نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    یوں تو اِس راہ میں زمانا ہوا

    ویسے تو راحل اور ریحان صاحبان اس کی تفصیلی وضاحت فرما چکے ہیں اور اعجاز بھائی بھی آپ کی تسلی کے لیے تائید کرچکے ہیں ۔ یوں تو مسئلۂ مذکور کی تائید میں سینکڑوں اشعار پیش کیے جاسکتے ہیں لیکن سرِ دست میرؔ کا یہ مطلع دیکھ لیجیے: تجھ سے ہر آن مرے پاس کا آنا ہی گیا کیا گلہ کیجے غرض اب وہ زمانہ ہی گیا
  2. ظہیراحمدظہیر

    یوں تو اِس راہ میں زمانا ہوا

    میں نے کبھی زمانہ کا املا زمانا نہیں دیکھا ۔ اس کی وجہ میرے مطالعے کی کمی بھی ہوسکتی ہے ۔ برادرم عظیم اگر آپ زمانا کی دو چار مثالیں عطا فرمائیں تو اپنے علم میں اضافے کے لیےممنون رہوں گا۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

    تکنیکی ٹیم کا بہت بہت شکریہ! مہر نستعلیق تھیم اچھا اضافہ ہے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    اللہ اللہ ! مہر نستعلیق زندہ باد! یہ تھیم بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ تکنیکی ٹیم کا بہت بہت شکریہ!

    اللہ اللہ ! مہر نستعلیق زندہ باد! یہ تھیم بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ تکنیکی ٹیم کا بہت بہت شکریہ!
  5. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    عبدالرؤف ، بہت شکریہ اس سلسلے کو جاری رکھنے کا۔ ایک دو اشعار پر میں مختصراً کچھ عرض کرتا ہوں۔ اس شعر میں بھی گرامر کی غلطی ہے ۔ شعر میں اور تو ہر قسم کی خامی چل سکتی ہے لیکن گرامر اور تلفظ کی غلطی کی گنجائش بالکل بالکل بالکل بھی نہیں ہوتی ۔ گرامر کی غلطی سے بچنے کا ایک سادہ سا...
  6. ظہیراحمدظہیر

    ڈٹے رہیں ۔ بس دس پندرہ سال اور گزاردیں اسی طرح ۔ پھر اس کے بعد آپ عادی ہوجائیں گے۔ :grin:

    ڈٹے رہیں ۔ بس دس پندرہ سال اور گزاردیں اسی طرح ۔ پھر اس کے بعد آپ عادی ہوجائیں گے۔ :grin:
  7. ظہیراحمدظہیر

    مبارک ہو معان بھائی! آپ کی تمام دعاؤں پر آمین!

    مبارک ہو معان بھائی! آپ کی تمام دعاؤں پر آمین!
  8. ظہیراحمدظہیر

    احترامِ ماہِ رمضاں چاہیے!

    احترامِ ماہِ رمضاں چاہیے!
  9. ظہیراحمدظہیر

    دیوتا علامت ہے

    نظم میں بیان کردہ تمام خصوصیات سے تو لگ رہاہے کہ دیوتا کی علامت بیگم کے لیے استعمال کی گئی ہے۔ :unsure:
  10. ظہیراحمدظہیر

    ایک قصیدہ سادہ چائے پر اور ایک دودھ پتی پر؟! :D ضرور پوسٹ کریں ، راحل بھائی ۔

    ایک قصیدہ سادہ چائے پر اور ایک دودھ پتی پر؟! :D ضرور پوسٹ کریں ، راحل بھائی ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    ہا ہا ہا! ۔ ۔ ۔ ۔ راحل بھائی ، میزائل آپ کے بھی خاصی دور تک مار کرتے ہیں ۔ :D فی البدعۃ الحسنۃ ! :):):) راحل بھائی ، کچھ نہ کچھ مسکراہٹوں کا سامان ہوتے رہنا چاہیے ۔ کبھی کبھی شوخیِ قلم شرارتوں پر اتر آئے تو کوئی حرج نہیں ۔:)
  12. ظہیراحمدظہیر

    بزمِ یاراں نہ رہی ، شہرِ تمنا نہ رہا

    بہت شکریہ ، عبداللّٰہ! بہت نوازش ۔ داد کے لیے مشکور ہوں ۔ بس زیادہ دیر تک اداس مت رہنا ورنہ وزارتِ داخلہ کی طرف سے تفتیش شروع ہوسکتی ہے۔ :)
  13. ظہیراحمدظہیر

    دیوتا علامت ہے

    یعنی یہ آرمی ہی کرتے ہیں سب کارِ دل پذیر یاں آرمی مرید ہے اور آرمی ہی پیر اچھا بھی آرمی ہی کہاتا ہے اے نظیرؔ اورسب میں جو برا ہے سو ہے وہ بھی آرمی
  14. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    ایسے شعر کو تو کچھ نہیں کہتے البتہ اس کے شاعر کو آپ جوچاہےکہہ سکتے ہیں ۔ بلکہ کہنا چاہیے ۔ :D
  15. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    راحل بھائی ، جوابی مراسلہ لکھتے ہوئے میرے ذہن میں بھی شفیق الرحمٰن کی یہی بات آرہی تھی ۔:)
  16. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    "فی البدی" جرمانہ پیشِ خدمت ہے۔ کیسی یہ گفتگوئے عجب اُن سے چل گئی جو بات ہونے والی تھی وہ بات ٹل گئی میں نے کہا کہ ہمم تو انہوں نے بھی ہمم کہا یونہی ہما ہمی میں شبِ وصل ڈھل گئی
  17. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    معذرت ! عاطف بھائی ۔ میں تو سمجھ رہا تھا کہ لا المیٰ نے مذاق کیا ہے ۔ :)
  18. ظہیراحمدظہیر

    غم سے مفر کسے یہاں، دیکھے جگر کے زخم کون؟

    بہت خوب! اچھی غزل ہے ، نور وجدان! کئی اچھے اشعار ہیں ۔ مرگ ہو جسکی زندگی، چوٹ اجل کی کھائے کیا میں ہوں بجھا ہوا چراغ ، کوئی مجھے بجھائے کیا بہت اعلیٰ ، یہ بہت اچھا شعر ہے!! بہت خوب! بس مندجہ ذیل شعر کو پھر سے دیکھ لیجیے ۔ ٹوٹا ہے دل کا آئنہ، عکسِ خیال لائے کیا شعر کوئی بنائے کیا؟ مایہ ء فن...
  19. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    متفق! کسی کا شعر ہے : حسرتِ انتظار ہے، دیدۂ اشکبار ہے ! ہمم لمحۂ سوگوار ہے، عالمِ اضطرار ہے! ہمم آہا! اس بے ضرر لفظ کے استعمال سے شعر کیسا چمک گیا ہے ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    بزمِ یاراں نہ رہی ، شہرِ تمنا نہ رہا

    آداب ، بہت نوازش، وارث صاحب قبلہ! آپ کا حرفِ ستائش ہمیشہ ہی باعثِ صد افتخار ہوتا ہے ۔ قدر افزائی کے لیے بہت ممنون ہوں۔ شعر خود اُن سخن فہم نظروں کو دا د د یتا ہے کہ جو بین السطور پڑھ سکیں ۔ سو بہت ممنون ہوں ۔ اللّٰہ کریم آپ کو سلامت رکھے ۔
Top