نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اور سونڈ کے حالات اب کیسے ہیں ؟

    اور سونڈ کے حالات اب کیسے ہیں ؟
  2. ظہیراحمدظہیر

    اللہ کریم آپ کو کروڑوں عطا کرے گا ۔ جان ہے تو جہان ہے ۔راحل بھائی ، یہ بتائیے کہ اب آپ کو...

    اللہ کریم آپ کو کروڑوں عطا کرے گا ۔ جان ہے تو جہان ہے ۔راحل بھائی ، یہ بتائیے کہ اب آپ کو وہاں واپس بھی جانا پڑے گا ؟!
  3. ظہیراحمدظہیر

    نہ رہے کوئی بھی دل میں تو بسا کرتا ہے

    چلیں، یہ تو بہت اچھی بات ہے ۔ اللہ کریم آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے ، میدانِ کار میں ترقی و کامرانی عطا فرمائے ۔ آمین تابش بھائی ، یہ اردو والی کمپنی بدلنا تو ٹھیک ہے لیکن انگریزی والی کمپنی مت بدلیے گا ۔ یہاں آتے جاتے رہیے ۔ حسبِ سابق اچھی کمپنی ملے گی آپ کو ۔ :)
  4. ظہیراحمدظہیر

    نہ رہے کوئی بھی دل میں تو بسا کرتا ہے

    آداب، بہت نوازش! ممنونِ کرم ہوں جناب وارث! اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے ۔اشعار کو سندِ قبولیت دینے کا بہت شکریہ!
  5. ظہیراحمدظہیر

    شیفتہ خانماں خراب نہیں

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں لا المیٰ! اس شعر کو پھر سے دیکھ لیجیے: اس سیاق و سباق میں "اور" اور "مگر" دونوں کے ایک ہی معنی ہوتے ہیں ۔یہاں ان دونوں میں سے کسی ایک لفظ کا محل ہے ۔ دونوں الفاظ کو ایک ہی فقرے میں استعمال کرنا ایسا ہے جیسے: لیکن رخ پر مگر گلاب نہیں
  6. ظہیراحمدظہیر

    شعر و ادب سے توبہ

    یہ تو واقعی کچھ مزاحیہ سا واقعہ ہوگیا ۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ علی وقار کا ٹیگ فالو کرتے ہوئے کل میں اس لڑی میں آیا تو اس میں صرف ایک ہی مراسلہ تھا اور وہ علی وقار کا مراسلہ تھا ۔ اس مراسلے کے اوپر کچھ بھی نہیں تھا ۔ سو مجھے واقعی کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ کیا معاملہ ہے ۔ اور یہ کس بالا...
  7. ظہیراحمدظہیر

    نہ رہے کوئی بھی دل میں تو بسا کرتا ہے

    نوازش ، بہت شکریہ! ممنون ہوں ، ساگر بھائی ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    نہ رہے کوئی بھی دل میں تو بسا کرتا ہے

    اللہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے اور گرانیِ روز و شب کو ہلکا کردے۔ آمین۔ یہ تو مجھے یقین تھا کہ مصروفیت ہی آپ کو اردو محفل سے دور رکھے ہوئے ہے ۔ ہجرت کی خبر البتہ غیر متوقع تھی۔ گمان غالب ہے کہ آپ پاکستان ہی میں ہوں گے ۔ اللہ کریم نئے مقام کو آپ کے اور اہلِ خانہ کے لیے خیر و برکت کا...
  9. ظہیراحمدظہیر

    شعر و ادب سے توبہ

    علی بھائی ، کچھ سمجھ میں نہیں آیا ۔ کیا مدھو بالا کی بات ہورہی ہے؟! :grin:
  10. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    ہا ہاہا ہاہا!!!!!۔۔۔۔۔۔ یہ تو وہی بات ہوگئی کہ آپ اپنے دام میں صیاد آگیا ۔ اب لکھتے وقت مجھے کیا خبر تھی کہ محتسبِ اعلیٰ سے پالا پڑگیا ہے۔ :grin:
  11. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    دراصل گزرتے وقت کے ساتھ کتابیں معدوم ہوتی جارہی ہیں ۔ اب ہر چیز آنلائن ہے ۔ جو سائنسی اور طبی جرائد ہر ماہ ڈاک میں آیا کرتے تھے اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کا انبار لگتا جاتا تھا اب برقی صورت میں ملتے ہیں ۔ سبسکرپشن لے لیجیے اور حسبِ ضرورت استفادہ کیجیے۔ اب تعلیمی اداروں اور لائبریریوں کو اسی...
  12. ظہیراحمدظہیر

    آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

    سیزر والا ۔۔۔یا ۔۔۔پوپائے دی سیلر والا؟! :D جی جی ۔ بالکل ، بالکل ۔ ہوتے ہیں ، حقوق ہوتے ہیں ۔ یعنی جیسا کہ پہلے زمانے میں ہوتا تھا کہ کراچی سے آتے ہوئے گاجر کا حلوہ لے آئے اور پڑوس میں بھجوادیا ، کبھی شامی کباب غلطی سے اچھے بن گئے تو ایک پلیٹ بھجوادی ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ 😀
  13. ظہیراحمدظہیر

    چاچا گوگل چچ چچ چچ !!!! صابرہ امین ، لگتا ہے چچا کو فارسی سیکھنے کے لیے استاد اے آئی کے پاس...

    چاچا گوگل چچ چچ چچ !!!! صابرہ امین ، لگتا ہے چچا کو فارسی سیکھنے کے لیے استاد اے آئی کے پاس بھیجنا پڑے گا۔ :)
  14. ظہیراحمدظہیر

    الحمدللہ ، الحمدللہ! اللہ اکبر کبیرا! آپ کی خیریت جان کر اطمینان ہوا اور خوشی ہوئی کہ آپ اور...

    الحمدللہ ، الحمدللہ! اللہ اکبر کبیرا! آپ کی خیریت جان کر اطمینان ہوا اور خوشی ہوئی کہ آپ اور اہلِ خانہ اور دیگر ہموطن بخیر و عافیت کراچی پہنچ گئے ۔ اللہ کریم سب کو اپنی امان میں رکھے۔ آمین
  15. ظہیراحمدظہیر

    نہ رہے کوئی بھی دل میں تو بسا کرتا ہے

    بہت شکریہ ، بہت نوازش، الشفا ء! داد و تحسین کے لیے بہت ممنون ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو خو ش رکھے۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    نہ رہے کوئی بھی دل میں تو بسا کرتا ہے

    حرفِ تحسین کے لیے ممنون ہوں ، لا المیٰ صاحبہ! تقابلِ ردیفین کا سقم تب واقع ہوتا ہے جب مصرعِ اول کے آخر میں صرف ردیف آجائے ۔ اگر مصرع اول میں ردیف کے ساتھ قافیہ بھی آئے تو وہ مطلع کہلائے گا ۔ کسی بھی غزل کے شروع میں آپ جتنے مطالع چاہیں لاسکتے ہیں ۔ میری یہ غزل دراصل دو غزلہ ہے۔ غزل اور...
  17. ظہیراحمدظہیر

    نہ رہے کوئی بھی دل میں تو بسا کرتا ہے

    نوازش، کرم نوازی ! بہت بہت شکریہ تابش بھائی! میرا شکوہ آپ تک پہنچے کہ آج کل آپ کم نظر آتے ہیں ۔ لگتا ہے کہ اب مجھے اپنی غزلیں جلدی جلدی یہاں لگانی پڑیں گی تاکہ اسی بہانے آپ کی زیارت ہوسکے۔ :)
  18. ظہیراحمدظہیر

    نہ رہے کوئی بھی دل میں تو بسا کرتا ہے

    آداب ، آداب! ذرہ نوازی ہے ، اعجاز بھائی ! عزت افزائی کے لیے سراپا سپاس ہوں ۔اللہ کریم آپ کا سایا سلامت رکھے ، تاقیامت رکھے!
  19. ظہیراحمدظہیر

    نہ رہے کوئی بھی دل میں تو بسا کرتا ہے

    آداب ، نوازش ، کرم نوازی ہے آپ کی ،سیما آپا! بہت ممنون ہوں ۔ دعاؤں کے لیے بہت شکریہ!
Top