نتائج تلاش

  1. خرم

    غلام علی غلام علی

    ان کا گانا تو ویسے ہی ہضم نہیں ہوتا، آپ نے استاد لکھا تو بس چراغ زیر پا والا ہی معاملہ ہو گیا۔ ان کو سُن کر تو پاپ میوزک بھی بھلا معلوم ہونے لگتا ہے :)
  2. خرم

    انجنیرز کے لیے رہنمائے بِلی

    مجھے بھی اگر ٹائیگر کو بلی شمار کر لیا جائے۔ لیکن پھر یہ گائیڈ ذرا آؤٹ ڈیٹڈ ہو جائے گی۔
  3. خرم

    غلام علی غلام علی

    یہ ان کو استاد کس نے لکھا؟:mad:
  4. خرم

    ایک تصویر اڑی تیز ہوا میں ایسی ----------- تصاویر دوستوں کی فرمائش پر

    اسی لئے سیانے کہتے ہیں کہ سگریٹ ایک لعنت ہے۔ اسے ختم کرو (پی پی کر) ہم نے جذباتیت میں اور محبت میں غلطی کر لی تھی ترک سگریٹ کا وعدہ کرکے۔ اب محترمہ حقہ اور سگار بھی اسی حکم میں داخل فرماتی ہیں۔ :( دیکھئے کب کوئی ایسی دلیل سوجھتی ہے کہ کم از کم حقہ ہی حلال کروا لوں۔ لاکھ چالیں چلیں مگر انہوں...
  5. خرم

    پاکستان بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے:جنرل کیانی

    حالانکہ اس حدیث میں فٹ ہونے کے لئے پہلے یہ تو ثابت کردیں کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام نے اسی صدی میں ظہور فرمانا ہے؟:battingeyelashes:
  6. خرم

    محفل کے ایک اور باباجی کا دیدار!

    ماشاء اللہ۔ جزاک اللہ۔ بہت شکریہ مغل بھیا کہ ابرار بھیا سے ملاقات کروا دی۔
  7. خرم

    بقاکی جنگ لڑرہےہیں،امریکہ اوربھارت مددکریں براہمداغ بگٹی

    فواد، بلوچستان کے مسئلہ پر امریکی اور بھارتی مداخلت حقیقت ہیں۔ ان معاملات کے باہر نکلنے کا وقت شائد اب آچکا ہے۔ جو موجودہ حکومتی اقدامات کئے گئے ہیں وہ تو صرف زمین ہموار کرنے کی غرض سے ہیں وگرنہ اس موضوع پر بات تو بہت پہلے ہو چکی ہے۔ اب شائد امریکہ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کو ایک آزاد...
  8. خرم

    بقاکی جنگ لڑرہےہیں،امریکہ اوربھارت مددکریں براہمداغ بگٹی

    بھیا پنجاب کی تعریف کریں گے تو آپ کی بات کی سمجھ آئے گی۔ کیا آپ کی پنجاب کی تعریف صادق آباد سے لیکر حسن ابدال تک وسیع ہے یا پھر چند ایک اضلاع تک محدود ہے؟
  9. خرم

    مبارکباد سالگرہ شمشاد جی ۔،

    شائد اسی لئے کیک مینیو سے خارج ہے۔ اب اتنا جھوٹ بچارہ کیک تو نہیں سہار پائے گا نا۔:laughing:
  10. خرم

    بقاکی جنگ لڑرہےہیں،امریکہ اوربھارت مددکریں براہمداغ بگٹی

    ارے پیارے بھیا، میاں‌نوازشریف، فیروز خان نون، غلام محمد اور یوسف رضا گیلانی کے سوا کونسا حکمران پنجاب سے آیا ہے؟ لیاقت علی خان، خواجہ ناظم الدین، حسین شہید سہروردی، محمد علی بوگرا، سکندر مرزا، ایوب خان، یحییٰ خان، ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، ضیاء الحق (کہ سرحد کا ڈومیسائل رکھتے تھے)، بلخ...
  11. خرم

    بقاکی جنگ لڑرہےہیں،امریکہ اوربھارت مددکریں براہمداغ بگٹی

    زین وفاق کو یقیناَ‌جو بلوچستان کے واجبات بقایا ہیں‌وہ ادا کرنا چاہئیں۔ لیکن اس مسئلہ کے لئے تمام پاکستان کو جوابدہ گرداننا یقیناَ ناانصافی ہے۔ آپ کسی بھی پاکستانی سے پوچھئے، ہر کوئی یہ کہے گا کہ یہ رقم ملنی چاہئے۔ کوئی بھی یہ نہیں کہتا کہ بلوچستان میں سکول نہ بنائے جائیں۔ اگر سرکاری یونیورسٹیوں...
  12. خرم

