نتائج تلاش

  1. خاورچودھری

    میں ہوں وہ خاورِ دردیاب ( غزل۔از خاور چودھری)

    اُلجھے ہوئے سوال و جواب ہیں ساکنانِ دل کا نصاب چھونا تمھیں ہوا گناہ پر دیکھنا ہے کارِ ثواب پانی یقین میں رچ گیا ہے لیکن نصیب اپنا سراب اظہارِ عشق پھر کر دیا تھا سانسوں میں گھل گیا آفتاب کیا معجزہ دکھائے گا حسن اس انتظار میں ہوں جناب سینے کے داغ دھلنے لگے ہیں ممکن ہوا جفا کا...
  2. خاورچودھری

    وہی اک شخص انکاری بہت ہے( غزل از خاور چودھری)

    جی حضور! نشان دہی کے لیے شکریہ۔ کمپوزنگ میں ہوگیاتھا‘ درست کردیا ہے
  3. خاورچودھری

    وہی اک شخص انکاری بہت ہے( غزل از خاور چودھری)

    حسیں مورت مجھے پیاری بہت ہے بدن شعلہ وہی ناری بہت ہے جسے دل کی مرادیں جانتا ہوں وہی اک شخص انکاری بہت ہے تجھے کیا واسطہ عشق و وفا سے تجھے تو رسمِ عیاری بہت ہے مناظر سے تجھے کیا واسطہ ہے تجھے آئینہ زنگاری بہت ہے تجھے کیا واسطہ گردِ سفر سے تجھے تو لمحہِ جاری بہت ہے تجھے کیا...
  4. خاورچودھری

    نعت رسول مکرم ( از خاور چودھری)

    بہت شکریہ بھائی حدیث کا مفہوم بیان کرتا ہوں۔ میرے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا۔۔ تم میں سے جو شخص اپنی اولاد،والدین اور مال سے زیادہ مجھ سے محبت نہیں کرتا وہ مومن نہیں ہے۔ حبیب محبت سے ہے۔ اس اعتبار سے آپ کی ذات بابرکات ہرمسلمان کی محبوب ہے۔ اگرمحبوب نہ ہو تو پھر ایمان کے سارے تقاضے...
  5. خاورچودھری

    نعت رسول مکرم ( از خاور چودھری)

    حضور ذرہ نوازی ہے ‘ شکریہ آپ میری تحریریں سمت کے لیے اور جہاں جہاں جیسے چاہیں شائع کرسکتے ہیں
  6. خاورچودھری

    نعت رسول مکرم ( از خاور چودھری)

    خواجہ طلحہ صاحب شکریہ۔ سخن ور بھائی نے وضاحت توکردی ہے میں پھر بھی عرض کروں گا جب ہم ( از فلاں) لکھتے ہیں تو اس کا مطلب یہی ہوتا ہے ۔ شروع کرنے والا یا پوسٹ کرنے والا کوئی بھی ہو سکتا ہے۔ لیکن یہاں میں دیکھا ہے پوسٹ کرنے والے کے ساتھ بھی از لکھا ہوتا ہے۔
  7. خاورچودھری

    گیت ( خواب کہاں رکھوں ) از خاور چودھری

    خواب کہاں رکھوں ؟ خواب کہاں رکھوں ؟ منوا پیت کا خواب اُگا تھا خونِ جگر سے اُس کو سینچا اور اشکوں سے سیراب کیا لیکن دھوپ جلوں خواب کہاں رکھوں ؟ شام سویرے ساتھ ترا ہو ہاتھ میں تیرے ہاتھ مرا ہو ان انکھیوں کو بے آب کیا تیری پیاس مروں خواب کہاں رکھوں ؟ یاد کی گٹھڑی بار ہوئی ہے...
  8. خاورچودھری

    نعت رسول مکرم ( از خاور چودھری)

    مری حیات کبھی با ثمر نہیں ہوتی مرے حبیب تری یاد گر نہیں ہوتی شعورِ ہست تری ذات کے تصدق ہے وگرنہ ذات کوئی معتبر نہیں ہوتی چراغِ عقل تری خاکِ پا سے روشن ہو جبینِ صبح کبھی بے ہنر نہیں ہوتی مرے لبوں پہ ترا نام جب چمکتا ہے ہزار شکر زباں بے اثر نہیں ہوتی ترے ظہور کی شاہد نسیمِ صبح ازل...
  9. خاورچودھری

