کو پگھلنا تھا نہ شاہیں پھڑپھڑاتے ہیں ۔۔۔ نہ تارے جگمگاتے ہیں ۔۔۔۔ نہ سایہ...
  2. عابی مکھنوی

    سب مہینے یہاں دسمبر ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ برف سینوں میں گر جمی دیکھو

    سب مہینے یہاں دسمبر ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ برف سینوں میں گر جمی دیکھو
  3. عابی مکھنوی

    بزبان عافیہ صدیقی :از عابی مکھنوی

    تیری دستار کے ہر بل میں نہاں سجدے ہیں میرا سر ننگا سہی شان مگر باقی ہے اُن کے بس میں ہی نہیں موت اُتاریں مجھ پہ مر گیا جسم مرا جان مگر باقی ہے اِن لبوں سے پہ سُنیں گے وہ کوئی عرض کبھی لڑکھڑاتا ہے بدن آن مگر باقی ہے لاکھ پہرے وہ بٹھائیں یہ صدا گُونجے گی کٹ گئی ہے یہ زباں تان مگر باقی ہے میرے...
  4. عابی مکھنوی

    دِل دھڑکتے کسی نے دیکھا ہے

    دِل دھڑکتےکسی نےدیکھاہے میں دِکھاتا ہوں لو ابھی دیکھو کب تلک دید ہو گی یک طرفہ آؤ تُم بھی ہمیں کبھی دیکھو چاند چہرہ چکور پاگل سا کتنی آساں ہے خُود کشی دیکھو سب مہینے یہاں دسمبر ہیں برف سینوں میں گر جمی دیکھو دفن کر دے اُداسیاں عابی خوبصورت ہے زندگی دیکھو ......... عابی مکھنوی
  5. عابی مکھنوی

    کُتوں کا مقدمہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ از:عابی مکھنوی

    عبدالقیوم بھائی یہ ہری پور ہزارہ کا ایک گاؤں ہے ۔۔ جہاں تک آبادی کا تعلق ہے وہ پورے مُلک میں ایک ہی رفتار سے بڑھی ہے لہذا قیاس کر لیں ۔کمینگی سکہ رائج الوقت پر روشنی ڈالنے سےکی ضرورت نہیں یہ اندھیرے میں بھی ہر طرف اپنے جلوے بکھیر رہی ہے ۔آپ خوش قسمت ہیں جو اس معاملے میں اناڑی ہیں اب تک :)...
  6. عابی مکھنوی

    کُتوں کا مقدمہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ از:عابی مکھنوی

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اُردو ادب میں کُتوں کو پطرس بخاری اور جناب فیض صاحب جیسے صاحبانِ قلم بھرپور خراج تحسین پیش کر چُکے ہیں۔اِس سے آپ اِس جانور کی اہمیت کا اندازہ کر سکتے ہیں۔میرا تجربہ کُتوں کے حوالے سے جنابِ پطرس کے بالکل اُلٹ رہا ہے ۔پطرس کا گھوڑے کی رفتار سے چلنے والا قلم بھی کُتے کی...
  7. عابی مکھنوی

    میری ایک تازہ غزل ...کوئے بتاں میں تیرا نشاں ڈھونڈتے رہے

    زیر ِزمین گھر کا نہ گزرا ہمیں خیال ہم زیر ِآسمان اماں ڈھونڈتے رہے دریا تھا ساتھ ساتھ مگر تشنگی نہ تھی صحرا میں آکےآب رواں ڈھونڈتے رہے بہت ہی خوب عاطف بھائی ۔۔۔ کمال مضامین کو اعلیٰ مہارت سےنظم کیا ہے ۔۔۔
  8. عابی مکھنوی

    صحرائے تھر سے تازہ ترین خبر پر ایک پُرانی نظم

    صحرائے تھر سے تازہ ترین خبر پر ایک پُرانی نظم """تھر میں قحط سے مزید 2بچے جاں بحق، تعداد 6ہوگئی""" ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سُنا ہے میرے بھائی بیٹے مائیں بیٹیاں بہنیں ۔۔۔ مہینہ ہو گیا اپنی زباں تالو سے چپکائے شمالاً دیکھتے ہیں کیا کوئی آیا ۔۔۔۔۔ شمالاً اُن کو دہشت کے بگولے جب چڑاتے ہیں...
  9. عابی مکھنوی

    لیبر ڈے پر میرے والد مرحوم کی کہی گئی طرحی مشاعرے کی غزل

    کمال جناب ۔۔۔ آج کے گل آج ہی کی نکہتوں کے ہیں امین کل یہ باسی پھول کہلائیں گے، گلدانوں کا بوجھ
  10. عابی مکھنوی

    ایک پردیسی کی '''عید''' ۔۔۔۔۔۔عابی مکھنوی

    جی سر الف عین ۔۔۔ توجہ کے لیے شکر گزار ہوں
  11. عابی مکھنوی

    ایک پردیسی کی '''عید''' ۔۔۔۔۔۔عابی مکھنوی

    سید عاطف علی بھائی ۔۔ آپ کی مخلصانہ تجاویز کی روشنی میں ترتیب دوں گا نظم دوبارہ پہلی فرصت میں انشا ء اللہ ۔۔ بہت شکریہ ۔۔نوازش
  12. عابی مکھنوی

