شاعر الموت دیوانے سے بھان متی کا تعلق بہت دیر سے بنا۔ جیسے دو پیار کرنے والے سڑک پہ کسی حادثے میں ملتے ہیں ویسے ہی سڈنی میں بھان متی اور دیوانے کا ملن ہوا۔ تھیلی کا روڑہ جب اپنی اصل فنی و ادبی مادرِ گاہ پہنچا تو کہکشانِ ادب کا وہ نیا ستارہ ظہور پذیر ہوا جس کی روشنی سے قبیلہ بھان متی اردو بے ادبی...