نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    اصغر گونڈوی :::: کلیات مولانا اصغر گونڈوی -- Kuliyaat-ا-Asghar Gondvi

    شکریہ صائمہ شاہ صاحبہ ! مَیں بھی زیادہ عرصہ نہیں گُزرنے دیتا ، اِس کے مطالعے کو بہت ہی پسند ہے اِن کا کلام :) تشکّر اظہارِ خیال پر، بہت شاد رہیں :)
  2. طارق شاہ

    اصغر گونڈوی :::: کلیات مولانا اصغر گونڈوی -- Kuliyaat-ا-Asghar Gondvi

    بہت نوازش عبید صاحب ! اللہ ہمیشہ آپ کو شادو آباد اور توانا رکھے آمین
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    عِشق دونوں طرف سے ہوتا ہے کیوں بجے ایک ہات سے تالی سراؔ ج اورنگ آبادی
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اُنھیں کیا فِکر ،کہ پُوچھیں دِل ِبیِمار کا حال بے نیازانہ وہ اندازِ سُخن ہے، کہ جو تھا ڈاکٹر حنیف فوقؔ
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    پِیا کے آنے کا وقت آیا ہے جی کے جانے کا وقت آیا ہے نِیم بِسمِل ہُوں تیغِ ابرُو سے ! تِلمِلانے کا وقت آیا ہے شبِ خلوت میں، اُس پری رُو کو دُکھ سُنانے کا وقت آیا ہے مُلکِ وِیران کو، مِرے دِل کے ! پِھر بَسانے کا وقت آیا ہے کب تلک ہجر کے اگن میں جَلُوں آ، بُجھانے کا وقت آیا ہے مِثلِ پروانہ...
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ڈر کے چونک اُٹھتی ہیں خوابوں سے نَویلی کلیاں خندۂ گُل میں وہی سازِ محن ہے ،کہ جو تھا ڈاکٹر حنیف فوقؔ
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    لاکھ بدلا سہی منصوُر کا آئینِ حیات ! آج بھی سِلسِلۂ دار و رَسن ہے، کہ جو تھا ڈاکٹر حنیف فوقؔ
  8. طارق شاہ

    ڈاکٹر حنیف فوقؔ :::::: آہ و فریاد سے معمُور چمن ہے ،کہ جو تھا :::::: Dr. Hanif Fauq

    غزل آہ و فریاد سے معمُور چمن ہے ،کہ جو تھا مائلِ جَور ، وہی چرخ ِکُہن ہے، کہ جو تھا حُسن پابندیٔ آدابِ جَفا پر مجبُور عِشق ، آوارہ سَر ِکوہ و دَمن ہے،کہ جو تھا لاکھ بدلا سہی منصوُر کا آئینِ حیات ! آج بھی سِلسِلۂ دار و رَسن ہے، کہ جو تھا ڈر کے چونک اُٹھتی ہیں خوابوں سے نَویلی کلیاں خندۂ گُل...
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دِل دے تو اِس مِزاج کا پروردگار دے ! جو رنج کی گھڑی بھی خوشی سے گُزار دے داغ ؔ دہلوی
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اچّھا ہے ، دِل کے ساتھ رہے پاسبان عقل ! لیکن، کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے علامہ اقباؔل
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اُس کو بُھولے تو ہُوئے ہو، فانؔی ! کیا کروگے، وہ اگر یاد آیا فانؔی بدایونی
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تمھاری یاد کے، جب زخم بھرنے لگتے ہیں ! کسی بہانے، تمھیں یاد کرنے لگتے ہیں فیض احمد فیضؔ
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تم نے کِیا نہ یاد کبھی بُھول کر ہَمَیں ہم نے تمھاری یاد میں سب کُچھ بُھلا دیا بہادر شاہ ظفؔر
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    نہیں آتی تو، یاد اُن کی مہینوں تک نہیں آتی مگر ،جب یاد آتے ہیں، تو اکثر یاد آتے ہیں حسرؔت موہانی
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جس کو تم بُھول گئے، یاد کرے کون اُس کو جس کو تم یاد ہو، وہ اور کسے یاد کرے جوشؔ ملسیانی
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دیکھ رفتارِ انقلاب، فِراقؔ کتنی آہستہ اور کتنی تیز فِراقؔ گورکھپوری
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اُن کے رُخسار پہ ڈھلکے ہُوئے آنسو ، توبہ ! مَیں نے شبنم کو بھی شُعلوں پہ مچلتے دیکھا ساحؔر لُدھیانوی
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    وقت، دو مجھ پر کٹھن گُزرے ہیں ، ساری عُمر میں ! اِک تِرے آنے سے پہلے، اِک تِرے جانے کے بعد مُضطؔر خیر آبادی
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہم ، کوئی ترکِ وفا کرتے ہیں ! نہ سہی عِشق، مُصِیبت ہی سہی مِرزا اسداللہ خاں غالؔب
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    قطع کیجے نہ، تعلّق ہم سے ! کچھ نہیں ہے، توعداوت ہی سہی مِرزا اسداللہ خاں غالؔب
Top