نتائج تلاش

  1. خرم

    مبارکباد مبارک باد

    اور مجھ ایسے جو لوگ پاک مجلس سے واقف ہی نہیں ان کے پلے کچھ نہیں پڑا۔ ذرا کھُل کر تفصیل سے بتائیے کہ کس کو اور کیوں‌مبارک دی جا رہی ہے :)
  2. خرم

    مبارکباد مبارک باد

    یہ ہیں کون اور یہ ریڈیو سروس کیا ہے؟
  3. خرم

    سوات ڈیل مبارک ہو

    بھیا دین کا نفاذ تو ایک جہد مسلسل ہے۔ مسئلہ تب ہوتا ہے جب لوگ سمجھتے ہیں کہ کسی کے پاس ایک گیدڑ سنگھی ہے جو فٹافٹ سب کچھ کر دے گی۔ ایسا نہیں ہے۔ انسانی زندگی دین کے نفاذ کے جہد مسلسل کا نام ہے۔ بات آپ کی بالکل درست ہے کہ لوگ نہ یہ سمجھتے ہیں اور نہ ہی انہیں‌یہ بتایا جاتا ہے۔ انہیں تو بس یہ کہا...
  4. خرم

    سوات ڈیل مبارک ہو

    فرخ امریکہ نواز پالیسیوں کے خلاف ووٹ کتنے لوگوں نے دئیے ہیں؟ معذرت لیکن پاکستان کے لوگوں کو اپنا پیٹ بھرنے سے فرصت ملے تو کسی نظریہ کی بنا پر ووٹ دیں۔ یہ دین کا تو بس بہانہ ہے وگرنہ شریعت کے نفاذ کے لئے اپنے آپ کو ٹھیک کرناہی کافی ہوتا ہے۔ حکومت کی پالیسیوں سے اختلاف ہے تو ان لوگوں‌کو منتخب کریں...
  5. خرم

    کوئی ہے جو ان سوالات کے جوابات فراہم کرے؟

    عارف میرے بھائی برین واش کیا گیا ہے تو کیا برین نہیں ہے اپنا؟ جب تمام ملک کہتا ہے کہ آپ غلط کر رہے ہو اس وقت آپ کے برین کو یہ پتہ ہوتا ہے کہ اس بات کی مزاحمت کرنا ہے۔ یقیناَ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے حالات نہ پیدا ہونے دے لیکن ایک عاقل بالغ شخص اپنی ترجیحات کا خود تعین کرتا ہے۔ ابھی آپ مجھے...
  6. خرم

    میری تصویر

    ہیں ابھی گزشتہ برس کی بات اتنا ماضی ہو گئی کہ آپ آٹھویں سے جوانی میں داخل ہو گئے۔:devil:
  7. خرم

    کوئی ہے جو ان سوالات کے جوابات فراہم کرے؟

    عبداللہ جیتے رہو۔ ان سب کا صرف ایک علاج ہے، پوری قوت سے انہیں کچل دیا جائے۔ بالکل ایک زہریلے سانپ کی طرح۔ سانپ سے آپ مذاکرات نہیں کرتے، اسے کچل دیتے ہیں۔ اسی طرح اگر کسی گھر میں سانپ گھُس آئے تو آپ باہر بھاگتے ہیں اور سانپ مارنے والے کو یہ نہیں کہتے کہ سانپ کو وہیں رہنے دو ہمیں گھر واپس جانا ہے۔
  8. خرم

    میں طالبانی تھا

    خرم جو آپ نے لکھا ہے وہی درست ہے۔ دین کا نام لیکر بھی اگر خلاف شرع کام کیا جائے تو وہ غلط ہے۔ یہ جو ظالمان نام سے لوگ فساد پھیلا رہے ہیں ان میں سے اکثر تو مسلمان ہی نہیں (حقیقتاَ) اور باقی جو ہیں انہیں اسلام کا پتہ ہی نہیں بس سُنی سُنائی پر مر رہے ہیں‌اور مار رہے ہیں۔
  9. خرم

