نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    پاسِ دِیں کُفر میں رہا ملحوُظ بُت کو پوُجا خُدا خُدا کر کے سید محمد رنؔد لکھنوی
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    بے عذر وہ کر لیتے ہیں وعدہ یہ سمجھ کر یہ اہلِ مروّت ہیں تقاضا نہ کریں گے نواب مصطفٰی خاں شیفتؔہ
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یہی خبر نہیں اے وائے عِشق و محرُومی ! کہ آرزُو کِسے کہتے ہیں، جُستُجُو کیا ہے ؟ جگؔر مُراد آبادی
  4. طارق شاہ

    میر گُل کو ہوتا صبا قرار اے کاش

    دیوانِ مِیر میں ایسا ہی درج ہے
  5. طارق شاہ

    جگر عشق ہی تنہا نہیں شوریدہ سر میرے لئے

    عِشق میں، تنہا نہیں شورِیدہ سَر ،میرے لئے حُسن بھی بیتاب ہے، اور کِس قدر میرے لئے ہاں مُبارک اب ہے معراجِ نظر میرے لئے جس قدر وہ دُور تر ، نزدِیک تر میرے لئے کھیل ہے بازِیچۂ شام و سَحر میرے لئے دو گُلِ بازی ہیں یہ شمس و قمر میرے لئے وقف ہے صیّاد کی اِک اِک نظر میرے لئے ہاں مُبارک! یہ شکست...
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    برسوں میں نامہ بر سے مِرا نام جو سُنا کہنے لگا کہ، زندہ ہے وہ ننگ کیا ہنوز مِیر تقی مِیؔر
  7. طارق شاہ

    میر گُل کو ہوتا صبا قرار اے کاش

    یہ جو دو آنکھ مُند گئیں میری اُس پہ وا ہوتیں ایک بار اے کاش خاک بھی وہ تُو دیوے گا برباد نہ بناویں مِری مزار اے کاش شش جہت اب تو تنگ ہے ہم پر اِس سے ہوتے نہ ہم دوچار اے کاش اِن لبوں کے کلی سے دِل ہے بھرا چل پڑے بات پیشِ یار اے کاش بے اجل میؔر! اب پڑا مرنا عِشق کرتے نہ اِختیار اے کاش :):)
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کُچھ بھی حاصِل نہ ہُوا زُہد سے نخوت کے سِوا شُغل بیکار ہیں سب، اُن کی محبّت کے سِوا حسرؔت موہانی
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    چاہے کہوُں کُچھ روز نہ مِلنے پہ اُسے خود کہدے تو کوئی اور ستمگر مِرے آگے شفیق خلؔش
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اِلزام زندگی پہ خلؔش کیا دھریں کہ جب آزار ہم پہ سارے ہی دِل کی خطا کے ہیں شفیق خلؔش
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کب رحم روز و شب کو مِرے حال پر یہاں آلام ہجرتوں کے تو دُگنی سزا کے ہیں شفیق خلؔش
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جاتی کہاں ہیں جی سے وہ فِتنہ نمُائیاں اب بھی فسُوں نِگاہوں میں اُن کی ادا کے ہیں شفیق خلشؔ
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کِھلے تو اب کے بھی گُلشن میں پُھول ہیں، لیکن! نہ میرے زخم کی صُورت ، نہ تیرے لب کی طرح احمد فراؔز
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    گو دُکھی دِل کوبہت ہم نے بچایا ، پِھر بھی ! جِس جگہ زخم ہوں، واں چوٹ سدا لگتی ہے احمد فراؔز
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    چراغوں کو آنکھوں میں محفوُظ رکھنا بڑی دُور تک رات ہی رات ہوگی بشیر بدؔر
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ازل سے ابد تک سفر ہی سفر ہے کہیں صُبح ہوگی کہیں رات ہوگی بشیر بدؔر
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہم اپنے آپ میں گُم تھے، ہَمَیں خبر کیا تھی کہ ماروائے غمِ جاں بھی، ایک دُنیا ہے احمد فراؔز
  18. طارق شاہ

    بشیر بدر ::::::جگنو کوئی سِتاروں کی محِفل میں کھو گیا :::::: Dr. Bashir Badr

    غزل جگنو کوئی سِتاروں کی محِفل میں کھو گیا اِتنا نہ کر ملال ، جو ہونا تھا، ہوگیا پروَردِگار جانتا ہے تُو دِلوں کا حال مَیں جی نہ پاؤں گا، جو اُسے کُچھ بھی ہوگیا اب اُس کو دیکھ کر، نہیں دھڑکے گا میرا دِل کہنا کہ، مجھ کو یہ بھی سبق یاد ہو گیا بادل اُٹھا تھا سب کو رُلانے کے واسطے آنچل...
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دیکھ لو حُسنِ یگانہ دُور سے بیگانہ وار پاس جاؤگے تو پردہ درمیاں ہوجائے گا یاسؔ، یگانہؔ، چنگیزیؔ
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ترکِ مطلب سے ہے مطلب، تو دُعائیں کیسی؟ صُبح تک، کیوں دِلِ بیمارجگاتا ہے مجھے یاسؔ، یگانؔہ، چنگیزیؔ
Top