نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    وہی ہُوئی ہے جو ہونی تھی وہی مِلا ہے، جو لِکھا تھا دِل کو یونہی سا رنج ہے، ورنہ! تیرا میرا ساتھ ہی کیا تھا ناصؔر کاظمی
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تیرے ساتھ ،تِرے ہمراہی میرے ساتھ، میرا رستا تھا رنج تو ہے لیکن، یہ خوشی ہے ! اب کے سفر تِرے ساتھ کِیا تھا ناصؔر کاظمی
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    پل پل کانٹا سا چُبھتا تھا یہ مِلنا بھی، کیا مِلنا تھا کتنی باتیں کی تھیں، لیکن! ایک بات سے جی ڈرتا تھا ناصؔر کاظمی
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    سنّاٹے میں جیسے کوئی دُور سے آوازیں دیتا تھا یادوں کی سِیڑھی سے، ناصؔر رات اِک سایا سا اُترا تھا ناصؔر کاظمی
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہر حقِیقت حُسن کی ہے بے نیازِ اعتراف اب کوئی اِقرار یا اِنکار، جو چاہے کرے جِگر مُراد آبادی
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہوگا تِری محفِل میں کوئی اور بھی جلوہ مجھ کو تو محبّت ہی محبّت نظر آئی جِگر مُراد آبادی
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دردِ بے وجہ کو نہ چھیڑ جِگر یہ خوشی گاہ گاہ ہوتی ہے جِگر مُراد آبادی
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آہِ پیہم پہ تھا مدارِ حیات وہ بھی اب گاہ گاہ ہوتی ہے جِگر مُراد آبادی
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اوّل سے دِل مِرا جو گرفتار تھا سو ہے میرے گلے میں عشق کا زُنّار تھا سو ہے اے شاہِ حُسن! مجھکو تمھاری جناب میں مُدّت سے بندگی کا جو اِقرار تھا سو ہے سِراجؔ اورنگ آبادی
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آشنا ، شُعلۂ دُوری سے ہُوا، جانِ سِراؔج کاہ کو، آگ سے یاری ہے، خُدا خیر کرے سِراجؔ اورنگ آبادی
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کون پُہنچے ہے بات کی تہ کو ایک مُدّت سے بک رہے ہیں ہم مِیر تقی مِیؔر
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    گُل و گُلزار سے کیا قیدیوں کو ہَمَیں داغ دِل و کُنجِ قفس بس مِیر تقی مِیؔر
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    برابر خاک کے تو ، کر دِکھایا ! فلک بس بے ادائی ہوچُکی، بس مِیر تقی مِیؔر
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    بہار اب کی بھی جو گُزری قفس میں ! تو پِھر اپنی رہائی ہوچُکی بس مِیر تقی مِیؔر
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    محبّت کے نشہ، ہیں خاص اِنساں واسطے، ورنہ ! فرشتے یہ شرابیں پی کے مستانے ہُوئے ہوتے سِراجؔ اورنگ آبادی
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اگر ہم آشنا ہوتے تِری بیگانہ خُوئی سے برائے مصلحت ظاہر میں بیگانے ہُوئے ہوتے سِراجؔ اورنگ آبادی
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    چُھپا ہے ماہ، وہ خورشید رُو کو دیکھ، سِراجؔ ظلوعِ صُبح میں، جُوں شمع انجمن سے اُٹھے سِراجؔ اورنگ آبادی
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اگر وہ لالۂ گُل پیرہن چمن سے اُٹھے چمن سے رنگ اُٹھے، بُو گُلِ سمن سے اُٹھے اگر کہوں دلِ پُرسوز کے سپند کا حال بَرنگِ شُعلہ سُخن مجمرو دہن سے اُٹھے سِراج اورنگ آبادی
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تِرے جمال سے ہر صُبح پر وضُو لازم ہر ایک شب تِرے در پر سجُود کی پابند فیض احمد فیضؔ
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    خِزاں تمام ہُوئی ، کِس حساب میں لکھیے بہارِ گُل میں جو پُہنچے ہیں شاخِ گُل کو گزند فیض احمد فیضؔ
Top