نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    "اللہ بڑا بادشاہ ہے " بالکل یہی جملہ میرے سسر مرحوم کا تکیہ کلام تھا ! اللہ کریم ان کی بھی مغفرت فرمائیں اور درجات بلند کریں ۔ آمین ۔ کیا بات ہوا کرتی تھی ان بزرگوں کی ۔ نجانے کہاں چلے گئے یہ سارے سایہ دار درخت!
  2. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    ہا ہا ہا ہا !!!۔۔۔۔۔۔۔ مجال ہے جو آپ کا کروز میزائل نشانے سے ذرا بھی ادھر ادھر ہوجائے۔ :D
  3. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    بالکل بہتر ہے ۔ لیکن اتوار کے دن کہنا غلط نہیں ہے ۔ اس کا چلن عام ہے ۔ خواہرم ، زبان عجیب و غریب چیز ہے ۔ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ یہ کیسے بنتی ہے اور اسے کون بناتا ہے ۔ بس بن جاتی ہے۔ روزمرہ کی زبان میں حشو و زوائد کا استعمال عام بات ہے۔ اور بعض اوقات اسے تاکید و تشدید کے لیے بھی استعمال...
  4. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    نہیں بھئی ، اس پر ہنسی نہیں آئی ۔ ایسا کہنا تو ٹھیک ہے اور عام گفتگو کا حصہ ہے ۔ جنوری کے مہینے میں ، رمضان کے مہینے میں ، اتوار کے روز یا اتوار کے دن ، عید کے دن ، وغیرہ سب درست ہیں ۔ جو درست نہیں ہیں وہ یہ ہیں: بروز پیر کے دن ، ماہِ رمضان کے مہینے میں ، شبِ برات کی رات کو ، وغیرہ...
  5. ظہیراحمدظہیر

    گوشوارہ

    بہت شکریہ ، نوازش! داد و تحسین کے لیے بہت ممنون ہوں ۔ اس پرانے دھاگے کو سرِ فہرست لانے کے لیے آپ کا الگ سے شکریہ! اس بہانے مجھے کئی احباب کا شکریہ ادا کرنے کا موقع ملا ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    گوشوارہ

    فہد اشرف ، اس کے علاوہ بھی میرے کئی اشعار جون ایلیا نے کہے ہیں ۔ میری ایک دو غزلیں فراز نے بھی کہی ہیں ۔ بس اب دو چار اشعار علامہ اقبال بھی کہہ دیں تو مجھے اطمینان ہوجائے گا کہ عمر بھر کی کمائی ر ائیگاں نہیں گئی۔لوگوں کے کام آگئی ۔ :censored:
  7. ظہیراحمدظہیر

    گوشوارہ

    میرے پاس ابھی تک نہیں آئی ، زیک۔ آپ اسے دس لوگوں کو فارورڈ کرنا تو نہیں بھول گئے تھے ؟! :D
  8. ظہیراحمدظہیر

    گوشوارہ

    بہت شکریہ ، نوازش! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے!
  9. ظہیراحمدظہیر

    گوشوارہ

    شاید دونوں ہی باتیں ہیں ۔ کلام کا اثر ہونے کے لیے دل کا گداز ہونا بھی ضروری ہے ۔ تبھی پھول کی پتی سے ہیرے کا جگر کٹتا ہے۔ پذیرائی کے لیے بہت شکریہ! بہت ممنون ہوں ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    گوشوارہ

    اب تو آپ کسی کے صاحب بن گئے ہیں ۔ اب کیسا لگ رہا ہے ، عبداللہ؟! :)
  11. ظہیراحمدظہیر

