ایک شبہ کا ازالہ: کئی سادہ لوح یہاں یہ اعتراض اٹھا دیتے ہیں کہ اگر غیر اللہ(انبیاء و رسل، اولیاء و مشائخ وغیرہ) سے مانگنا عقیدہ توحید کے خلاف ہے تو پھر اولاد، اپنے والدین سے، خاوند اپنی بیوی یا بیوی اپنے خاوند سے، مزدور اپنے مالک، دوست اپنے دوستوں سے اشیاے ضرورت کا مطالبہ کیوں کرتے ہیں؟ اور دنیا...