نتائج تلاش

  1. م

    اردو محفل کے نام - ایک پیغام

    ہاہا، جی بہت بہتر۔ بس ذرا وزن میں لانا تھا ورنہ ہرگز یہ بے ادبی نہ کرتے۔
  2. م

    بسکہ پورے کیجئے مقدور تک - رائے دیجئے

    بسکہ پورے کیجیئے مقدور تک سارے وعدے وعدۂ مشہور تک آہ پہنچی جلوۂ پرنور تک ہو گیا آتش دلِ مقرور تک نالۂ خاکِ لحد تاثیردار لوٹ آیا قاتلِ مفرور تک میں کہ خود بھاگا بصد قلبِ شہید ناوکِ یک دیدۂ مغرور تک چلئے کچھ گھاٹے کا سودا تو نہیں گر خدا مل جائے کوہِ طور تک یاں سے لے کر تا عدم امیدوار رند...
  3. م

    چند سوال

    جی شکریہ الف عین۔ پہلا ٹیگ آپ کے نام
  4. م

    یاس پیش خیمہ موت کا خوابِ گراں ہو جائے گا

    ویسے استاد صاحب، آپ کی رائے میں اگر نائے نافیہ صوتی اعتبار سے سببِ خفیف ہی محسوس ہو کہ جو بول چال میں ہوتا بھی ہے تو اس کو سببِ خفیف باندھنے میں حرج کیا ہے؟ آیا 'ہ' یہ بوجھ اٹھا سکتا ہے؟
  5. م

    اردو محفل کے نام - ایک پیغام

    آپ سب شیخانِ محفل باعثِ تعلیم ہیں ہم اگر یہ بھول جائیں اپنی بربادی کریں
  6. م

    سوچتے ہیں ،،،

    ویسے آپ اتنا کیوں سوچتے ہیں؟
  7. م

    چند سوال

    یہاں محترم یعقوب آسی اور محترم الف عین کی آراء کا بھی انتظار ہے خصوصا سوال نمبر 2 اور 4 کے لئے۔ اور یہ ٹیگ کیسے کرتے ہیں؟
  8. م

    ہم نے اظہار محبت کا فقیرانہ کیا - برائے اصلاح

    بالکل صحیح۔ یعنی شعر میں کسی قسم کا ابہام نہ ہو، مطلب پورا ادا ہو رہا ہو اور روانی ہو۔ میں سمجھ گیا۔ باقی ان اشعار کی خیر ہے، اور ہو جائیں گے۔ شکریہ یا سیدی۔ ان شاء اللہ، اگلی آغاز میں نمایاں بہتری دکھاؤں گا۔
  9. م

    طبیعت آج پھر گھبرا رہی ہے

    میں استادانہ نہیں، صرف برادرانہ طور پر ایک چھوٹی سی غلطی کی نشاندہی کر دوں: اسی جانب حریت آ رہی ہے یہاں وزن حریت نے خراب کر دیا ہے۔ حریت کی 'را' مکسور ہونے کے ساتھ ساتھ مشدد بھی ہے۔
  10. م

    چند سوال

    آگ آخرش کو ٹھنڈی ہو گئی۔ 1) کیا آخرش کے بعد 'کو' استعمال کرنا صحیح ہے؟ اس نے مجھ کو دیکھا - اس نے مجھے دیکھا 2) دونوں میں کیا فرق ہے؟ 3) طرح، شمع، وجہ، قدر اور ان جیسے دوسرے الفاظ کہ جن کے آخر میں عربی میں تنوین ہے اور اردو میں سکون کو اشعار میں استعمال کرتے وقت عروضی اعتبار سے 'فاع' کے وزن...
  11. م

    اردو محفل کے نام - ایک پیغام

    معذرت چاہتا ہوں۔ قافیہ بندی کی خاطر شعر اول کہہ گئے ورنہ ہم مضمون کی ہرگز نہ ارزانی کریں
  12. م

    اردو محفل کے نام - ایک پیغام

    اک گزارش کر رہا ہوں صاحبانِ ذوق سے سب یہاں استاد ہیں کوئی تو استانی کریں دینے میں اصلاح کیوں مدت لگا دیتے ہیں آپ کب تلک ہم بیٹھ کر 'دھاگے کی نگرانی کریں' سنتا ہوں ' یعقوب آسی' ہیں کوئی استاد یاں ان سے کہنا ہے نظر مجھ پر بھی امکانی کریں مان لوں میں ' فرقلیط ' ان کو بصد جانِ حلیم گر نگاہِ...
  13. م

    ہم نے اظہار محبت کا فقیرانہ کیا - برائے اصلاح

    استاد صاحب، ویسے اگر میں مطلعِ اول کھینچ تان کے شامل کروں تو مجھے صرف اتنی غزل قبول ہے: ہم نے اظہار محبت کا فقیرا نہ کیا یار نے فتنہ اٹھا کر بڑا جرما نہ کیا حسنِ مخمور نے پہلے مجھے مے خانہ کیا پھر پئے غم مئے دیدار سے بے گانہ کیا سچ ہے یہ قلبِ مخل تو نے دوا مانگی تھی اُس نے تو اپنی...
  14. م

    ہم نے اظہار محبت کا فقیرانہ کیا - برائے اصلاح

    جی بہتر، میں انتظار کروں گا۔ اور جب آپ دیکھیں تو بتائیے گا کونسے مطلعے کمزور ہیں اور کیا باقی اشعار میں لطف ہے؟
  15. م

    ہم نے اظہار محبت کا فقیرانہ کیا - برائے اصلاح

    اپنی تازہ غزل کے ساتھ حاضر ہوں: ہم نے اظہار محبت کا فقیرانہ کیا یار نے فتنہ اٹھا کر بڑا جرمانہ کیا حسنِ مخمور نے پہلے مجھے مے خانہ کیا پھر پئے غم مئے دیدار سے بے گانہ کیا قیس کو خاک تو فرہاد کو ویرانہ کیا جو کیا تو نے ہی بس اے دلِ دیوانہ کیا بد گمانی کو کسی شکل گوارا نہ کیا میں نے شکوہ نہ کیا...
  16. م

    میری اس غزل پر ایک نظر اصلاح کی

    آپ تمام ساتھیوں اور اساتذہ کرام کا شکریہ۔ داد نوازنے کے ساتھ ساتھ نہایت پائے کی اصلاح کے لئے۔ انشاء اللہ، نئی غزل کے ساتھ جلد حاضر ہوں گا۔
  17. م

    تعارف پوچھتے ہیں وہ کہ 'فاتح' کون ہے؟

    ترک آپ کر سکتے ہیں کہ آپ کے پاس تو دو ہیں: بشیر اور فاتح۔ میں بیچارہ ایک ہی کرتا ہوں۔ اسے بھی ترک کروں تو بے تخلص ہو جاؤں۔ :) لیکن بشیر بھائی، جو کہا از راہِ مذاق تھا۔ آپ بھی جاری رکھئے، میں بھی رکھتا ہوں۔ آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔
Top