نتائج تلاش

  1. رانا

    ’’جنگل بک‘‘ کی اس فائل کو دیکھ کر اپنی قیمتی رائے دیجئے

    مجھے دراصل کہیں ڈاؤنلوڈ کا بٹن نظر نہیں آیا تھا اس لئے سمجھا کہ شائد ڈاؤنلوڈ کے لئے نہیں ہے۔ ابھی آپ کی بات سے خیال آیا کہ دوبارہ دیکھوں تو پوپ اپ کے بٹن سے گوگل ڈاکس میں کھل گئی اور وہاں سے ڈاؤنلوڈ ہوگئی۔ جزاک اللہ۔
  2. رانا

    ’’جنگل بک‘‘ کی اس فائل کو دیکھ کر اپنی قیمتی رائے دیجئے

    بہت عمدہ خلیل بھائی۔ بہت ہی زبردست۔ پی ڈی ایف کا انتظار رہے گا۔(y):)
  3. رانا

    کسی زمانے میں خرم ہوا کرتا تھا

    خوش آمدید خرم بھائی۔:) جب ہم محفل سے نئے نئے وابستہ ہوئے تھے تو ان دنوں خرم شہزاد خرم بہت فعال ہوا کرتے تھے۔ کچھ ایسا یاد پڑتا ہے کہ ان دنوں ان کا نام گلابی رنگ میں لکھا نظر آتا تھا اور ہم سوچا کرتے تھے کہ کاش ہم بھی گلابی ہوتے۔:)
  4. رانا

    تاسف نبیل بھائی کے والد کا انتقال

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مغفرت اور رحمت کا سلوک فرمائے۔ آمین۔
  5. رانا

    کنڈل ایمازون اردو کو کیوں سپورٹ نہیں کرتا؟

    کنڈل پر اردو تو بعد کی بات ہے یہ تو کنڈل کی سہولت ہی پاکستان میں مہیا کرنا گوارا نہیں کرتے۔ آج کنڈل ایپ ڈاؤنلوڈ کرنا چاہی تو میسج آیا کہ پاکستان کے لئے دستیاب نہیں۔ اتنا دکھ ہوا یہ میسج دیکھ کر۔
  6. رانا

    ہ اور ھ کا استعمال

    دیکھ لیں پھر ہم محفلین میں کیسے کیسے جوہر پوشیدہ ہیں جو کبھی خود سے نہ بتائیں تو کسی کو پتہ بھی نہ لگے۔:) اب اپنے ظفری بھائی کو ہی دیکھ لیں۔ آج سے پہلے کس کو خبر تھی کہ زندگی میں کیسے کیسے مہان استادوں سے پھینٹیاں کھاتے رہے ہیں۔:p
  7. رانا

    عروض ورژن 2 کا اجرا

    ماشاءاللہ بہترین ذیشان بھائی۔(y) واقعی لاجواب کام کیا ہے۔ بہت جلد ہر گھر سے شاعر نکلے گا:)
  8. رانا

    ہ اور ھ کا استعمال

    یہ کچھ زیادہ ہی ہوگیا ہے کیونکہ یہ تو پہن کی بجائے پنجابی والا پِھن پڑھا جارہا ہے۔:)
  9. رانا

    ہ اور ھ کا استعمال

    ٹائپنگ میں تو نہیں لیکن ہاتھ سے کبھی لکھنا پڑے تو میں بھی ڈنڈی مار جاتا ہوں کیونکہ بعض جگہ ہ کی بجائے ھ لکھنا آسان لگتا ہے۔ مثلا ھے قلم اٹھائے بغیر لکھا جاتا ہے جبکہ ہے میں ہ کا ڈنڈا بنانا پڑتا ہے۔ اب محفلین نے کہنا ہے کتنا کاہل بندہ ہے یہ۔:)
  10. رانا

    تعارف اردو محفل پر میرا دوسرا جنم

    آپ کے دوسرے جنم کا دھاگا کب کھل رہا ہے؟:p
  11. رانا

    تعارف اردو محفل پر میرا دوسرا جنم

    خوش آمدید شمشاد بھائی۔:) بہت اچھا لگا آپ کو دوبارہ یہاں دیکھ کر۔:) اللہ تعالیٰ جلد آپ کے لئے پہلے سے بہتر روزگار کا وسیلہ بنائے۔
  12. رانا

