صدیقی صاحب نے اچھا اور شگفتہ مضمون لکھا ہے ۔ اس مضمون نے نہ صرف چند پرانے الفاظ کو زندہ کیا بلکہ معدوم ہوتی ہوئی کچھ اشیا کا ذکر بھی تازہ کردیا۔
ٹامک (میم مفتوح) کا سراغ یہ ہے کہ ٹامک ایک بہت بڑے ڈھول کو کہتے ہیں ۔ ایک بہت بڑی اور بھاری لوہے کی پیالہ نما کڑاہی پر چمڑا منڈھ دیا جاتا ہے اور...