شام تک پھر رنگ خوابوں کا بکھر جائے گا کیا
رائگاں ہی آج کا دن بھی گزر جائے گا کیا
ڈھونڈنا ہے گھپ اندھیرے میں مجھے اک شخص کو
پوچھنا سورج ذرا مجھ میں اتر جائے گا کیا
مانتا ہوں گھٹ رہا ہے دم ترا اس حبس میں
گر یہی جینے کی صورت ہے تو مر جائے گا کیا
عین ممکن ہے بجا ہوں تیرے اندیشے مگر
دیکھ کر اب...