    افسروں کی زیرسرپرستی لیڈیز پولیس اہلکاروں کی جسم فروشی کا انکشاف

    اللہ نہ کرے حدیث پر نہیں بھیا، اس کے مطالب پر اعتراض ہے۔ ایک فتوٰی میں خواتین کو دستانے پہننے کی ترغیب دی گئی ہے۔ آپ مجھے کہیں سے دلیل لا دیں‌کہ امہات المؤمنین نے دستانے پہنے تھے تو میں مان جاؤں‌گا۔ اسی طرح برقعے کی بہت بات کی جاتی ہے۔ کوئی ایک روایت لا دیں کہ امہات المؤمنین یا خاتون جنت برقعہ...
  10. خرم

    سوات ڈیل مبارک ہو

    تو غیر ملکی یہاں‌آئیں‌کیوں فرخ؟ اور پاکستان کی فوج کے خلاف لڑنے کا اختیار ان ظالمان یا افغانی ظالمان کو کس نے دیا ہے؟ پاکستان میں حکومت پاکستان کی عملداری ہونا چاہئے اور بس۔ اگر کسی کو تبدیلی لانے کا شوق ہے تو مروجہ طریقے سے تبدیلی لائے وگرنہ چُپ کرکے اپنی زندگی گزارے یا اگر کہیں اور سینگ سماتے...
  11. خرم

    یادِ رفتہ

    بس شمشاد بھائی ایک لہر سی اُٹھی تھی اور اسی رو میں لکھتا چلا گیا۔
  12. خرم

    یادِ رفتہ

    جہاز اڑنے کے لئے تیار تھا۔ نورالعین اور اس کی اماں فرسٹ کلاس کی کشادہ سیٹوں پر ٹیک لگائے اپنے اپنے مشروب کی چسکیاں لے رہی تھیں اور خدیجہ ان سے اگلی رو میں اپنی سیٹ یعنی اپنے ابا کی گود میں اچھل رہی تھی کہ اسے جوس پینا تھا۔ ایئر ہوسٹس سے سٹرا لے کر خدیجہ کو جوس پلاتے ہوئے میرے خیالوں میں تیرہ چوہ...
  13. خرم

    آخری ملاقات شاید ضروری تھی

    مذہب کی آپ تعریف نہیں کرسکے عبداللہ۔ جزوی طور پر آپ نے بات تو کی کہ انسان کو جس چیز سے بھی نفع یا نقصان پہنچنے کی توقع ہوئی اس نے اسے پوجنا شروع کر دیا۔ مگر سوال یہ ہے کہ اگر ایسا تھا تو انسان نے ایسا کیوں‌کیا؟ دوسرے کروڑہا جانور انسان کے اردگرد رہتے ہیں، انسان سے زیادہ خطرات انہیں ہر روز درپیش...
  14. خرم

    چوتھی سالگرہ محفل کی چوتھی سالگرہ کی تیاریوں کا آغاز

    ان کا یہی کام سو کام پر بھاری ہے کہ یہ کسی کام کے نہیں‌ہیں۔
  15. خرم

    چوتھی سالگرہ محفل کی چوتھی سالگرہ کی تیاریوں کا آغاز

    بالکل سب کچھ ڈیسائیڈ ہو چکا ہوگا۔ باجو منگنی کی تیاریوں میں ہیں، آپ کو کام کی مصروفیت ہے، زینب ناراض ہے، تو ڈیسائیڈ کون کرے گا پیاری بہنو؟ ہم لڑکوں اور شمشاد بھائی پر رہے تو ہو چکا ڈیسائیڈ۔ :)
  16. خرم

    آخری ملاقات شاید ضروری تھی

    ویسے مذہب کیا ہے عبداللہ؟
  17. خرم

    میری تصویر

    ہمم تو اگر یہ آپ ہیں تو پھر وہ آٹھویں جماعت میں‌پڑھنے والی بات کیا تھی؟
  18. خرم

    کیا ہو ا جو مل بیٹھے تین عقل مند

    امی کی جھلک؟ کیا آپ نے شمشاد بھائی کو دیکھا ہوا نہیں ہے؟:battingeyelashes:
  19. خرم

    آخری ملاقات شاید ضروری تھی

    ان کا علاج میں آپکو بتائے دیتا ہوں۔ اگلی دفعہ جب ملیں انہیں ڈامینوز کے سوا کہیں نہ لے کر جائیں۔ انشاء اللہ افاقہ ہوگا :)
  20. خرم

    امریکا کا اعتراف اور امداد

    نہیں عارف امریکی فوج نہیں آئے گی پاکستان باضابطہ طور پر۔
Top