    بقاکی جنگ لڑرہےہیں،امریکہ اوربھارت مددکریں براہمداغ بگٹی

    یہی رویہ تو معاملات کو الجھارہا ہے ۔ اربوں روپے اگر سرداروں کو ملتے ہیں تو گیس،سیندک، ریکوڈک، اور دیگر پروجیکٹس سے اربوں ڈالر مرکزی حکومت کو مل رہے ہیں‌۔ بلوچستان کا پورا بجٹ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے صوابدیدی بجٹ سے کم ہے۔ بلوچستان پاکستان کی آبادی کا چار فیصد ہے۔ یقیناَ ہر پاکستانی شہری تک...
  13. خرم

    پاکستان میں قاری کتاب سے دور کیوں؟

    سیدھی سی بات ہے۔ جس کتاب نے امتحان کے پرچوں میں شامل نہیں ہونا اسے پڑھنے پر وقت کیوں ضائع کیا جائے؟:) پاکستان میں تعلیم ایک "کاروبار" ہے ایک "انوسٹمنٹ" ہے اعلٰی رتبہ، اعلٰی گاڑی، زیادہ طاقت کے لئے۔ یہ ادب وغیرہ یہ اچھی اچھی باتیں، یہ ان تمام باتوں کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ جو وقت ان کے مطالعہ...
  14. خرم

    بقاکی جنگ لڑرہےہیں،امریکہ اوربھارت مددکریں براہمداغ بگٹی

    مسئلہ کیا ہے اور کن کا پھیلایا ہوا ہے؟ بلوچ بچوں سے یہ پوچھئے کہ آزادی کیا ہے اور کس سے اور کیوں چاہئے؟ ماروں گھٹنا پھوٹے آنکھ۔ ان سے کہئے پہلے جو اربوں روپے صوبے کو ملتے ہیں ان کا حساب لیجئے اپنے سرداروں سے۔ یہ بات کیوں نہیں سمجھ آتی ان بچوں کو؟
  15. خرم

    پاکستان اورطالبان مسئلہ کیاہے؟

    ساجد بھیا پہلے ان سے تو "نبڑ" لیں پھر اوروں کی طرف بھی دیکھا جائے گا۔ ویسے تو اگر ان کا "مکو" ٹھپ دیں تو باقی خود ہی سیدھے ہو جائیں گے انشاء اللہ۔:warzish:
  16. خرم

    مبارکباد سالگرہ شمشاد جی ۔،

    ویسے شمشاد بھائی کَے برس پُرانا ہے یہ چاند؟ (پُرانا کہا ہے، پُرانی نہیں)
  17. خرم

    مبارکباد سالگرہ شمشاد جی ۔،

    ویسے جب کوئی بوڑھا ہو جائے (آہمم میرا مطبل ہے شمشاد بھائی کی عمر کو پہنچ جائے) پھر بھی انہیں سالگرہ مبارک کہتے ہیں کیا؟ اگر کہتے ہیں تو شمشاد بھیا سالگرہ مبارک :)
  18. خرم

    پاکستان اورطالبان مسئلہ کیاہے؟

    پھر کیا ہوگا؟ جو طالبان کے حامی ہیں وہ آدھمکیں گے انہیں باتوں کی حفاظت کرنے اور دلائل سے انہیں ثابت کرنے کی کوشش کرنے۔ اس وقت ضروری ہے کہ ملک کا باشعور طبقہ باہر نکلے اور ان دونوں محاذوں پر شر کی ان قوتوں سے برسر پیکار ہو۔ پہلے ظالمان سے اور پھر روایتی سیاستدانوں اور جرنیلوں سے۔ پھر ہی ملک کے...
  19. خرم

    کیا پاکستان ختم ہو جائے گا؟

    بالکل درست فرمایا خورشید بھائی آپ نے اور عارف آپ نے بھی۔ بات صرف یہ ہے کہ جب تک کچھ اور نہیں کر سکتے، تب تک یہ تو کیا جائے کہ ہر جگہ ہر فورم ہر موقع پر لوگوں کو یہ بات ذہن نشین کروائی جائے۔ وقت تو لگے گا لیکن انشاء اللہ اسی طرح سوچوں کے بدلنے کا آغاز ہوتا ہے۔
Top