نتائج تلاش

  1. تلمیذ

    سائنس نامہ

    آپ کا فورم اردو میں ایک بہت مفیدریسورس ہے۔ لیکن ا س پر ٹریفک کے کم ہونے کی وجہ غالباً تشہیر کی کمی ہے۔ آپ اردو محفل پر بھی توکم کم ہی تشریف لاتے ہیں ورنہ لوگ آپ کے سگینچر میں فورم کا نام دیکھ کر ہی وہاں آ سکتے ہیں۔ اس پر غور کیجئے۔
  2. تلمیذ

    سائنس نامہ

    نہایت عمدہ خیال ہے۔ میرے علم کے مطابق اردو میں سائنس کی ایک عمدہ ویب سائٹ (بلاگ) پہلے سے موجود ہے جو اردو محفل کے ایک قابل رکن (شاید سعد نام ہے)، نے بنائی ہوئی ہے۔ویب سائٹ کا نام یاد نہیں رہا۔ ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ آئی ٹی کے موضوع پر زہیر چوہان کی سائٹ ’آئی ٹی نامہ‘ بھی موجود...
  3. تلمیذ

    One Laptop Per Child پاکستان میں کون متعارف کروائے گا؟

    براہ مہربانی منصوبے کے شروع میں ہی ارباب اختیار کو دو نمبر راستے پر نہ ڈالیں۔ ہماری قوم پہلے ہی متعدد پروجیکٹس میں دھوکوں کے نتیجے میں لہو لہان ہے۔
  4. تلمیذ

    اسلامی خطاطی کے نقوش

    عمدہ۔ کیا یہ دستی خطاطی ہے یا کہ کمپیوٹر کی مدد لی گئی ہے؟
  5. تلمیذ

    محفلین سے درخواست

    جناب، آپ نے اسوہ حسنہ کے ایک نہایت اہم پہلو کی طرف توجہ دلائی ہے۔ بے حد شکریہ۔ ہم کبر سن افراد تو بآسانی اس طرف مائل ہو جائیں گے (بلکہ زیادہ تر لوگ تو ایسا ہی کرتے ہیں) تاہم، آپ کی اس تجویز کے اصل مخاطب تو ہمارے جوان ہیں جو بعض اوقات ذاتی انا یا صرف کوتاہی کی بنا پر حسن اخلاق پر مشتمل...
  6. تلمیذ

    پرانی کتابوں کا اتوار بازار-20 جولائی، 2014

    ماشاءاللہ، اس مرتبہ آپ کو نہایت عمدہ کتابیں حاصل ہوئی ہیں۔ سرفراز قاری صاحب اور قطب الدین عزیز مرحوم، جو ایک بہت قابل بیورو کریٹ تھے، کی خوش نوشتیں یقیناً پڑھنے لائق ہوں گے۔ باقی کتابیں بھی نادر ہیں۔ جزاک اللہ!
  7. تلمیذ

    یہ بات ہے ایک دہائی کی۔۔۔

    سراسر خوش بختی، جس کا شکرکرنا آپ پر واجب ہے۔۔ حضرات واصف مرحوم کا قول ہے کہ ’’وہ شخص انتہائی خوش نصیب ہے جس کا شوق اس کا پیشہ بن جائے‘‘۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
  8. تلمیذ

    آج کی تصویر - 2

    ویسے بچے کی ذہانت قابل داد ہے، جس نے کڑے وقت سے نکلنے کے لئے کیا ترکیب وضع کی ہے۔:)
  9. تلمیذ

    رن مرید

    سرخ کردہ مصرعے کو ذرا اس طرح پڑھئے: کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہی ہے :)
  10. تلمیذ

    نویں سالگرہ ایک افسانہ روزانہ --- موم کی مریم

    واہ جی واہ، ملک صاحب! ایک مرتبہ پھر جھنڈے گاڑ دئے ہیں۔ ماشاء اللہ۔
  11. تلمیذ

    یہ بات ہے ایک دہائی کی۔۔۔

    اس نام سے مشہور مزاح نگار ڈاکٹر محمد یونس بٹ کی ایک کتاب بھی ہے۔
  12. تلمیذ

    نویں سالگرہ ایک افسانہ روزانہ --- موم کی مریم

    میدان وچ آؤ، ملک صاحب:)
  13. تلمیذ

    یہ بات ہے ایک دہائی کی۔۔۔

    بہت اعلیٰ، بٹ جی۔ لیکن یہ فرمائیں، آپ اتنے دنوں سے کہاں ہیں؟
  14. تلمیذ

    سو کا نوٹ

    بہت عمدہ کاوش۔ شکریہ۔ لیکن دو جملے (میرے خیال میں)اجنبی محسوس ہوتے ہیں اور سرخ الفاظ کی تبدیلی کے متقاضی ہیں: بازار میں لالچی گِدھوں کی باس پھیلی ہوئی تھی اور ایک جوان سے آنچل نے دروازہ کھولا
  15. تلمیذ

    سرائیوو میں ماہِ رمضان کی رونقیں

    اسلامی مشترکہ رسوم و رواج کے دلفریب مظاہر۔ شراکت کے لئے بے حد شکریہ ، حسان خان, جی!
  16. تلمیذ

    تعارف محمد سہیل الرحمن

    وعلیکم السلام۔ محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، سہیل صاحب۔
  17. تلمیذ

    قحط الکتاب

    ابن رضا صاحب آپ کی دی ہوئی مثال یہاں کچھ جچی نہیں۔ ساجد, صاحب نے اپنے مراسلے کے پہلے فقرے میں ایک عمومی رجحان کی طرف توجہ دلائی ہے۔ جس پر آپ نے شاید غور نہیں کیا۔
  18. تلمیذ

    محبت کے چالیس اصول (از شمس تبریزی)

    ماشاءاللہ، جناب۔ عربی سے سلیس اور عام فہم رواں اردو میں ترجمہ کرنے کی استعداد جواللہ پاک نے آپ کو ودیعت فرمائی ہے، وہ ہم جیسے جاہلوں کے لئے قابل رشک ہے۔ اللہ پاک اس میں اضافہ فرمائے۔ افسوس، کہ ہماری توجہ زیادہ ترانگریزی سے اردو کی طرف ہی رہی۔ حالانکہ اصل وصف تو عربی زبان کی تفہیم ہی ہے۔
  19. تلمیذ

    محبت کے چالیس اصول (از شمس تبریزی)

    غزنونی صاحب، آپ نے ایک پرانا قرض چکا دیا۔ محنت کرنے کے لئے ہم سراپا شکر گزار ہیں۔ جزاک اللہ!
  20. تلمیذ

    تعارف مبشر شاہ

    محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، شاہ جی۔
Top