ہمارے ہاں مرغی والے خالص گوشت کی قیمت لیتے ہیں اور اس کے ساتھ نہ جانے کیا کیا الابلا تول دیتے ہیں۔
پھر تولنے کے بعد اُس کی صفائی کرتے ہیں جس سے ظاہر ہےاچھا خاصا وزن کم ہو جاتا ہوگا۔ لیکن آج کل لوگ ان باتوں کا خیال نہیں رکھتے۔ اور کچرا بھی گوشت کے وزن میں بیچ دینا فنکاری خیال کرتے ہیں۔
جیسا کہ میں نے بتایا میں بلیو اسپیکٹرم سے کافی مطمئن ہوں اور جب کبھی ضرورت پڑتی ہے یہی لیتا ہوں۔
موسیقی میں سنتا نہیں، سو بہت زیادہ پروا بھی نہیں ہوتی۔
میں نے دو بیلیں پانی کی بوتلوں میں لگائی ہوئی ہیں۔ لیکن آج کل تو میں ان کا پانی بدلنے میں بھی لاپروائی کا مرتکب ہو رہا ہوں۔
شاید اس لیے کہ کافی عرصے پابندی کے باوجود بھی ان کی خاطر خواہ نشوونما نہیں ہو پا رہی۔