لگتا ہے بہت کرب میں لکھی گئی یہ ہجو۔ خاک در خاک کی تکرار شاعر کی بے چینی اور غصہ کو ظاہر کرتی ہے۔ ماشاء اللہ ہمیشہ کی طرح بہت اچھا لکھا گیا ہے۔
ویسے آپ غنچہ کی جگہ کسے آواز دیا کرتے ہیں؟
میں تو اتنا جانتا ہوں کہ مکی ماؤس کلب ہاؤس سے نور نے گنتی سیکھ لی اور دوسری اچھی باتیں اسی طرح سپیشل ایجنٹ اوسو بھی بچوں کو روز مرہ کے معاملات سرانجام دینا سکھاتا ہے۔ کارٹون تو صرف ایک اوزار ہے، اسے آپ استعمال کس طرح کرتے ہیں وہ اہم ہے۔
لیکن آپ نے جواب نہیں دیا سوال کا کہ مردہ سے کیا مراد ہے اور زندہ کسے کہتےہیں؟ کیا وہ شخص جس کا جین زندہ ہو وہ زندہ کہلائے گا یا زندگی صرف وہ جس میں ایک شخص اپنے تمام تر شخصی خواص کے ساتھ موجود ہو؟