نتائج تلاش

  1. ندیم حفی

    ندیم حفی سے ہندی رسم الخط سیکھیں-

    محترم خلیل صاحب آپ کے حکم کی تعمیل سر آنکھوں پر جناب
  2. ندیم حفی

    تعارف ندیم حفی - ایک مختصر تعارف

    بہت شکریہ مہ جبیں صاحبہ یہاں آ کر واقعی بہت اچھا لگا۔ یہاں گذرے ہوئے دو تین روز ہی میں بہت محبتیں ملیں اور یوں ہی لگا جیسے بچھڑے ہوؤں سے آ ملا ہوں۔
  3. ندیم حفی

    کلامِ حفی۔۔۔۔متفرق

    محترم الف عین صاحب خوب خوب ناقدانہ نظریں تو رکھتے ہیں جو کہ بلاشبہ ہم جیسوں کے لیے سان کی حیثیت رکھتی ہیں اگر آپ کے قلم کی نوک سے کچھ راہ نما پھول بھی جھڑیں تو مزید ممنون ہوں گا۔ محترم جناب عاطف علی صاحب بہت بہت شکریہ کہ آپ نے تصحیح کے لیے اپنا قیمتی وقت صرف کیا ---یہ الفاظ فقط اتمامِ حجت نہیں...
  4. ندیم حفی

    تعارف ندیم حفی - ایک مختصر تعارف

    جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب، جناب زحال مرزاصاحب اور جناب عبدالرزاق قادری صاحب بہت بہت شکریہ آپ کی ذرہ نوازی کا آپ کی ہرپل نچھاور ہوتی محبتیں شاملِ حال رہیں تو ضرور سفر اچھا گذرے گا کہ ہم جیسے سادہ دلوں کے لیے تو یہی محبتیں زادِ راہ بھی ہیں اور آبِ حیات بھی۔
  5. ندیم حفی

    اشعار پر تصویری تبصرے

    بہت خوبصورت، بہت عمدہ ، بہت اعلٰی ۔۔۔۔اور یہ دیکھ کر میری کیا حالت ہوئی ہو گی ۔۔۔اس کا اندازہ میرا خیال ہے آپ بھی لگا سکتے ہیں کیونکہ آپ کی نگارشات آپ کو کتنی پیاری ہوتی ہیں یہ آپ جانتے ہیں۔۔۔۔ (کچھ ترامیم کے ساتھ) دیکھنا تصویر کی حالت کہ جو اس نے کہا ہے میں نے یہ جانا کہ گویا یہ ہی میرے دل میں ہے
  6. ندیم حفی

    ماہِ تاباں سے جا کے کہہ دو کہ اپنی کرنوں کو گِن کے رکھ لے۔۔۔۔ میں اپنے صحرا کے ذرّے ذرّے کو خود...

    ماہِ تاباں سے جا کے کہہ دو کہ اپنی کرنوں کو گِن کے رکھ لے۔۔۔۔ میں اپنے صحرا کے ذرّے ذرّے کو خود چمکنا سکھا رہا ہو
  7. ندیم حفی

    کلامِ حفی۔۔۔۔متفرق

    دل گرفتارِ کرب تھا سو اب رہا ہوا رفتگاں کی یاد کا یہ معجزہ ہوا مجھ سے سوال پوچھ کے تڑپا تھا خود بھی وہ یوں آشنائے رازِ مہر و وفا ہوا
  8. ندیم حفی

    تعارف ندیم حفی - ایک مختصر تعارف

    جناب الف عین صاحب آپ سے تو ضرور ہم سب مستفید ہوں گے بس آپ کا دستِ شفقت ہم پہ یوں ہی سایہ فگن رہے۔
  9. ندیم حفی

    تعارف ندیم حفی - ایک مختصر تعارف

    جناب میر انیس صاحب بہت شکریہ ۔ میرا تعلق لاہور سے ہے اور انٹر نیٹ پر آوارہ گردی کرتے ہوئے اس محفل میں آ گئے ۔ یا یوں سمجھ لیجیے کہ ملنا تھا مقدر سو مل گئے۔
  10. ندیم حفی

    ندیم حفی سے ہندی رسم الخط سیکھیں-

    سر بہت شکریہ میں آفیشلی آپ کو یہاں پر آنے والے اسباق کے لیے سر پرستِ اعلٰی کے طور پر خدمات دینے کے دعوت دیتا ہوں۔ امید ہے ہم سب آپ کی سر پرستی میں بہت کچھ سیکھیں گے۔ ایک مرتبہ پھر بہت بہت شکریہ
  11. ندیم حفی

