فلسفہ اسلامی میں وجود اور موجود ایک دوسرے کی جگہ عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے، اور ان میں کوئی خاص فرق نہیں کیا جاتا۔
ہر چیز وجود کے ذریعے موجود ہے۔۔۔ لیکن خود وجود کو موجود ہونے کے لیے کسی اور وجود کی ضرورت یا احتیاج نہیں۔۔ (شیخ اشراق نے یہ اشکال اصالۃ الوجود پر کیا تھا کہ وجود کو اصیل مانیں...