    ایک پردیسی کی '''عید''' ۔۔۔۔۔۔عابی مکھنوی

    ایک پردیسی کی '''عید''' ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امی روزوں کے بیچ سیتی تھیں کس محبت سے عید کے کپڑے دل دھڑکتا تھا آخری روزے جب بچھڑتی تھی ہم سے افطاری چھت پہ مسجد کی بعد از مغرب بادلوں کی اندھیر نگری میں چاند مل کے تلاش کرتے تھے شب گزرتی تھی جاگتے سوتے صبح ہوتی تھی کس قدر روشن چہرے کھلتے گلاب ہوں جیسے گلیاں...
  13. عابی مکھنوی

    نویں سالگرہ اردو محفل نثر پارے 2014 -- ( تبصرہ جات کی لڑی )

    جناب محمد یعقوب آسی صاحب خوش گوار حیرت کا ش کار ہوں کہ اتنی سہولت سے آپ کے سامنے حاضری لگ گئی ۔۔بلا شبہ تخیل ہی کار فرما ہے تینوں تحار یر میں ورنہ حا فظہ تو ایسا پایا ہے کہ بروز اتوار بھی آفس جانے کی جلدی ہوتی ہے ۔۔اسی لیے میں اس سلسلے کو بچپن کی جھوٹی سچی داستان کہتا ہوں ۔آپ کی شفقت کا...
  14. عابی مکھنوی

    سوال ۔۔۔۔ از:عابی مکھنوی

    آپ احباب کی طرف سے حوصلہ افزائی مجھ نالائق کے لیے باعث سخن ہے ۔۔۔
  15. عابی مکھنوی

    اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014

    نوازش جناب مہدی صاحب ۔۔ تمام حاضرین محفل و منتظمین کی خدمت میں السلام علیکم ۔۔۔ ایک عدد نظم ۔۔۔ ایک غزل نما مخلوق پیش خدمت ہے مع ۔ طفلانہ جذباتیت سے لبریز چند اشعار خوشیاں بھاری ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار جوڑے کپڑوں کے چار جوڑے جوتوں کے تھوڑی چینی تھیلی میں ایک پیکٹ کھیر کا ایک ڈبہ دودھ کا...
  16. عابی مکھنوی

    ” عکس “ --- از فصیح احمد --- (اردو محفل کی نویں سالگرہ پر)

    ''پھر اس کے سامنے کچھ لوگوں نے ڈولی اٹھائی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ کاروانِ عروس نظروں سے اوجھل ہو گیا۔ لیکن بالی اپنی ہی جگہ پر منجمد کھڑا رہا۔ جب تک کہ عکس آئینے سے اوجھل نہ ہو گیا۔"" بہت خوب جناب ۔۔۔ مختصر و دلگیر
  17. عابی مکھنوی

    نویں سالگرہ اردو محفل نثر پارے 2014 ( نثری نشست )

    شکریہ جناب سید فصیح صاحب ۔۔۔ماشاء اللہ اردو محفل بچپن سے عہد لڑکپن میں داخل ہو چکی ہے اس پر مسرت موقع پر تمام محفلین و منتظمین کو مبارکباد۔نثری کاوش کیا ہے جی بس شغل شغل میں بچپن کی جھوٹی سچی کہانی لکھنی شروع کی تھی چند ماہ قبل ۔۔پانچ اقساط کے بعد سے یہ سلسلہ معطل ہے ۔اردو محفل میں اولین تین...
  18. عابی مکھنوی

    وہ کھٹے میٹھے دن ۔۔۔۔ پر پُرزے ۔۔از:عابی مکھنوی

    ہمارے گاؤں کا نام مقامی زبان ہندکو میں "" مکھناں '' اور اردو میں ""مکھن "" ہے۔ہری پور شہر کے ساتھ متصل زمین کا یہ ٹکڑا اللہ کی صناعی کا عجیب نمونہ ہے۔ہری پور سے براستہ چھپر روڈ موضع مکھن تک بمشکل پندرہ منٹ کی مسافت بنتی ہے۔درمیانی رفتار سے پیدل چلنے والے مخصوص راستے سے تیس منٹ میں گاؤں تک پہنچ...
  19. عابی مکھنوی

    وہ کھٹے میٹھے دن ۔۔۔۔پہلا امتحان ۔۔از :عابی مکھنوی

    گورنمنٹ پرائمری اسکول موضع دو بندی میں ہمارے تعلیمی سفر کا پہلا سنگ میل عبور ہونے والا تھا۔پہلی جماعت میں ہم نے اردو حروف تہجی اور بنیادی گنتی کے علاوہ جو چیز سیکھی تھی وہ تختی دھو کر اس پر "" گھاچی "" لگانا ،سرکنڈے کا قلم تراشنا اور تھوک کی مدد سے "" سلیٹ صاف "" کرنا تھا۔ویسے تو آزمائشوں سے...
  20. عابی مکھنوی

    وہ کھٹے میٹھے دن ۔۔۔۔پہلا سبق ۔۔۔۔۔ از:عابی مکھنوی

    یہ 1981 یا 1982 کی بات ہے۔یہ وہ زمانہ تھا کہ جب پانچ یا چھ سالہ لڑکے کے لیے پورے کپڑے پہننا اور مٹی نہ کھانا تہذیب کی معراج سمجھی جاتی تھی۔ابھی مٹی کا ذائقہ پھیکا بھی نہ پڑا تھا کہ ہمیں ملیشیا یونیفارم میں ڈال کر پڑوسی گاؤں میں واقع پرائمری اسکول کے قصائی صفت اساتذہ کو ہدیہ کر دیا گیا۔ہمیں...
Top