نتائج تلاش

  1. حسینی

    سعودی عرب نے اخوان المسلمین اور حزب اللہ کو دہشتگرد جماعتیں قرار دیدیا

    جی ہاں بات اگر اندھے تعصب کی وجہ سے نہ ہو۔۔ پختہ دلیل سے ہو تو ہر کوئی نہ صرف سنتا ہے بلکہ قبول بھی کرتا ہے۔
  2. حسینی

    سعودی عرب نے اخوان المسلمین اور حزب اللہ کو دہشتگرد جماعتیں قرار دیدیا

    اور یقینا پھر حزب اللہ کو ووٹ دینے والے سارے لبنانی بھی دہشت گرد قرار پائیں گے۔ حزب اللہ نے آج تک صرف اور صرف اپنے دفاع میں ہتھیار اٹھایا ہے۔ اگر آج شام میں جا کر حزب اللہ نہ لڑتی تو کل کو یہ سفاک دہشت گرد جنوب لبنان میں ان کے ٹھکانوں تک پہنچتے۔ ویسے ابھی بھی جنوب لبنان کو کم نشانہ نہیں بنایا...
  3. حسینی

    تعارف عروج کا سلام قبول کیجیے !

    محفل پر خوش ً آمدید بہنا۔۔۔ امید ہے اچھا اور مفید وقت گزرے گا۔
  4. حسینی

    سعودی عرب نے اخوان المسلمین اور حزب اللہ کو دہشتگرد جماعتیں قرار دیدیا

    اخوان المسلمین کے بارے ُ آپ کا کیا خیال ہے؟؟؟
  5. حسینی

    سعودی عرب نے اخوان المسلمین اور حزب اللہ کو دہشتگرد جماعتیں قرار دیدیا

    اور دنیا بھر کی دہشت گردی کی جڑ اور باپ سعودی عرب کے بارے آپ کا کیا خیال ہے؟؟ دنیا بھر کے دہشت گردوں کو سعودیہ سپورٹ کرتا ہے۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور کشت وخون میں بھی یہ "برادر" ملک بالواسطہ برابر کا شریک ہے۔ شام میں انسانیت کو شرمندہ کرنے والی النصرہ فرنٹ اس کی لے پالک ہے۔ پاکستان...
  6. حسینی

    سعودی عرب نے اخوان المسلمین اور حزب اللہ کو دہشتگرد جماعتیں قرار دیدیا

    پاکستانی میڈیا کی نالائقی پر رونا آتا ہے۔۔۔ آپ آج کے تمام عربی اخبار اور ویب سائٹس دیکھ لیں۔۔ یہ حزب اللہ لبنان والی حزب اللہ نہیں ہے۔ بلکہ سعودیہ کے اندر موجود حزب اللہ نامی تنظیم ہے جس کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ لیکن پاکستان میں بڑے بڑے اینکرز اور تجزیہ کار جیسے انصار عباسی اور حامد میر جیسے...
  7. حسینی

    سعودی عرب نے اخوان المسلمین اور حزب اللہ کو دہشتگرد جماعتیں قرار دیدیا

    ۔ ریاض…سعودی وزارت داخلہ نے القاعدہ، اخوان المسلمون، حزب اللہ اورشام و عراق میں سرگرم جنگجو جماعتوں کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ ساتھ ہی بیرون ملک عسکریت پسندی میں ملوث سعودی شہریوں کو وطن واپسی کے لیے 15 دن کی مہلت بھی دی گئی ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے...
  8. حسینی

    وجود یا موجود؟

    فلسفہ کے قواعد واقعا کلی ہوتے ہیں۔ چونکہ عقلی انسانی اک جگہ سے دوسری جگہ یا اک زمان سے دسری زمان میں فرق نہیں کرتی۔ ایسا نہیں ہے کہ عقل انسانی اک جگہ اک حکم کرے اور دوسری جگہ دوسرا حکم۔ علت ومعلول کا ہی قاعدہ دیکھ لیں۔ اس کائنات پوری پر علت ومعلول کا قاعدہ حاکم ہے۔ واجب الوجود علت العلل ہےَ ،...
  9. حسینی

    وجود یا موجود؟

    مزمل بھائی۔۔ فلسفہ کو ام العلوم کہا جاتا ہے۔۔ یعنی تمام علوم کی ماں۔ اس کے قواعد تمام علوم بلکہ نظام حیات پر حاوی اور حاکم ہیں۔ فلسفہ کے مسائل یا قواعد کسی خاص علم سے مختص نہیں ۔۔ منطق اور فلسفہ معیار ہیں۔ ان کو علوم آلی کہا جاتا ہے۔ فلسفہ کے قواعد عقلی ہیں۔ یہ قواعد قابل تخصیص بھی نہیں ہیں۔...
  10. حسینی

    وجود یا موجود؟

    فلسفہ چاہے اسلامی ہو یا غیر اسلامی اس میں عقلی دلیلوں سے بات ہوتی ہے۔ اب اگر آپ کے پاس یا میرے پاس عقلی دلائل ہیں تو اک دوسرے کو بات سمجھانے میں کوئی مشکل نہیں ہونا چاہیے ۔
  11. حسینی

    وجود یا موجود؟

    مجھے نہیں معلوم آپ کس فضا ٰ میں بات کر رہے ہیں؟؟ آپ کی بہت ساری باتیں میرے لیے نئی بھی ہیں اور حیرت ناک بھی۔ البتہ میں تو فلسفہ اسلامی کی کتابیں پڑھ کر انہی کی حدود میں بات کر رہا ہوں اور اپنی ہر بات پر دلیل بھی رکھتا ہوں۔ اب اجتماع نقضین کا محال ہونا عقلی قاعدہ ہے۔۔ جس کو اک بچہ بھی سمجھ سکتا...
  12. حسینی

    تعارف تعارف

    خوش آمدید عباس اعوان بھائی۔ امید ہے آپ سے استفادہ کرنے کا اچھا موقع ملے گا۔
  13. حسینی

    وجود یا موجود؟

    یقینا وجود کا نہ ہونا عدم ہی ہے۔ وجود اور عدم اک دوسرے کی نقیض ہیں۔ اجتماع نقیقین اور ارتفاع نقیضین دونوں محال ہیں۔ یہ تو بدیہی ہے۔ اس حوالے سے کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔ عدم کیسے متاثر ہے؟؟؟ عدم تو لاشیء ہے۔۔ عدم کچھ نہ ہونے کا نام ہے۔ جب عدم کچھ ہے ہی نہیں تو تاثیر یا تاثر کی کیا بات ہے؟ یقینا...
  14. حسینی

    بحرین، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے قطر سے تعلقات کشیدہ

    بحرین، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے قطر سے تعلقات کشیدہ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے مشترکہ طور پر قطر پر ان ملکوں کے اندرونی مداخلت میں کرنے کے الزامات لگاتے ہوئے قطر سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔ ریاض: (آن لائن) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق خلیجی ملکوں کی تنظیم گلف...
  15. حسینی

    وجود یا موجود؟

    جو کچھ بھی وجود رکھتا ہے وہ مکان کا قیدی اگر ہے۔۔۔ تو آپ فرا مکانی کا انکار کر رہے ہیں۔ مکان کو آپ ہرگز وجود کے لیے قید نہیں بنا سکتے۔ مکان تو صرف مادی چیزوں کے لیے آپ فرض کر سکتے ہیں۔ یہ مادیات کی مجبوری ہے۔ التبہ یہ بات بالکل درست ہے کہ ہم وجود کی حقیقت بتمام المعنی تک ہرگز نہیں پہنچ سکتے۔ جو...
  16. حسینی

    وجود یا موجود؟

    مزمل بھائ ! اس کائنات میں اک حقیقت ہے کہ جس کے علاوہ کو عدم کہا جاتا ہے۔ اس حقیقت کی طرف اشارہ کرنے کے لیے الفاظ مختلف ہو سکتے ہیں۔ اردو یا عربی والے اس کو وجود یا موجود سے تعبیر کرتے ہیں، فارسی والے ہستی سے مثلا اور اسی طرح سے ہر زبان۔۔۔ پس بحث اس حقیقت واحد میں ہے جس کی طرف یہ سارے الفاظ اشارہ...
  17. حسینی

    وجود یا موجود؟

    صرفی بحث کو چھوڑ کر۔۔۔ خارج میں وجود اور موجود دو الگ چیزیں نہیں ہیں۔۔ کہ اس طرح کے فرق کے قائل ہو جائیں۔ ایک متن وجود یا حقیقت وجود(حقیقت ہستی) ہے جس تک یا جس کی کنہ تک عام انسان کی رسائی نہیں ہے۔ ایک وجود کی حیثیات ہیں۔ وجود کے بارے ہمارا سارا علم اس کی حیثیات تک محدود ہیں۔
  18. حسینی

    وجود یا موجود؟

    ملا ہادی سبزواری کا تعلق ملا صدرا کے مکتب سے ہی ہے اور یقینا ان کے بعد کا ہی ہے۔ پس ان کا بھی نظریہ نظریہ وجودی ہے۔ پس اس طرح سے ملا ہادی سبزواری کی حیثیت فلسفہ صدرایی کے شارح اور مفسر کی ہے۔ ملا سبزوای کی مشہور کتاب منظومہ ہے۔ جس میں فلسفہ اور منطق کے مسائل کو نہایت خوبصورت انداز میں عربی زبان...
  19. حسینی

    وجود یا موجود؟

    جی جی ذیشان بھائی۔ ملا صدرہ نے برہان صدیقین کے ذریعے سے وجود خدا اور توحید خداوندی کو نہایت اچھے اور گہرے انداز میں ثابت کیا ہے۔ ملا صدرا کا فلسفہ اسلامی میں نہایت اعلی مقام ہے۔ انہوں نے فلسفہ میں جدید مبانی بیان کیے۔ اسفار جیسی کتاب لکھی۔ ان کے بعد سے اب تک تقریبا تمام فلاسفہ (کم از کم شیعہ...
  20. حسینی

    وجود یا موجود؟

    ان بحثوں میں غور وفکر کیا جائے تو توحید اور بہتر انداز میں ثابت ہوتی ہے۔ آیا کائنات میں کوئی چیز وجود سے باہر ہے؟ وجود کے علاوہ تو فقط عدم ہے۔ پس وجود میں غور وفکر کی دعوت خود خداوند متعال نے ہمیں دی ہے اور ہمارے لیے انفس اور آفاق میں اپنی نشانیاں قرار دی ہے۔
Top