فرحت آپی!! دراصل اقتباس اتنا لینا تھا۔
مطلب یہ تھا کہ لگتا ہے صاحب لڑی ایک سے زائد لڑیوں میں "مہا بھارت" کا سامان کر چکے ہیں۔ لیکن ہم چونکہ محفل پہ زیادہ متحرک نہیں ہیں اس لیے اس بارے نہیں جانتے۔ :)
جی ہاں، آپ ٹھیک سمجھے۔ ہم بھی بہت کوشش کرتے ہیں کہ نہ ڈریں لیکن کوئی ایک سین بھی دیکھ لیں تو کئی دن تک کچن میں پانی پینے بھی جانا ہو تو باڈی گارڈ ساتھ رکھنا پڑتا ہے۔ :)
حیرت ہے!! محترمہ کو کس کام کی بناء پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے؟؟ ان کی اداکاری بالکل بھی جاندار نہیں ہے۔
نصیبو لال کو تمغہ امتیاز مل جاتا تو کم از کم یہ حیرت نہ ہوتی کہ یہ بھلا کونسا "امتیازی" کام کر رہی ہیں!! :LOL: