نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کٹی ہے جِس کے خیالوں میں اپنی عُمر ،منؔیر مزہ تو جب ہے، کہ اُس شوخ کو پتا ہی نہ ہو منؔیر نیازی
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یہ جُستجُو تو رہے کون ہے وہ، کیسا ہے سُراغ کُچھ تو مِلے گا اگر زیادہ نہیں ظفؔر اقبال
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دِلوں کی بات ہے اب کیمیا گری اپنی کہ رہ گئی ہے ذرا سی کثر، زیادہ نہیں ظفؔر اقبال
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جبھی تو خارِ دلِ دوستاں نہیں ہُوں ابھی کہ عیب مجھ میں بہت ہیں، ہُنر زیادہ نہیں ظفؔر اقبال
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ظفؔر! ہم آپ کو گُمراہ تو نہیں کہتے یہی کہ ہیں بھی اگر راہ پر زیادہ نہیں ظفؔر اقبال
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مجھے خراب کِیا اُس نے، ہاں کِیا ہوگا ! اُسی سے پُوچھیے، مجھ کو خبر زیادہ نہیں ظفؔر اقبال
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہے دار و مدار اہلِ زمانہ کا تجھی پر تُو قطبِ جہاں، کعبہ دِل، قبلۂ اِیماں قامت ہے کہ کُہسار پہ چڑھتا ہُوا دِن ہے جَوبَن ہے، کہ ہے چشمۂ خورشِید میں طوُفاں سانچے میں ڈھلے شعر ہیں یا عضو بدن کے؟ یہ فکر نمُاں جسم ،سَراسر غَزَلِستاں فراؔق گورکھپوری
  8. طارق شاہ

    فراق فراق گورکھپوری :::::: یہ قول تِرا، یاد ہے اے ساقئ دَوراں :::::: Firaq Gorakhpuri

    غزل یہ قول تِرا، یاد ہے اے ساقئ دَوراں ! انگوُر کے اِک بِیج میں سو میکدے پنہاں انگڑائیاں صُبحوں کی سَرِ عارضِ تاباں وہ کروَٹیں شاموں کی سرِ کاکُلِ پیچاں اِن پُتلیوں میں جیسے ہرن مائلِ رَم ہوں وحشت بھری آنکھیں ہیں کہ اِک دشتِ غزالاں ہے دار و مدار اہلِ زمانہ کا تجھی پر تُو قطبِ جہاں، کعبہ...
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کُچھ نہیں اور دیکھیں ہیں کیا کیا خواب کا سا ہے یا ں کا عالم بھی کھپ ہی جاتا ہے آدمی، اے مِیؔر آفتِ جاں ہے عِشق کا غم بھی مِیر تقی مِیرؔ
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دِن ہیں بڑے کبھو کے ، راتیں بڑی کبھو کی رہتے نہیں ہیں یکساں لیل و نہار دونوں مِیر تقی مِیرؔ
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جو شہیدِ پیچ و تابِ زُلفِ محبوباں ہُوا تختۂ تابوُت اُس کا شاخِ سُنبل سے کرو سراؔج اورنگ آبادی
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    وحشئی دشتِ محبّت ہے دِلِ زارِ سِراؔج حلقۂ زنجیر اِس کو تارِ کاکُل سے کرو سراؔج اورنگ آبادی
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تیغِ ابرُو سے اگر دِل چاک ہو ،اے عاشقو! تم رفو اُس کا ، خیالِ تارِ کاکُل سے کرو سراؔج اورنگ آبادی
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مت مجھے مجرُوح تم تیغِ تغافل سے کرو حق میں عاشِق کے کرو جو کُچھ، تاَمّل سے کرو سراؔج اورنگ آبادی
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    نِثار کیا کریں، ہم خانماں خراب اسِیر ! کہ گھر لُٹا چُکے جب یار اپنے گھر آیا مِیر تقی مِیرؔ
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہزار طرح سے آوے گھڑی جُدائی میں! مِلاپ جِس سے ہو ، ایسا نہ یک ہُنر آیا مِیر تقی مِیرؔ
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کیا جُرم تھا کِسو پہ نہ معلوُم کُچھ ہُوا جو مِیؔر کُشت و خُوں کا سزاوار ہو گیا مِیر تقی مِیرؔ
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    حیرت زدہ مَیں عِشق کے کاموں کا یار کے دروازے پہ کھڑے کھڑے دِیوار ہوگیا مِیر تقی مِیرؔ
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہے مُدّعائے عِشق ہی، دُنیائے مُدّعا ! یہ مُدّعا نہ ہو تو کوئی مُدّعا نہ ہو حفیظ جالندھری
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دِیوانگی ہے، عقل نہیں ہے کہ خام ہو ! دِیوانہ ہر لحاظ سے، دِیوانہ چاہیے حفیظ جالندھری
Top