نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    لُطفِ آزادیِ زِندانِ بَلا کیا کہیے ! اب جو چُھوٹے تو، اَسِیرِ غَمِ زِنداں ہونگے جِگؔر مُراد آبادی
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اب تو آتا ہے یہی جی میں کہ اے محوِ جفا کُچھ بھی ہو جائے، مگر تیری تمنّا نہ کریں حسرؔت موہانی
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آساں نہیں مُعاملۂ جلوہ و نظر چشمِ کلِیم چاہیئے دِیدار کے لئے جِگر مُراد آبادی
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہم سے نہ پُوچھ شورشِ درماندگی کا راز جیتے ہیں اِک نِگاہِ طرفدار کے لئے جِگر مُراد آبادی
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مہ و نجوم کو، تیری جبیں سے نسبت دُوں اب اِس قدر بھی نہیں عادَتِ غلو ُمجھ مَیں انور شعُوؔر
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کہو حَسِینوں سے آجائیں بے حجابانہ مِری نظر سے کسی کو نظر نہیں لگتی شاؔذ تمکنت
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    حکایتِ غَمِ جاں کیا سُنائیں دُنیا کو طوِیل تو نہیں پر مُختصر نہیں لگتی شاؔذ تمکنت
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جوشِ جنُوں سے کُچھ نہ چلی ضبطِ عِشق کی سو سو جگہ سے آج، گریباں نِکل گیا جگرؔ مُرادآبادی
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مارے خوشی کے مر گئے صُبحِ شَبِ فِراق کتنے سُبک ہُوئے ہیں گراں جانیوں میں ہم مومن خاں مومنؔ
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کُھل گیا عِشقِ صنم طرزِ سُخن سے، مومنؔ اب چُھپاتے ہو عبث، بات بناتے کیوں ہو مومن خاں مومنؔ
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    صد سالہ دَورِ چرخ تھا ساغر کا ایک دَور نکلے جو میکدے سے تو دُنیا بدل گئی حافظ کرامت اللہ خاں گستاؔخ رامپوری
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اِس رَوِش سے وہ چلے گُلشن میں ! بِچھ گئے پُھول، صَبَا لَوٹ گئی امِیؔر مینائی
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    گُل نے ہزار رنگِ سُخن وا کیا، ولے ! دِل سے گئیں نہ باتیں تِری پیاری پیاریاں مِیر تقی مِیؔر
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اُس رشکِ گُل کے جاتے ہی بس آ گئی خِزاں ہر گُل بھی ساتھ ہو کے چمن سے نِکل گیا امام بخش ناسخؔ
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    شمع ساں لگ اُٹھے زباں کو آگ گر کرُوں سوزِ دِل بیاں اپنا بہادر شاہ ظفرؔ
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    زاہد! وہ بادہ کش ہُوں، کہ مانگوُں اگر شراب اُٹھیں ابھی شراب سے بادل بھرے ہُوئے شیخ امام بخش ناسؔخ
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    در و دِیوار پہ حسرت سے نظر کرتے ہیں خوش رہو اہلِ وطن ہم تو سفر کرتے ہیں واجد علی شاہ اخترؔ
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    خاروں سے پُوچھیئے نہ کسی گُل سے پُوچھئے صدمہ چمن کے لٹُنے کا بُلبُل سے پُوچھئے مِیر انیؔس
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    خالِ لب آفتِ جاں تھا مجھے معلوُم نہ تھا دام دانے میں نہاں تھا مجھے معلوُم نہ تھا بقااللہ بقاؔ
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جانا ہے سُوئے وادیِ غُربت بہ حالِ زار اہلِ وطن مُعاف ہو میرا کہا سُنا نواب علیخاں سحرؔ
Top