عید کا دوسرا دن.
کل رات تھک کر سو گیا تھا دوسرے دن یعنی آج دیر سے بیدار ہوا. بلکہ بہت دیر سے بیدار ہوا. گیارہ بارہ بجے اٹھ کر نہار منہ محفل میں آ گیا سوچا کل کی روداد لکھ دوں اور کچھ دیر میں لکھ دیا. تین بجے تک بیڈ پر ہی لیٹا رہا. آخر بھائی نے آ کر کھانے کے لیے بلایا تو منہ دھو کر ڈائننگ ٹیبل پر...