نتائج تلاش

  1. ابوشامل

    ورڈ پریس اردو پلگ ان کی اپڈیٹ کی تیاری

    زبردست نبیل بھائی۔ امید ہے جلد جاری ہوجائے گا۔
  2. ابوشامل

    جنوبی افریقی آل راؤنڈر وین پارنیل نے اسلام قبول کر لیا

    جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر وین پارنیل نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اپنے بیان میں پارنیل نے کہا ہے کہ انہوں نے ذاتی مطالعے اور سوچ بچار کے بعد جنوری 2011ء میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ تفصیلات کرک نامہ پر ملاحظہ کیجیے
  3. ابوشامل

    اردو سائنس بورڈ کا سائنسی انسائیکلو پیڈیا

    آپ کو بہت دیر میں علم ہوا ہے شاید۔ میں تو گزشتہ دو سال سے اردو سائنس بورڈ کا انسائیکلوپیڈیا کراچی میں ہونے والے بین الاقوامی کتب میلے میں دیکھ رہا ہوں۔ شاید آپ کی تاخیر کی وجہ سے ہی کوئی بھوت آپ کے کالج کے نام سے لے جانے میں کامیاب ہوا۔ بہرحال، یہ انسائیکلوپیڈیا بہت خاصے کی چیز ہے۔ کتب میلے میں...
  4. ابوشامل

    کرک نامہ کے شائقین کے لیے انعام

    قرعہ اندازی یکم اگست کو ہوگی۔ اور انعام 14 اگست سے پہلے پہلے جیتنے والے کو پہنچا دیا جائے گا۔ ان شاء اللہ۔ باقی انعام کے بارے میں جیتنے والا ہی بتائے گا :)
  5. ابوشامل

    داڑھی بہت کم ہے جس کی وجہ سے میں بچہ لگتاہوں

    ڈاکٹر صاحب، اس غریب کو بالوں کے سفید ہونے کا عارضہ ہے اور اب تو چاندی بالوں سے اتر کر داڑھی میں آنے لگی ہے جبکہ عمر محض 31 سال ہے۔ ہومیو پیتھی میں کوئی اس کا علاج ہو تو بتائیے۔ بندہ تاعمر دعائیں دے گا
  6. ابوشامل

    کرک نامہ کے شائقین کے لیے انعام

    کرک نامہ اردو بلاگستان کا ایک منفرد ترین بلاگ ہے۔ کرک نامہ اس وقت متحرک ترین اردو بلاگز میں شمار ہوتا ہے۔ ہم کرکٹ کی دنیا کی تازہ ترین خبریں اور گاہے بگاہے خصوصی فیچرز اور انٹرویوز بھی پیش کرتے رہتے ہیں۔ کرک نامہ گزشتہ 6 ماہ سے دنیا بھر میں اردو پڑھنے والے کرکٹ شائقین کو خدمات پیش کرتا آ رہا ہے...
  7. ابوشامل

    مارگریٹ سے مریم، مریم جمیلہ کے متعلق کتاب

    نبیل بھائی، یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی ہے کہ مریم جمیلہ کی آپ کی والدہ کے ساتھ دوستی ہے۔ مجھے خوشی ہوگی اگر آپ وقتا فوقتا ان کی کتابوں سے اقتباسات پیش کریں۔ ویسے جس کتاب کا آپ نے بی بی سی کے حوالے سے ذکر کیا ہے اس کے سرورق ہی سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے کتنی دیانت برتی ہوگی۔ مریم جمیلہ اور...
  8. ابوشامل

    لینکس اردو انسٹالر

    چلیں اس سلسلے میں کسی بندے کی تلاش میں نکلتے ہیں۔
  9. ابوشامل

    لینکس اردو انسٹالر

    دیکھیں نبیل بھائی ;) اب میں خوش گمانی رکھ سکتا ہوں کہ محفل کے اگلے منصوبوں کے لیے جو ارادے باندھے ہیں وہ بھی مکمل ہوں گے اور اسی طرح جس طرح آپ سوچ رہے ہیں :)
  10. ابوشامل

    داڑھی بہت کم ہے جس کی وجہ سے میں بچہ لگتاہوں

    ہمارے ایک دوست تھے، اللہ ان کی مغفرت کرے، انہیں بھی یہی عارضہ تھا یعنی کہ داڑھی کے بال نہ ہونے کا اور ساتھ میں اس کی پریشانی میں گھلنے کا :) انہوں نے بیک وقت کئی نسخے آزما کر اس حد تک اپنی داڑھی بڑھا لی تھی کہ انہیں بے داڑھیا نہیں کہہ سکتے تھے۔ ان کے استعمال کردہ نسخے تین تھے ایک جو وارث صاحب نے...
  11. ابوشامل

