نتائج تلاش

  1. غدیر زھرا

    قصہ دوسرے لیپ ٹاپ کا (از قلم نیرنگ خیال)

    شکریہ اتنی مسکراہٹیں بکھیرنے کےلیے :) تحریر میں تو وہی شگفتگی تھی جو آپ کا خاصہ ہے :) ویسے ہمیں تو آخری بات کی معنی خیزی لے بیٹھی :)
  2. غدیر زھرا

    کون صیاد ادھر بہرِ شکار آتا ہے (میاں داد خاں سیاح)

    کون صیاد اِدھر بہرِ شکار آتا ہے طائرِ دل قفسِ تن میں جو گھبراتا ہے زلفِ مشکیں کا جو اس شوخ کے دھیان آتا ہے زخم سے سینۂ مجروح کا چر جاتا ہے ہجر میں موت بھی آئی نہ مجھے سچ ہے مثل وقت پر کون کسی کے کوئی کام آتا ہے اب تو اللہ ہے یارانِ وطن کا حافظ دشت میں جوشِ جنوں ہم کو لیے جاتا ہے ڈوب کر چاہِ...
  3. غدیر زھرا

    پیری میں شوق حوصلہ فرسا نہیں رہا (عبدالغفور نساخ)

    بہت شکریہ تمام احباب کا :)
  4. غدیر زھرا

    پیری میں شوق حوصلہ فرسا نہیں رہا (عبدالغفور نساخ)

    پیری میں شوق حوصلہ فرسا نہیں رہا وہ دل نہیں رہا وہ زمانہ نہیں رہا کیا ذکرِ مہر اس کی نظر میں ہے دل وہ خوار شایانِ جور و ظلم دل آرا نہیں رہا جھگڑا مٹا دیا بُتِ کافر نے دین کا اب کچھ خلافِ مومن و ترسا نہیں رہا عشاق و بوالہوس میں نہیں کرتے وہ تمیز واں امتیازِ نیک و بد اصلا نہیں رہا کیوں بہرِ...
  5. غدیر زھرا

    بشیر بدر وہی تاج ہے وہی تخت ہے وہی زہر ہے وہی جام ہے

    یہاں ایک بچے کے خون سے لکھا ہوا ہے اسے پڑھیں تیرا کیرتن ابھی پاپ ہے ابھی میرا سجدہ حرام ہے کیا ہی خوب ہے... بہت شکریہ شریک کرنے کےلیے :)
  6. غدیر زھرا

    اڑا کر کاگ شیشہ سے مے گلگوں نکلتی ہے (نظم طباطبائی)

    آپ کا ذوق عمدہ ہے نین..بہت شکریہ انتخاب کے سراہنے پر :)
  7. غدیر زھرا

    محفل سے اٹھانے کے سزاوار ہمیں تھے (تعشق لکھنوی)

    حسبِ حال.. آہم.. سب نائٹ ڈیوٹی والے تو یہی کہیں گے :پ شکریہ پسندیدگی کےلیے :)
  8. غدیر زھرا

    محفل سے اٹھانے کے سزاوار ہمیں تھے (تعشق لکھنوی)

    بہت شکریہ سر پسندیدگی اور تصیح کےلیے :) آپ کے ہوتے ایک اطمینان سا رہتا ہے کہ ہم کچھ گڑبڑ کریں گے تو درستی ہو جائے گی :)
  9. غدیر زھرا

    محفل سے اٹھانے کے سزاوار ہمیں تھے (تعشق لکھنوی)

    محفل سے اٹھانے کے سزاوار ہمیں تھے سب پھول ترے باغ تھے اک خار ہمیں تھے ہم کس کو دکھاتے شبِ فرقت کی اداسی سب خواب میں تھے رات کو بیدار ہمیں تھے سودا تری زلفوں کا گیا ساتھ ہمارے مر کر بھی نہ چُھوٹے وہ گرفتار ہمیں تھے کل رات کو دیکھا تھا جسے خواب میں تم نے رخسار پہ رکھے ہوئے رخسار، ہمیں تھے دل...
  10. غدیر زھرا

