نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    فلک شیر بھائی ، معین اختر پر مضمون بہت اعلیٰ لکھا ہے ۔ پڑھ کر اور وڈیو دیکھ کر بہت دیر تک ایک...

    فلک شیر بھائی ، معین اختر پر مضمون بہت اعلیٰ لکھا ہے ۔ پڑھ کر اور وڈیو دیکھ کر بہت دیر تک ایک اچھا احساس دل و دماغ پر طاری رہا ۔ بہت شکریہ!
  2. ظہیراحمدظہیر

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
  3. ظہیراحمدظہیر

    تصویر ، شعر یا نثر

    نین بھائی ، یہ پہلی والی تصویر میں سبزہ زار کے پتے زرد ہو کر پہلے ہی سے جھڑ رہے تھے یا آپ کے کتاب خوانی شروع کرنے کے بعد کا واقعہ ہے یہ ؟! یونہی جنرل نالج کے لیے ایک معصوم سا سوال ہے۔ :D اور یہ بھی بتادیجیے کہ کتاب کون سی تھی ۔:)
  4. ظہیراحمدظہیر

    تصویر ، شعر یا نثر

    واہ سئیں واہ !واہ جی تصویر آ!
  5. ظہیراحمدظہیر

    شعری ادب کا سمندر: آپ کتنے پانی میں ہیں؟

    علی بھائی ، میں نے تو احمد بھائی (زندہ باد) کا مراسلہ دیکھ کر ان کے ساتھ مذاق کرنے کے لیے یونہی ایک فرضی نمبر لکھ دیا تھا ۔ گننے کی تو نوبت ہیں نہیں آئی اور نہ ہی کوشش کی ۔ ویسے اسکور کے لحاظ سے لا المیٰ کی طرح خشکی پر نہیں تو مجھے ساحل پر سمجھ لیجیے۔ :) کئی مصرع تو پہلے کبھی پڑھے یا سنے ہی...
  6. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    یہ شعر اچھا ہے ۔ بیانیہ صاف اور واضح ہے۔ مضمون بھی پوری طرح سے ادا ہوگیا ہے لیکن ان تمام خوبیوں کے باوجود یہ شعر صرف اس لیے قابلِ قبول نہیں کہ اسے جوں کے متروک لفظ نے کرکرا بلکہ خراب کردیا ہے ۔ سن 2023 کی شاعری میں جوں کے استعمال کی کوئی گنجائش نہیں الّا یہ کہ اس سے مراد ایک ننھا منا سا جانور...
  7. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    جناب عبدالرؤف صاحب ، اپنی غزل پر نقد و نظر کا موقع دینے کے لیے آپ کا شکریہ! امید ہے کہ ان اشعار کے توسط سے ہونے والی گفتگو حسبِ سابق آپ کے علاوہ اور بہت سارے قارئین کے لیے سود مند ثابت ہوگی ۔ براہِ کرم اس گفتگو کو مثبت انداز میں لیجئے گا۔ اگر میرے کسی تبصرے میں کہیں کوئی تلخی ترشی نظر آئے تو...
  8. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    انتہائی غیر متفق! خصوصاً آپ کے آخری جملے سے کوئی بھی اتفاق نہیں کرے گا ۔ ظاہر ہے کہ آپ تمام لوگ ملازمتیں بھی کرتے ہیں ، اپنی اپنی گھریلو ذمہ داریاں بھی نبھاتے ہیں ، دنیا کے اور سینکڑوں مسائل ہیں کہ جن سے آدمی کو دن رات الجھنا پڑتا ہے۔ ان سب کے باوجود اگر آپ تمام مدیران اور منتظمین حضرات...
  9. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    میں اس اقدام سے بالکل اتفاق نہیں کرتا ۔ لڑی کے ماحول کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے مراسلے حذف کرنا ضروری نہیں ۔ سینسر سے کبھی کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا بلکہ بے یقینی اور شک و شبہات کی فضا جنم لیتی ہے۔ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام شرکا پر ساری صورتحال واضح ہوجائے ۔ قارئین اور...
  10. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    میں انتظار کروں گا کہ کوئی مدیر مجھے اس کی وجہ بتادے ۔ ویسے یہ انصاف کی بات نہیں ہے کہ میں نے جس مراسلے کے جواب میں اپنا مراسلہ لکھا تھا اس مراسلے کو تو پہلے حذف نہیں کیا گیا لیکن جیسے ہی میں نے جواب دیا تو اسے بھی حذف کردیا گیا ہے ۔ محفل میں شفافیت ہونی چاہیے ۔ تمام اراکین کو معلوم ہونا...
  11. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    آج صبح میں نے اس دھاگے میں ایک جوابی مراسلہ پوسٹ کیا تھا وہ اب نظر نہیں آرہا ۔ کیا اسے حذف کردیا گیا ہے ؟! اگر حذف کردیا گیا ہے تو کیا ایسا کرنے کی وجہ بتائی جاسکتی ہے؟! میں جاننا چاہوں گا کہ اس مراسلے میں ایسی کیا بات تھی جس کی وجہ سے اسے حذف کیا گیا؟ بہت شکریہ! محمد تابش صدیقی سید عاطف علی...
  12. ظہیراحمدظہیر

