جب اللّٰہ کسی سے ناراض ہوتا ہے
تو ہدایت روک دیتا ہے
سجدوں کی توفیق نہیں ملتی
خشیتِ الٰہی کے جذبے چھین لیے جاتے ہیں
اللّٰہ سے توفیق مانگیں کہ
اللّٰہ کبھی بھی ہم سے اپنی توفیق نہ چھینے
اللّٰہ ہمیشہ ہماری پیشانیوں کو سجدے نصیب کرے.
آمین یارب العالمین
بہن ھوں ،سکھی سہیلی ھوں
پھر بھی میں اکیلی ھوں
سو راز ہیں میرے سینے میں
پر کھلتی ھوئی چنبیلی ھوں
چاہے من اندر سے روتا ھو
باہر سے میں البیلی ھوں
کیوں جان سکے نہ تم مجھکو؟
کیا سچ مچ ایک پہیلی ھوں؟
ام عبد الوھاب
پوچھا گیا بہترین ہم نشین کون ہے ؟
جواب ملا..،
"ایسا دوست
جس کا دیکھنا تمھیں الله کی یاد دلا دے،
جس کی گفتگو تمہارے علم میں اضافہ کرے،
اور جس کا عمل آخرت یاد دلا دے".
السلام علیکم
بہت مبارک ہو آپی جان۔۔۔ بہت اچھے مراسلے ہیں آپ کے۔
مراسلوں کی مجموعی تعداد سے فرق نہیں پڑتا
اصل بات تو مراسلے میں لکھی بات کی ہے کہ اس کی کتنی اہمیتِ ہے ۔ ماشاءاللہ بہت خوبصورت بات کہی ہوتی ہے ہر مراسلے میں
ایک بار پھر مبارکباد۔۔۔