    یوبنٹو میں اردو

    جیسا کہ شعیب بھائی نے بتایا کہ اوبنٹو میں فونٹ انسٹال کرنا بالکل آسان ہے۔ صرف فونٹ فائل کھولیں اور install font پر کلک کر دیں۔ کام تمام! :)
  12. ابوشامل

    چھٹی سالگرہ محفل فورم کی چھٹی سالگرہ کے موقعے پر

    مکی صاحب، تقریر ہی کی ضرورت ہے اس وقت۔ آجکل کچھ جوش گفتاری چڑھا ہوا ہے :)
  13. ابوشامل

    چھٹی سالگرہ محفل فورم کی چھٹی سالگرہ کے موقعے پر

    نبیل بھائی، سب سے پہلے تو ذرہ نوازی کا شکریہ۔ اب کیونکہ اس موضوع پر بات چل نکلی ہے تو کچھ بنیادی نوعیت کا کام ہو ہی جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں آپ مجھ سے ای میل پر رابطہ کر سکتے ہیں، میں کچھ متعلقہ اور موزوں افراد کے ساتھ مشاورت کے بعد معاملات آپ کے گوش گزار کرا دوں گا۔ ان میں سب سے پہلے کچھ...
  14. ابوشامل

    چھٹی سالگرہ محفل فورم کی چھٹی سالگرہ کے موقعے پر

    الحمد للہ ثم الحمد للہ وہ قافلہ جو آج سے چھ سال قبل اس عزم کے ساتھ چلا تھا کہ سائبر دنیا میں اردو کے فروغ کے لیے کام کرے گا، اس نے اپنی بساط سے کہیں زیادہ بڑے کارنامے انجام دیے اور اس میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے کہ آج انٹرنیٹ پر اردو جس بھی مقام پر موجود ہے اس میں سب سے بڑا کردار اردو محفل اور...
  15. ابوشامل

    ونڈوز میں اردو انسٹال کرنے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“

    بلال صاحب، آپ نے ہمیشہ کی طرح ایک بہت بڑا کام کیا ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ آئندہ آپ جو بھی کام کریں اس کا معاوضہ بھی آپ کو ملے کیونکہ یہ محنت کا حق ہے۔
  16. ابوشامل

    اردو لینگویج انسٹالرز کی تیاری!

    ماشا اللہ ۔۔۔ یہاں تو اچھی خاصی پیشرفت ہو گئی ہے :) اصل میں میں کچھ دن اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ مصروفیات اور پھر شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے نہ دیکھ سکا لیکن اب دیکھ کر بے پناہ خوشی ہو رہی ہے۔ اس پر ایم بلال اور نبیل دونوں مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ کام جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچ...
  17. ابوشامل

    اردو لینگویج انسٹالرز کی تیاری!

    اس معاملے کو محفل کے ساتھیوں کے ساتھ شیئر کرنے کا بہت شکریہ نبیل بھائی،امید ہے کہ جلد ہی اس پر کوئی پیشرفت ہوگی۔ مجھے خوشی ہے کہ ایم بلال نے چھپ چھپا کے اس پر کام بھی شروع کر دیا ہے :) اللہ انہیں ہمت دے۔
  18. ابوشامل

    ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے

    میرے خیال میں ہاکی کے زوال کی دو وجوہات سب سے اہم ہیں ایک کرکٹ کی طرح اکیڈمیوں کا نہ ہونا اور دوسرا میڈیا کوریج۔
  19. ابوشامل

    ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے

    ہم اس وقت شعور کی عمر میں داخل ہوئے جب پاکستانی ہاکی اپنی تاریخ کے آخری کارنامے انجام دینے جا رہی تھی۔ اب تو یہ سب بھولی ہوئی یادیں لگتی ہیں۔ اب دیکھتے ہیں اس کی ترویج کے لیے آپ کیا خدمات انجام دیتے ہیں؟
  20. ابوشامل

    کوئی فٹ بال کا شائق؟

    بہت خوب۔ سوکر نامہ کی فٹ بال کے حوالے سے معلومات بہت زبردست لگتی ہیں۔ مجھے تو بس انتظار ہے کہ ان کی ویب سائٹ کا آغاز کب ہوتا ہے :)
Top