    اللّٰہ کریم خیر و عافیت کا معاملہ فرمائیں ! آمین ۔

    اللّٰہ کریم خیر و عافیت کا معاملہ فرمائیں ! آمین ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    ابنِ انشا — صدارت

    علی بھائی ، بہت شکریہ ! ابنِ انشا کی وڈیوز بھی موجود ہیں میں اس بات سے واقف نہیں تھا ۔ پہلی دفعہ ان کی آواز اور گفتگو سنی ۔ بہت اچھا محسوس ہوا ۔ ابنِ انشا شاعری اور نثر دونوں میں میرے محبوب ترین لکھاریوں میں سے ہیں ۔ ان کی تمام کتابیں امریکا میں بھی میرے ساتھ ہیں ۔ اللّٰہ آپ کو خوش رکھے ۔ آپ...
  14. ظہیراحمدظہیر

    جگر یہ ہے میکدہ یہاں رند ہيں یہاں سب کا ساقی امام ہے - جگر مرادآبادی

    ریحان بھائی ، جگر تو اردو غزل کے مسلم الثبوت شاعر گزرے ہیں اور بڑے شعرا میں شمار کیے جاتے ہیں ۔ تنگ نظر کا لفظ وہ نہیں باندھ سکتے تھے ، یہ تو یقیناً نقل کرنے والوں کی غلطی ہے ۔ کم نظر میری بھی نظر سے گزرا ہے ۔ البتہ مطلع میں "ہے اے شيخ جی" میں واقعی یائے مجہول کو گرانا ٹھیک نہیں ۔ لیکن یہ بھی...
  15. ظہیراحمدظہیر

    جگر یہ ہے میکدہ یہاں رند ہيں یہاں سب کا ساقی امام ہے - جگر مرادآبادی

    اسی کائنات میں اے جگرؔ کوئی انقلاب اٹھے گا پھر کہ بلند ہو کے بھی آدمی ابھی خواہشوں کا غلام ہے فاخر، پہلا مصرع وزن میں ہے متفاعلن x چار بار ۔ کلاسیکی اردو شاعر میں اکثر الف کا وصال کیا جاتا ہے لیکن وصال کیے بغیر الف کو تقطیع میں لانا بھی جائز ہے اور اساتذہ نے کیا ہے ۔ مصرع زیرِ بحث میں...
  16. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    عاطف بھائی ، آپ کے فراخدلانہ کلماتِ تائید اور مثبت فیڈ بیک کے لیے بہت ممنون ہوں ۔آپ نے نہایت اچھے انداز میں شرکائے نشست کی حوصلہ افزائی فرمائی ہے ۔ بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اس تنقیدی نشست میں حصہ لینے والے تمام خواتین و حضرات کی بے غرض کاوشوں کا اعتراف کیا اور انہیں اعتبار بخشا، ان کی قدر...
  17. ظہیراحمدظہیر

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    میں یہ مراسلہ خاصی سوچ بچار کے بعد لکھنے پر مجبور ہوا ہوں۔ جاننے والے مجھے جانتے ہیں کہ تلخی مرا مزاج نہیں۔ میں ہر فضول بات اور طنز کو نظرانداز کرنے کا ظرف رکھتا ہوں۔ حالانکہ قلم کا تھوڑا بہت استعمال مجھے بھی آتا ہے اور میں بھی ٹوٹا پھوٹا ہی سہی لیکن کچھ نہ کچھ اپنے دفاع میں لکھ سکتا ہو لیکن...
  18. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    اعجاز بھائی ، آپ کے حکم کی تعمیل میں بوجوہ کچھ تاخیر ہوئی ۔ اس کے لیے معذرت خواہ ہوں ۔ تعمیلِ ارشاد میں کچھ جوابی تبصرہ جات کو شاملِ تحریر کرکے ذیل میں پوسٹ کررہا ہوں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٭-٭-٭ ڈیزائنر شاعری کا جدید...
  19. ظہیراحمدظہیر

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    آج صبح محفل کے صفحۂ اول پر اچٹتی سی نظر ڈالی تو ایک سرخی یوں تھی: جب سے بیگم نے مجھے مرغا بنا رکھا ہے۔ اسی کے بالکل نیچے دوسری سرخی کہہ رہی تھی: ایک انڈہ بیس روپے کا گڑبڑا کر فوراً سیل فون بند کرنا پڑا۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    جاسمن <جھوٹے سچے شعراء بتائیں کہ تغافل زہر ہے یا ٹوٹکہ؟> زہریلا ٹوٹکا

    جاسمن <جھوٹے سچے شعراء بتائیں کہ تغافل زہر ہے یا ٹوٹکہ؟> زہریلا ٹوٹکا
Top