کلچر ہو یا ٹیکنالوجی، دونوں انسانی معاشرے کا حصہ ہیں۔ میری نظر میں اِن میں سے کسی ایک کو اپنے وجود یا بقا کے لیے مطلقاً دوسرے کا مرہونِ منت قرار دینا درست نہیں۔
بہت سے کیسز میں کلچر نہیں بلکہ ٹیکنالوجی، کلچر کے آگے سرنگوں دکھائی دیتی ہے۔
مثلاً ایک ہی کمپنی بھارت اور پاکستان کے لیے شہر کے اندر...