    اڑا کر کاگ شیشہ سے مے گلگوں نکلتی ہے (نظم طباطبائی)

    نہایت شکرگزار ہوں سر جزاک اللہ خیرا :)
  11. غدیر زھرا

    اڑا کر کاگ شیشہ سے مے گلگوں نکلتی ہے (نظم طباطبائی)

    بے حد شکریہ سر جزاک اللہ :)
  12. غدیر زھرا

    اڑا کر کاگ شیشہ سے مے گلگوں نکلتی ہے (نظم طباطبائی)

    بہت شکریہ سر انتخاب کی پسندیدگی اور پوسٹ کو مزید نکھارنے کےلیے :)
  13. غدیر زھرا

    اڑا کر کاگ شیشہ سے مے گلگوں نکلتی ہے (نظم طباطبائی)

    اڑا کر کاگ شیشہ سے مے گلگوں نکلتی ہے شرابی جمع ہیں مے خانہ میں ٹوپی اچھلتی ہے بہارِ مے کشی آئی چمن کی رت بدلتی ہے گھٹا مستانہ اٹھتی ہے ہوا مستانہ چلتی ہے زخود رفتہ طبیعت کب سنبھالے سے سنبھلتی ہے نہ بن آتی ہے ناصح سے نہ کچھ واعظ کی چلتی ہے یہ کس کی ہے تمنا، چٹکیاں لیتی ہے جو دل میں یہ کس کی...
  14. غدیر زھرا

    کیا کیا ہوا ہنگامِ جنوں یہ نہیں معلوم..کچھ ہوش جو آیا تو گریباں نہیں دیکھا...

    کیا کیا ہوا ہنگامِ جنوں یہ نہیں معلوم..کچھ ہوش جو آیا تو گریباں نہیں دیکھا...
  15. غدیر زھرا

    جب سے سیکھا ہے گفتگو کرنا - عمر سیف

    کیا کہنے عمر لالہ بہت خوب :) نہایت عمدہ غزل :)
  16. غدیر زھرا

    لوگوں سے توقع تھی کہ دیوانہ سمجھتے

    اب دیکھ لیا ہے تو مکرتے نہیں ورنہ ہم لوگ تو اس حسن کو افسانہ سمجھتے یعنی کہ ستم کو بھی کرم جان کے خوش ہوں دیوانہ سمجھتے مگر اتنا نہ سمجھتے حافظؔ کے تصوف نے کیا شیخ کو گمراہ میخانے کو حضرت ہیں صنم خانہ سمجھتے کیا خوب ہے لاجواب :)
  17. غدیر زھرا

    اسیں شاعری نہیں کیتی

    خوبصورت نظم :) شراکت کےلیے شکریہ :) آپ نے ترجمے میں "مِن مِن" کو منت کے طور پر لیا ہے مِن مِن کا مطلب منہ ہی منہ میں منمنانا یا بڑبڑانا ہے.. مطلب ہم نے تو واضح بات کی ہے بڑبڑائے نہیں ہیں :)
  18. غدیر زھرا

    کیا محفل جمود کا شکار ہے ؟

    ہم کہاں کے سُچے :) ویسے شاید آپ کہنا "سُتی" چاہتے تھے :پ میں جھاتی تو مارتی ہوں لیکن وہ سرسری سی نہیں ہوتی یہ اور بات ہے کہ میں ذرا گپ شپ کے زمروں سے دور رہتی ہوں لیکن میری تانک جھانک بڑی بھرپور ہوتی ہے :پ سیاست میرا مضمون ہے لیکن سیاست کے زمروں میں جاتی نہیں..باقی علمی مباحثوں میں میری کم علمی...
  19. غدیر زھرا

    ڈاکٹرعامر شہزاد :)

    ڈاکٹرعامر شہزاد :)
  20. غدیر زھرا

    راحیل فاروق بالکل ایسا ہی ہے :)

    راحیل فاروق بالکل ایسا ہی ہے :)
Top