رشید اور راحل صاحبان،
امید ہے آپ میری مداخلت گوارا فرمائیں گے . نظم میں ایک سے زیادہ بحور كے استعمال میں کوئی مضائقہ نہیں . اِس امر کا صرف ایک اثر ہو گا اور وہ یہ کہ نظم ’آزاد نظم‘ كے زمرے میں شمار ہوگی . مصنف حنیف كیفی اپنی کتاب ’اُرْدُو میں نظم معرا اور آزاد نظم‘ میں صفحہ 444 پر تصدق حسین...