نتائج تلاش

  1. خرم

    آخری ملاقات شاید ضروری تھی

    طالوت بھیا یہ آپ کی بات لگتا ہے سیاق و سباق سے ہٹ کربیان کی گئی ہے۔ جو ہمیں کہا گیا، ہم نے تو اس پر تبصرہ کردیا۔ دروغ برگردن راوی۔
  2. خرم

    آخری ملاقات شاید ضروری تھی

    بہت اچھی روداد لکھی عبداللہ آپ نے ماشاءاللہ۔ باقی آپ کے اس دوست کی یا تو شادی نہیں ہوئی اور یا پھر اس نے کبھی آم نہیں کھائے۔ ویسے بھی ثانی الذکر زیادہ قریب از قیاس ہے کہ مرزا نوشہ تو بہت پہلے کہہ چکے کہ گدھے آم نہیں کھاتے۔:grin:
  3. خرم

    سوات ڈیل مبارک ہو

    اس انٹرویو سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب پاکستان افغانستان پر دباؤ ڈالنے لگا ہے جیسے افغانستان طالبان کی کاروائیوں پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتا تھا۔ اس دفعہ غالباَ پاکستان افغانستان، بھارت اور امریکہ تینوں کے متحدہ محاذ کو تیور دکھانے لگا ہے۔ افغانستان کا ردعمل ظاہر کرے گا کہ کھیل کس رُخ کو جاتا ہے۔
  4. خرم

    صدر زرداری پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    خورشید آپ نے بلاشبہ بہت درست کہا۔
  5. خرم

    افسروں کی زیرسرپرستی لیڈیز پولیس اہلکاروں کی جسم فروشی کا انکشاف

    ان میں سے اکثر فتاوٰی تو "مولویانہ" ذہنیت کی ہی پیداوار ہیں۔ احادیث کے مطالب کو کھینچ تان کر کہاں سے کہاں‌فٹ کر لیا ہے۔ ایک لفظ حدیث میں آیا اور باقی اسے کھینچ تان کر کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔ احادیث سے زیادہ قیاس و گمان کی پرواز شامل ہے ان فتاوٰی میں۔
  6. خرم

    مبارکباد قمر احمد کو سالگرہ مبارک

    قمر احمد آپ کو سالگرہ کی بہت مبارک۔ اللہ کریم آپکی زندگی کی ہر ساعت کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ آمین
  7. خرم

    دورہ نیویارک اور ۔۔۔۔۔۔۔

    زرداری کا نام تو شائد ہمت بھیا نے صرف کیانی اور نواز شریف کو برا بھلا کہنے کی غرض سے لیا ہے۔ اب انکی صلوٰتوں پر جانبداری کی تہمت نہیں لگے گی نا :battingeyelashes: ویسے امریکہ کا کوئی غلام نہیں ہے۔ جو بھی ہے اپنی ہوس کا غلام ہے۔
  8. خرم

    صدر زرداری پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    پاکستان زیادہ اس لئے بھی نہیں رہنا چاہئے انہیں کہ "اندر" ہوجانے کا دھڑکا لگا رہتا ہے۔ اسی لئے زیادہ تر "باہر" ہی رہتے ہیں۔
  9. خرم

    مبارکباد فہیم سالگرہ

    فہیم ایک اور سال کی گرہ بہت مبارک۔ اللہ کریم آپ کی زندگی کی ہر ساعت کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھیں۔ آمین۔
  10. خرم

    سوات ڈیل مبارک ہو

    عمران خان کا تو میں‌روز اول سے ہی قائل نہیں ہوں۔ سیاسی بالا خانوں میں جو کھیل کھیلا جارہا ہے اس سے میں پوری طرح واقف تو نہیں ہوں‌لیکن اگر فوج اور حکومت کو ہر ہتھیار بند گروہ کے آگے ہتھیار ہی ڈالنے ہیں تو پھر ان کی ضرورت کیا؟ میں تو اس دن کا انتظار کروں گا جب پاکستان میں ہتھیار خواہے ہر شہری کے...
  11. خرم

    پربھاکرن تو زندہ ہے!!!

