نتائج تلاش

  1. محب علوی

    سحرِ بنگال ۔ گفتگو دھاگہ

    کتابیں تو کچھ ہم لوگ محفل پر ہی باہمی گفتگو میں شامل کر چکے ہیں جن میں ایک بڑی کتاب طلسم ہوشربا کی ایک جلد عید کے بعد شروع کرنے کا ارادہ ہے۔ اس کے علاوہ محمد شعیب نے بھی دس کتابیں شیئر کی ہیں۔ دو چار میری نظر میں بھی اور ہیں مگر عید تک معاملات سست روی کا شکار رہیں گے۔
  2. محب علوی

    سحرِ بنگال ۔ گفتگو دھاگہ

    اس کتاب پر ارادہ تھا کہ عید کے بعد کام کیا جائے اور یہ مختصر کتاب تھی تو اندازہ تھا کہ چند دن میں ختم بھی ہو جائے گی۔ چلیں، اب گوگل ڈاکس کی فائل بنا دیتا ہوں تاکہ اس میں کتاب محفوظ کر سکیں ، محفل پر پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ۔
  3. محب علوی

    طلسم ہوشربا صفحہ 141 تا 160

    زبردست، میرا خیال ہے کہ عید کے فوراََ بعد طلسم ہوشربا کی ایک جلد پر کام شروع کرتے ہیں۔
  4. محب علوی

    ملیریا کی پہلی انتہائی مؤثر ویکسین بنا لی گئی

    بہت اچھی خبر ہے، اندازہ نہیں تھا کہ ملیریا کی ویکسین اب تک موثر نہیں ہے۔
  5. محب علوی

    فسانہ مبتلا گفتگو دھاگہ

    ماشاءللہ اس کتاب پر بھی کام اچھی رفتار سے جاری ہے گو فقط تین لوگوں کی عمدہ ٹیم بنی ہوئی ہے۔ :)
  6. محب علوی

    لائبریری کی نئی کتاب کا چناؤ

    بہت خوب محمد شعیب ۔ دس کتابوں کی فہرست دے کر آپ نے کافی آسانی کر دی کتابوں کے انتخاب میں۔ ابھی تو دو تین کتابیں زیر تکمیل ہیں اس لیے امید یہی ہے کہ عید کے بعد ان کتابوں پر کام شروع ہو سکے گا۔ جن کتابوں کے پی ڈی ایف آپ کے پاس ہیں، ان میں سے جسے پہلے شروع کرنا ہو وہ گوگل ڈرائیو پر اپلوڈ کرکے لنک...
  7. محب علوی

    بیگمات اودھ کے خطوط گفتگو دھاگہ

    عمدہ، یہ کتاب دلچسپ ہے اور میری کوشش تھی کہ اسے محفل سے بالا بالا ہی مکمل کروا لیا جائے کہ اس کی ضخامت اتنی نہیں تھی مگر شاید زیادہ دیر ہونے کی وجہ سے اس کی قسمت میں محفل پر ہی مکمل ہونا لکھا تھا۔ :)
  8. محب علوی

    تاسف معروف بھارتی مذہبی اسکالر مولانا وحیدالدین خان کا کورونا سے انتقال

    انا للہ و انا الیہ راجعون مرحوم کی علمی کاوشیں اور خدمات گرانقدر ہیں۔ ان کے نظریات یا ان کی تحریروں سے اختلاف کا حق ہر شخص کے پاس ہے مگر ان کی علمی خدمات اور خلوص کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کے جید عالم ہونے میں شبہ نہیں ہونا چاہیے۔
  9. محب علوی

    سبق Recursion

    کوئی مسئلہ نہیں، یہ مشکل موضوع ہے اور ہر موضوع پہلی دفعہ یا چند دنوں میں سمجھ آ جائے ضروری نہیں۔ recursion ہر کوڈ میں استعمال ہونے والی شے نہیں ، اس لیے یہ موضوع بعد میں توجہ اور زیادہ مثالوں سے سمجھنے کی کوشش کے لیے اٹھا رکھیں۔ اگر ابھی سمجھنے کی ضد ہو تو اس لنک پر دیکھیں جہاں کافی تفصیل اور...
  10. محب علوی

    بیگمات اودھ کے خطوط گفتگو دھاگہ

    ماشاءللہ آپ تو برق رفتاری سے سیانی ہو رہی ہیں۔ لگتا ہے اب ریٹائرمنٹ کے دن قریب ہیں۔ :)
  11. محب علوی

    بیگمات اودھ کے خطوط گفتگو دھاگہ

    بہت خوب گُلِ یاسمیں
  12. محب علوی

    تعارف اور تعارف ہمارا ہو بھی کیا

    ماشاءللہ بہت دلچسپ تعارف ہے آپ کا سیما جی۔ امید ہے کہ اسی دھاگے میں مزید معلومات حاصل ہوں گی۔
  13. محب علوی

    تعارف اور تعارف ہمارا ہو بھی کیا

    ماشاءللہ آج روٹھنے کے باوجود پوسٹ ہ وہی گئی جیہ سے۔ :) اب اگر پوسٹ کر ہی دی ہے اور سیما جی کے تعارف میں کی ہے تو امید ہے کہ اردو محفل سے تعلقات بحال ہو جائیں گے ویسے بھی اب ادب کا کافی کام بکھر گیا ہے اور کہنہ مشق اور تجربہ کار محفلین کی اشد ضرورت ہے۔
  14. محب علوی

    لائبریری کی نئی کتاب کا چناؤ

    اس میں سے صرف سحر بنگال رہ گئی ہے جسے عید کے بعد چند ممبران کی مدد سے چند دنوں میں ٹائپ کر لیں گے۔ شاہد رعنا مکمل کر دی ہے گل یاسمیں نے۔ فسانہ مبتلا شروع ہو چکی ہے۔
  15. محب علوی

    داستانِ امیر حمزہ کی ٹائپنگ

    فسانہ آزاد یا داستان امیر حمزہ کی کوئی ایک جلد شروع کی جا سکتا ہے عید کے بعد تاکہ زیادہ بوجھ بھی نہ پڑے اور کسی قدر کام بھی شروع ہو جائے۔
  16. محب علوی

    داستانِ امیر حمزہ کی ٹائپنگ

    مولانا ظفر علی خان اور خواجہ حسن نظامی کی کتابوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ عید کے بعد طلسم ہوشربا اور فسانہ آزاد کو شروع کیا جا سکتا ہے۔
  17. محب علوی

    داستانِ امیر حمزہ کی ٹائپنگ

    اس کتاب کو ایک ساتھ ٹائپ کرنا کافی مشکل کام ہو جائے گا البتہ اسے پانچ یا چھ حصوں میں تقسیم کرکے وقفے وقفے سے ٹائپنگ ہو تو ٹائپ کرنا آسان رہے گا وگرنہ کتاب بھی بڑی ہے اور اسے پڑھنا بھی آسان نہیں۔ ویسے اس کتاب کو میں نے بھی گوگل ڈرائیو پر اپلوڈ کر رکھا ہے۔ :)
  18. محب علوی

    داستانِ امیر حمزہ کی ٹائپنگ

    آپ ہی کا انتظار تھا۔ اب کم سے کم دس کتابیں ضرور درج کر دیں کیونکہ اس وقت بہت طوفانی رفتار سے کتابیں ٹائپ ہو رہی ہیں۔ :)
  19. محب علوی

    داستانِ امیر حمزہ کی ٹائپنگ

    جی، میں اس میں دیکھ رہا ہوں کہ کون سی کتابیں ہو گئی ہیں اور کون سی نئی شامل کرنی ہیں۔
Top