    گوشوارہ

    احمد بھائی ، آپ کو حیرت ہورہی ہے اور مجھے ندامت! چھ سال پہلے یہ نظم پوسٹ کی تھی اور اب دیکھا تو اتنے سارے دوستوں کے مراسلے جواب کے منتظر نظر آرہے ہیں ۔ اُن دنوں میں نے محفل پرکلام پوسٹ کرنانیا نیا شروع کیا تھا ۔ ارادہ یہ تھا کہ گزشتہ دس پندرہ سالوں میں لکھا گیا تمام کلام جلد از جلد...
  12. ظہیراحمدظہیر

    نہ رہے کوئی بھی دل میں تو بسا کرتا ہے

    بہت شکریہ ، عاطف بھائی! آپ کے کیفیت ناموں سے علم ہورہا تھا کہ مصروف ہیں ۔ ایک پاؤں کراچی میں اور دوسرا ریاض میں پڑتا ہے آپ کا ۔ اللہ کریم آسانیاں پیدا فرمائے ۔ آمین
  13. ظہیراحمدظہیر

    نہ رہے کوئی بھی دل میں تو بسا کرتا ہے

    لیکن مقتدر افراد سےسفارش تو کرسکتی ہیں نا۔ ٹیگ نامے میں آپ کا نامِ نامی تو اس لیے ڈال دیا تھا کہ ذرا مقتدریہ پر کچھ دباؤ تو پڑے۔ :)
  14. ظہیراحمدظہیر

    ہاہا ہا ہا ۔۔۔۔ اکمل زیدی ، ہنسا دیا آپ نے! کہیں یہ بات تو نہیں کہ کھل کر لکھنے اور کھول کر...

    ہاہا ہا ہا ۔۔۔۔ اکمل زیدی ، ہنسا دیا آپ نے! کہیں یہ بات تو نہیں کہ کھل کر لکھنے اور کھول کر لکھنے میں جو باریک سا فرق ہے آپ اسے بھول جاتے ہوں؟:)
  15. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    معلوم نہیں ۔ لیکن بعض لوگوں سے سنا ہے کہ دایاں کان لمبا ہوجاتا ہے ۔ آپ ذرا چیک کرکے تصدیق کیجیے ۔ :D
  16. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    واہ! یہ ہوتا ہے مٹی کے تیل کا صحیح استعمال! احمد بھائی دوبارہ زندہ باد! :grin:
  17. ظہیراحمدظہیر

    شعر و ادب سے توبہ

    نہیں ، علی بھائی۔ ایسی کوئی بات نہیں ۔ میری کبھی کسی سے سرد یا گرم جنگ نہیں رہی ۔ مجھے تو یاد بھی نہیں کہ صاحبِ دھاگہ کو کیوں اور کب سلیمانی ٹوپی نذر کی تھی ۔ ایک زمانے میں محفل پر بے سود ، فضول سیاسی اور مذہبی لڑائیاں ہوتی تھیں ، گمان غالب ہے کہ یہ انہی دنوں کا قصہ ہے کہ ان دنوں میں نے...
  18. ظہیراحمدظہیر

    نہ رہے کوئی بھی دل میں تو بسا کرتا ہے

    خورشید بھائی ، میں بھی آپ کا ہمنوا ہوکر مدیرانِ کرام کو ٹیگ کردیتا ہوں ۔ امید ہے کہ جلد ہی شنوائی ہوگی۔ پیوستہ رہ شجر سے ۔۔۔۔۔۔ محمد تابش صدیقی سید عاطف علی جاسمن
  19. ظہیراحمدظہیر

    ماں

    ماں نے شکر کا سبق پڑھا کر ایسی دی ہے چھاؤں جب بھی اس سے باہر نکلوں جل جاتے ہیں پاؤں
  20. ظہیراحمدظہیر

    اللہ کریم تمام معاملات کو جلد از جلد درست فرمائے اور آپ کے جان و مال کو اپنی امان میں...

    اللہ کریم تمام معاملات کو جلد از جلد درست فرمائے اور آپ کے جان و مال کو اپنی امان میں رکھے۔آسانیاں عطا فرمائے ۔ آمین
Top