    ورڈ پریس اردو کے لئے اخبار یا میگزین تھیم

    محترم لنک کھولنے پر یہ میسج آرہا ہے File not found The file You are looking for... may be deleted by the user or by the Adminstrator !
  10. خاورچودھری

    فونٹ القلم خاور فونٹ

    خوب صورت ، ما شا اللہ مبارک ہو
  11. خاورچودھری

    وصیت ( از سید نصرت بخاری)

    وصیت گھر سے نکلو شوق سے لیکن پہلے ایک وصیت لکھ کر جانے شہر کے کس کوچے میں کوئی موت کا ساماں رکھ دے پپو ، چندا ، تارا لکھ دو جس کا جو ہے سارا لکھ دو ہر اک بات ضروری لکھ دو تفصیلات ضروری لکھ دو آخر میں یہ بات بھی لکھ دو گھر سے نکلو شوق سے لیکن پہلے ایک وصیت لکھ کر ××××
  12. خاورچودھری

    نعتیہ دوہے ( از خاور چودھری)

    شاہین بھائی شکر گزار ہوں‘ کرم‘ محبت آپ کی
  13. خاورچودھری

    برکھا رت آئی ( گیت از خاور چودھری)

    حضور(الف عین ) آپ کا اور محمد وارث صاحب کا ممنون ہوں‘ توجہ کے لیے
  14. خاورچودھری

    تاسف م م مغل صاحب کے نانا جان کل رضائے الٰہی سے انتقال فرماگئے ہیں

    محمدمحمود مغل صاحب‘ رب کریم آپ کو شستہ صبر عطا فرمائیں اور نانا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام
  15. خاورچودھری

    نعتیہ دوہے ( از خاور چودھری)

    قابل قدر الف عین, الف نظامی, سخنور, محمد وارث صاحبان میں آپ کا شکر گزار ہوں
  16. خاورچودھری

    نعتیہ دوہے ( از خاور چودھری)

    من موہن دل دار وہ ، مورے سر کا تاج کالی کملی شاہ کی ، جس کا ہر سو راج پورب پچھم رحمتیں ، یگ یگ چمکے نام اے مدنی*سرکار جی ، تم پر لاکھ سلام توری بانی شہد ہے ، توری ورتا بھور رِمتا آوے باٹ پر ، پاوے سب جگ ٹھور دھوپ کڑی تھی آد سے ، جلتا تھا سنسار توری میٹھی چھاوں سے چار دشا اُپکار...
  17. خاورچودھری

    مراجعت ( افسانہ از خاورچودھری)

    حضور شکر گزار ہوں ، سخنور آپ کا اور شمشاد بھائی کا بھی۔
  18. خاورچودھری

    برکھا رت آئی ( گیت از خاور چودھری)

    سخنور بھائی ، شمشاد بھائی آپ کی محبت ، آپ کا کرم
  19. خاورچودھری

    حضور آداب ایک افسانہ لکھا ہے۔ حسب وعدہ سمت کے لیے آپ کو میل کردیا ہے۔ دعاوں میں یاد رکھیے۔...

    حضور آداب ایک افسانہ لکھا ہے۔ حسب وعدہ سمت کے لیے آپ کو میل کردیا ہے۔ دعاوں میں یاد رکھیے۔ نیاز مند خاور
  20. خاورچودھری

    برکھا رت آئی ( گیت از خاور چودھری)

    گیت از خاورچودھری برکھا رُت آئی برکھا رُت آئی پیت کی ڈالی پے بولے کویلیا جیسے چھنکے روز مری پایلیا بادل راجا کے شور میں دب جائے ہربات سنائی برکھا رُت آئی موہے چھیڑیں سکھیاں دیکھ تو بالم ساون چھوٹ رہا ہے ' آجا ظالم جلمی بارش جوت بجھانے آئے میں ہوئی سودائی برکھا رُت آئی...
Top