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں (4)

    مستند ہے آپ کا فرمایا ہوا۔۔مگر مجھے یوں لگتا ہے جیسے تہمت ایک نہیں تھی۔جبھی تو خواجہ صاحب کو درد تھا۔
  12. ندیم حفی

    ندیم حفی سے ہندی رسم الخط سیکھیں-

    ہندی میں صرف (آجکل ) گ ہی بولا اور لکھا جاتا ہے ۔ویسے بھی میں نے آپ کو بتایا کہ میں ہندی کا استاد تو نہیں اور نہ کو ئی میرا استاد ہے ورنہ شاید زیادہ بہتر مدد کر سکتا۔میں نے بھی انٹرنیٹ ہی کی مختلف سائٹس سے کچھ عرصہ قبل ہندی لکھنا پڑھنا سیکھا۔ امید ہے مل کر ہم مزید اپنے علم کو بانٹیں اور نکھاریں گے۔
  13. ندیم حفی

    ہندی زبان کیسے سیکھی جائے؟؟

    مندرجہ بالا ساری بحث پڑھی ۔۔۔لیکن مجھے لگا شاید اس تمام سے فائدہ اٹھانا مشکل ہو گا ایک نئے فرد کے لیے ۔۔۔۔میں نے بھی دیو ناگری رسم الخط سیکھنے کی کوشش کی اور اس میں کافی حد تک کامیاب رہا۔ جو احباب ہندی رسم الخط سیکھنا چاہیں وہ میرے دھاگے سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔...
  14. ندیم حفی

    ندیم حفی سے ہندی رسم الخط سیکھیں-

    سبق نمبر -۱ سب سے پہلے تو سیکھنے والوں کے لیے ایک خوشخبری ہے اور وہ یہ کہ ہندی رسم الخط میں ہر آواز کے لیے ایک حرف ہے اور اس طرح ہم یہ جان سکتے ہیں کہ اردو میں تو ایک ہی طرح لکھے ہوئے لفظ کو مختلف آوازوں سے پڑھا جا سکتا ہے مثلاً گھر کو ghar اور ghir دونوں طریقوں سے پڑھا جا سکتا ہے لیکن ہندی...
  15. ندیم حفی

    ندیم حفی سے ہندی رسم الخط سیکھیں-

    محفل میں موجود بہت سے احباب کے شوق کا پتا چلا کہ وہ ہندی رسم الخط سیکھنا چاہ رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں میری کوشش حسبِ ذیل ہو گی ۔ یہاں میں نہایت آسان طریقے سے ہندی رسم الخط کے اسباق درج کرتا چلا جا ؤں گا اور کوشش ہو گی کی مشق کے لیے بھی مواد فراہم کر دیا جائے۔ مزید رہنمائی کے لیے ظاہر ہے براہِ...
  16. ندیم حفی

    اشعار پر رہنمائی چاہیے: از : محمد بلال اعظم

    پُورا سیشن پڑھا بہت ہی اچھا لگا جناب مدیر مغزل صاحب نے جس خوبصورتی سے رہنمائی فرمائی اور جناب بلال اعظم نے جس محنت سے "سر کھپایا" بہت اعلٰی ہے ۔۔۔ اشفاق احمد صاحب یاد آ گئے جو کہا کرتے تھے کہ اللہ ہم سب کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کی سعادت سے بہرہ ور کرے۔ آمین
  17. ندیم حفی

    غزل : شامِ غم یوں صدا نہیں ہوتی : ندیم حفی ؔ

    جناب محمد وارث اور جناب فاتح صاحب بہت شکریہ کہ آپ نے درستگی کی ہمیں بھی آپ کی رائے سے مکمل اتفاق ہے ۔ دراصل عروض و تقطیع کی باقاعدہ تعلیم تو حاصل نہیں کی فقط اٹکل سے اوزان جانچ لیا جاتا ہے، کچھ الفاظ کی اپنی ذات میں پوشیدہ نغمگی خود بخود رہنمائی کرتی ہے اور قرطاس پر خطوط عیاں ہوتے چلے جاتے ہیں۔...
  18. ندیم حفی

    آپ سب کی ڈھیروں محبتوں کا بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔اللہ کرے یہ سلسلہ محبتوں کا تا قیامت دراز ہو۔

    آپ سب کی ڈھیروں محبتوں کا بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔اللہ کرے یہ سلسلہ محبتوں کا تا قیامت دراز ہو۔
Top