    مذہب کی تعلیم - قرآن و سنت کی روشنی میں لکھا گیا ناول - از شاہد بھائی

    ہر قسط کے لئے علیحدہ دھاگا کھولنے کی کیا وجہ ہے جبکہ اصولی طور پر ایک ہی دھاگے میں تمام قسطیں شئیر ہونی چاہئیں اور ہو بھی سکتی ہیں۔ اس طرح غیر ضروری طور پر دھاگوں کی تعداد میں اضافہ کرنا طبعیت پر کوئی اچھا تاثر نہیں چھوڑتا۔ دوسرا اس سے یہ قباحت پیدا ہوتی ہے کہ اگر کوئی محفلین اس زمرے میں جھانکنا...
  13. رانا

    ڈاکٹر پرویز ہودبھائی: عصر حاضر کے سقراط

    کالج نے اپنے پیروں پر ایک نہیں دو کلہاڑیاں ماری ہیں۔ ایک تو اتنے مستند اور بہترین پروفیسر کو نکال کر اس سے محروم ہوئے دوسرا اس ویڈیو کے بعد کالج کے پلے اب کیا رہا۔ اب تو اس کالج میں کم از کم سائنس کی تعلیم کے لئے وہی داخلہ لے گا جسے صرف ڈگری درکار ہوگی۔ علم کے طالب شائد وہاں کا رخ نہ کریں۔
  14. رانا

    پندرہویں سالگرہ میرا تعارف

    اردو محفل پر ہم نے ایک ہردلعزیز محفلین کو دیکھا کہ وطن عزیز میں سائنس کے فروغ کے لئے ان کے مراسلوں میں بہت جذبہ بھرا ہوتا ہے۔ ہم سمجھے کوئی دانشور قسم کی شخصیت ہیں اور سائنس سے بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ پھر کچھ عرصے بعد کسی دھاگے میں دیکھا کہ ہارپ ٹیکنالوجی کے سازشی نظریات کے بخیئے ادھیڑ رہے ہیں اور...
  15. رانا

    پندرہویں سالگرہ میرا تعارف

    اچھا ہوا آپ نے وضاحت کر دی ورنہ غلط فہمی ہوسکتی تھی کہ شائد مریخی مخلوق کی حرکتوں پر صبر کرنے کے نتیجے میں صابرہ نام پڑا۔:)
  16. رانا

    پندرہویں سالگرہ میرا تعارف

    ایک تعارف ہم بھی کرا دیتے ہیں۔ محفل میں فانٹ سازی کا ذکر ان کے بغیر مکمل ہی نہیں ہوتا۔ اکثر اردو ویب سائٹس کو نستعلیق خوبصورت فانٹ میں دکھانے میں ان کا بہت ہاتھ ہے۔ لیکن اس تعارف کے لئے محفل کے معطلستان کا دورہ کرنا پڑے گا جہاں کئی آئی ڈیز مدفون ہیں۔ جس آئی ڈی کی ہم بات کر رہے ہیں اس کے کتبے پر...
  17. رانا

    پندرہویں سالگرہ میرا تعارف

    سیدھا سیدھا کہیں نا کہ ہماری شاعری کے استاد ہونے کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنا چاہتی ہیں۔:p
  18. رانا

    پندرہویں سالگرہ میرا تعارف

    سب کچھ کہاں کہہ دیتے ہیں ابھی تو بہت کچھ ہم نے کہا ہی نہیں۔ کیا ہم نے یہ بتایا کہ چہرہ پڑھنے کے ڈانڈے بھی اسی زمانے میں جا کر ملتے ہیں۔ ایک ہاتھ پڑھتے پڑھتے غیر ارادی طور پر چہرہ پڑھنے کی غلطی کر بیٹھے۔ بس وہ دن اور آج کا دن، اس ہاتھ کی لکیروں کا لکھا ایسا غالب ہوا کہ اس غلطی کا ازالہ کرنے کو...
  19. رانا

    پندرہویں سالگرہ میرا تعارف

    وارث بھائی کے بارے میں جو لکھا ہے کہ میں چہرے پڑھتا ہوں۔ تو ہم اندر کی بات بتادیں کہ یہ کالج کے زمانے میں ہاتھ کی لکیریں بھی پڑھتے تھے۔:) اب ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ ہاتھ کن کے ہوتے تھے۔:p
  20. رانا

    پندرہویں سالگرہ میرا تعارف

    واہ بھئی نور بہنا سالگرہ کے جاتے جاتے آخری دنوں میں ایسا اچھوتے خیال کی لڑی سوجھی ہے آپ کو۔ زبردست:) لیکن ہمارے سارے پول آپ نے کھول دیئے اب کون آئے گا ہم سے اصلاح لینے۔ بلکہ اب تو کوئی صلاح بھی مارے گا۔:p
Top