آئینہ دیکھ کر تسلی ہوئی
ہم کو اس گھر میں جانتا ہے کوئی
کیا شعر ہے، سبحان اللہ!
کتاب کا تعارف کروانا تو آپ پر ختم ہے راشد صاحب۔کیمسٹری میں ایک لفظ پڑھا تھا Catalyst ، وہی خواص آپ کے تعارفی الفاظ میں ہوتے ہیں۔تحریک ایسی ہوتی ہے کہ بندے کے دل میں کتاب کو پڑھنے کی اشتہا دو چند ہو جاتی ہے۔...
بہت اعلیٰ انتخاب، بٹ جی۔ شکریہ۔
راحت اندوری تو بس چھا جاتے ہیں۔ اسی غزل پر مشتمل ان کا وڈیو محفل میں کسی اور زمرے (غالباً آج کی وڈیو) میں شامل ہے۔ پڑھنے کی نسبت ان کو سننے میں زیادہ لُطف ہے۔
متفق۔
سائنس مضمون ہی ایساہے (بلکہ میں تو اسے بھاری پتھر کہوں گا) کہ اس میں سائنسی موضوعات سے متعلق ٹھوس علم رکھنے والے ہی دخل دیں گے۔ یہ کوئی مذہبی یا سیاسی میدان نہیں ہے جس میں میرے جیسا ہر کوئی جاہل اپنے ’خیالات عالیہ‘ سے نوازنے کی کوشش کرتا ہے۔