نتائج تلاش

  1. م

    وسعتِ تحریر میں صحرا سی پہنائی نہ تھی - منیب فاتحؔ

    بہت شکرگزار ہوں احمد صاحب۔ کسی کا دل تو خوش کیا ہم نے! ;)
  2. م

    وسعتِ تحریر میں صحرا سی پہنائی نہ تھی - منیب فاتحؔ

    زور کافی لگایا ہے۔ کلاسیکی انداز اور مضامین تازہ، شاید اسی لئے آپ کو پسند آئی۔ بہت نوازش۔
  3. م

    وسعتِ تحریر میں صحرا سی پہنائی نہ تھی - منیب فاتحؔ

    لطف دارین! سچ تو یہ ہے کہ آپ کے الفاظ میرے لئے نہایت حوصلہ افزاء ہیں۔ انٹرنیٹ پر آپ ایسے قدردانِ علم و فن کا اکٹھا ہونا ایک نعمت سے کم نہیں۔ افسوس ہے کہ وہ ابتدائی دور کہ جس میں صاحبِ فن کی رہنمائی چند دنوں میں سالوں کی مسافت طے کروا دیتی ہے، اکیلے گرتے پڑتے ہی گزرا مگر اب دعا ہے کہ آپ سے افراد...
  4. م

    غزل: گرچہ گلشن میں کھلا ہر سو گلابِ تازہ تھا

    کیا کہا کاشف صاحب، واہ۔ ایسا پر لطف شعر اور تصویر کے ساتھ مل کر تو غضب ہی ہو گیا۔ کیا کہنے!
  5. م

    وسعتِ تحریر میں صحرا سی پہنائی نہ تھی - منیب فاتحؔ

    یہ غزل اصلاحِ سخن میں تو نہیں مگر کوئی خامی نظر آئے تو ضرور آگاہ کریں: وسعتِ تحریر میں صحرا سی پہنائی نہ تھی جتنی ہم سمجھے تھے غم میں اتنی گہرائی نہ تھی آنکھ میری بھی ا گرچہ کم تماشائی نہ تھی کچھ بیاں کرنے کو لیکن تابِ گویائی نہ تھی چارہ گر مانا دوائے زخمِ تنہائی نہ تھی دیکھ لینے میں...
  6. م

    القلم لاہوری نستعلیق پروجیکٹ

    نہایت عمدہ منصوبہ۔ اردو کو کمپیوٹر میں ایسی فونٹس کی بہت ضرورت ہے۔
  7. م

    ”فعولن فعولن فعولن فعولن“ کا کھیل

    تعارف ہوا جب سے یاں سرسری سے ہوا سامنا پھر عجب شاعری سے کہیں آم و اخروٹ کے فائدے ہیں کہیں جنتوں کے سبھی تذکرے ہیں اور اب یہ فعولن کا دھاگہ ملا ہے کہ جس میں ہر اک صاحبِ فن سلا ہے تخلص عجب سرسری کر رہے ہیں میاں آپ تو ساحری کر رہے ہیں مجھے یاد اپنی غزل آ رہی ہے کہو تو سنا دوں؟ مٹی جا رہی ہے: ابھی...
  8. م

    نئی صدی کا پیغام

    ؎ لال کو سیاہ یعنی ٹھیک کر سکتا ہوں لیکن نیلا یعنی خوب کرنا تو میری قدرت میں نہیں، خیر چند ایک اشعار دیکھئے: ہو کے اے غافل جہاں میں صاحبِ کردار اٹھ اس صدی کی رہبری تیرے لئے تیار اٹھ کب تلک ضعفِ یقیں او بندہِ لاچار اُٹھ ظلمتوں میں پھر مثالِ حیدرِکرار اُٹھ ظالموں سے جنگ کر ہے ڈھال بھی کردار...
  9. م

    نئی صدی کا پیغام

    ہاہا۔۔ برا کون کہتا ہے، ویسے مذاق میں ہی بات کی تھی ;)
  10. م

    نئی صدی کا پیغام

    لال: معیوب، سیاہ: ٹھیک، نیلا: خوب چونکہ ردیف 'اٹھ' ہے جو کہ فعلَ امر ہے سو جب تک آپ اشعار میں سامع کو مخاطب نہیں کریں گے، مصرعے معیوب ہوں گے۔ کیونکہ حکم تو مخاطب و حاضر کو دیا جاتا ہے۔ لال رنگ کے مصرعے دیکھیں۔ مثلا: اس صدی کو چاہیئے اک صاحبِ کردار اٹھ گویا پہلے آپ ایک بات بتا رہے ہیں کہ اس صدی...
  11. م

    نئی صدی کا پیغام

    آپ کے اضطراب نے جلد ہی کتابی شکل لے لی۔ ذرا کچھ دم تو لیتے۔ کیا خیال ہے؟
  12. م

    ایک غزل آپ کے مشوروں اور اصلاح کے لیے،'' ہر گھڑی دھڑکا ہے کیسا، کچھ نہ کچھ ہونے کو ہے ''

    آپ اکثر کہتے ہیں کہ کاپی کر لی ہے۔ اگر میں دخل انداز نہیں ہو رہا تو بتائیے گا اس کا معنی کیا ہے؟
  13. م

    نئی صدی کا پیغام

    جی مشورہ تو ہے مگر لگتا نہیں قابلِ قبول ہو گا۔ میرے خیال میں آپ راجا تخلص ہی بدل لیں۔ آپ ما شاء اللہ اچھی شاعری کرتے ہیں، لیکن لفظ 'راجا' بحیثیتِ تخلص کم از کم مجھ سے کم ذوق کے کانوں کو تو بھلا معلوم نہیں ہوتا۔ ایک سبب شاید یہ ہے کہ یہ لفظ خالص ہندی کا ہے۔ آگے آپ کی مرضی ہے اور یہ صرف میری رائے...
Top