    بات اکثریت اور اقلیت کی نہیں‌ہوتی۔ بات انصاف کی ہوتی ہے۔ اگر کسی کو بھی کہیں پر بھی انصاف ملتا ہے، یکساں مواقع ملتے ہیں‌زندگی میں آگے بڑھنے کے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ اکثریت اقلیت کی بات وہیں ہوتی ہے جہاں انصاف کی فراہمی کبھی ایک بنا پر تو کبھی دوسری بنا پر ناممکن بنا دی جاتی ہے۔ گستاخی معاف...
  12. خرم

    تارڑ کی ای‌میل اور گپ

    آپ کی بیگم اور وہ بھی ہونے والی؟ بلی کو چھیچھڑوں کے خواب :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
  13. خرم

    تارڑ کی ای‌میل اور گپ

    نہ۔ مجھے تو بے شرموں سے واسطہ پڑتا ہی رہتا ہے سو میں شرمندہ نہیں‌ہوتا :skull:
  14. خرم

    محفل فورم کے ڈیفالٹ سٹائل کے بارے میں تجویز پیش کریں

    اگر نوری نستعلیق برق رفتار ہے اور ایک عام صارف کو اسے استعمال کرنے میں کوئی پریشانی نہیں درپیش ہوگی تو پھر تو ضرور کرنا چاہئے وگرنہ یہ تو چل ہی رہا ہے۔ کیونکہ اکثر احباب ڈائل اپ سے محفل تک آتے ہیں سو کوئی بھی ایسا فونٹ جو محفل تک رسائی کو مشکل بنا دے اس کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔
  15. خرم

    پاکستان میں صحافت اور اخبارات

    زبیر احمد ظہیر بھیا "امکانات" کے نام سے محفل کو رونق بخشتے ہیں، اسی طرح اپنی محمود بھیا ہیں م م مغل کے نام سے ان دونوں کو ذاتی پیغام کرکے اس دھاگہ کا بتائیں تو انشاء اللہ کافی معلومات حاصل ہوں گی۔
  16. خرم

    120 اہلکار محبوس لڑ رہے ہیں۔ آخر ان کی مدد کیوں نہیں کی جارہی؟

    بھیا میں اپنی بات سمجھا نہیں سکا شائد۔ میں نے تو امریکہ سے یا امریکیوں سے مدد لینے کی بات ہی نہیں‌کی۔ میں‌نے تو پاکستانیوں‌کو متحرک کرنے کی بات کی تھی۔ امریکہ کسی کو بھیک نہیں دیتا، معاوضہ دیتا ہے دنیا کے باقی ممالک کی طرح یا پھر تجارتی لین دین کرتا ہے۔ یہ اور بات کہ وطن عزیز میں کوئی امریکہ سے...
  17. خرم

    دورہ نیویارک اور ۔۔۔۔۔۔۔

    میں تو حیران ہوں کہ نواز لیگ کے خلاف نوائے وقت نے یہ اداریہ چھاپ کیسے دیا؟ ویسے زرداری کی امریکہ آمد کسی قومی مفاد کے لئے تو تھی ہی نہیں سو اس پر بات کرنا بھی فضول ہے۔
  18. خرم

    مالاکنڈ سے نقل‌مکانی کرنے والوں کی امداد

    ساجد بھائی حکومتی اداروں کو لوگ پیسہ شائد ہی دیں اور اس میں انہیں قصور وار بھی نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ میں‌تو خود کسی حکومتی ادارے کو کوئی پیسہ نہ دوں گا کہ کیا خبر زرداری صاحب یہ نعرہ لگا کر کہ "میری بیوی دہشت گردی کا شکار ہوئی تھی" سارا پیسہ خود ہضم کرجائیں۔ اگر کوئی غیر حکومتی فلاحی تنظیم جس کی...
  19. خرم

    تارڑ کی ای‌میل اور گپ

    تو پھر کون ہوا؟
  20. خرم

    تارڑ کی ای‌میل اور گپ

    جی ہاں‌عزیز میاں کی قوالی کی شاعری اور عزیز امین کے تھریڈز میں کافی مماثلت ہے :)
Top