نتائج تلاش

  1. سلمان حمید

    افسانے کی تعریف؟

    بہت شکریہ نظامی بھائی۔ اب توازن برقرار رکھنا اتنا بھی آسان نہیں ہو گا تو کوشش کر کے دیکھتا ہوں :(
  2. سلمان حمید

    افسانے کی تعریف؟

    بہترین صائمہ شاہ جی، دماغ کے چودہ طبق روشن ہو گئے اور سارے در وا کر دیے آپ نے :applause::applause: شکریہ اور اب میں بھی ایک دن بڑا افسانہ نگار بن کر جب ٹیلی ویژن پر انٹرویو دیتے ہوئے کچھ نام لوں گا تو آپ کا بھی بتاؤں گا :)
  3. سلمان حمید

    افسانے کی تعریف؟

    ہاہا مجھے بھی ایسے ہی لگتا تھا پہلے لیکن اب تھوڑی تھوڑی سمجھ آنے لگی ہے :( اگر میں کہوں تو فلسفہ وہ جس کی بالکل سمجھ نہ آئے۔ افسانہ وہ جس کی تھوڑی تھوڑی سمجھ آئے۔ اور جس کو پڑھ کر پچھلی سمجھ بھی چلی جائے وہ افسانے میں فلسفہ۔ کیسا؟؟...
  4. سلمان حمید

    افسانے کی تعریف؟

    تو پھر تو کافی معلومات ملی ہوں گی آپ کو بھی میری طرح اس دھاگے میں۔ فائدہ ہو گیا :biggrin:
  5. سلمان حمید

    ناسمجھ

    مجھے تمہاری ہر بات سے اتفاق ہے ماہی۔ حقیقتاً پیار کرنے والے ایسے ہی پریشان ہو جاتے ہیں اور بلا شبہ اگر میں یہاں دن میں ایک بار پریشان ہوتا ہوں گھر والوں کا سوچ کر تو میرے گھر والے پچاس بار ہوتے ہوں گے۔ بلکہ والدہ تو ہر لمحہ یہی سوچتی اور دعا کرتی رہتی ہیں کہ میں خیریت سے رہوں۔
  6. سلمان حمید

    ناسمجھ

    جی لیکن اتنی دور سے پہنچنا بھی تو ناممکن ہو جاتا ہے بعض اوقات۔ میرے ایک دوست کی والدہ کا انتقال ہوا پچھلے سال اور وہ ما ئیکروسافٹ سیاٹل میں نوکری کرتا تھا اس وقت۔ وہ نہیں پہنچ سکا اور پھر اتنا دلبرداشتہ ہوا کہ کچھ ماہ بعد نوکری چھوڑی اور پاکستان جا کر وہی پرانی نوکری کرنے لگا۔ بات اس کے غلط یا...
  7. سلمان حمید

    ناسمجھ

    آمین اور جزاک اللہ اچھا سوال ہے۔ پھر شاید سکون رہے کچھ عرصہ اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ مزید مسئلوں اور خواہشات سے واسطہ پڑے۔ لیکن وہ نہیں آ سکتے تو کبھی سوچا نہیں اس بارے میں :)
  8. سلمان حمید

    ناسمجھ

    کچھ تو بول ہی سکتی ہو لالی :)
  9. سلمان حمید

    ناسمجھ

    زیک بھائی کھل کر لکھیں. اب ایسا بھی کیا پردہ :)
  10. سلمان حمید

    افسانے کی تعریف؟

    میرا تمام پڑھے لکھے محفلین اور اساتذہ سے سوال ہے کہ افسانہ کسے کہتے ہیں؟ فرض کیجئے کہ میں ایک افسانہ لکھنا چاہتا ہوں۔ تو میری کہانی یا تحریر کب افسانہ کہلائے گی؟ موٹے موٹے آسان الفاظ میں آگاہ کر دیجئے۔ اور ابھی تک اس تعریف سے لاعلمی کے لیے بے حد شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں۔ شکریہ۔
  11. سلمان حمید

    آپنے وائی فائی کا نام بتائیں

    علاقہ سٹارنبرگ جرمنی اور وائی فائی کا نام نومی راوین (nommyravian)
  12. سلمان حمید

    سائباں تلے جھلستی زمیں ۔۔۔۔۔ از س ن مخمور

    معاشرے کی بے راہ روی اور گمراہی کی عکاسی کرتی ہوئی ایک چونکا دینے والی تحریر۔ ایسی خبروں سے واسطہ تو پڑتا رہتا ہے مگر اس بیتے ہوئے دردناک واقعے کے بارے میں جان لینے کے بعد رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ بے شک ماں ہی بیٹی کی بہترین سہیلی اور محافظ ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے معاشرے پر رحم فرمائے۔ آمین
  13. سلمان حمید

    ناسمجھ

    معذرت خواہ ہوں نایاب بھائی لیکن جب سے یہ خبر سنی ہے مجھ سے رہا نہیں جا رہا تھا اور سوچا کہ اور کوئی جگہ نہیں جہاں لکھ سکوں تو محفل میں ہی سہی۔ دعاگو ہوں کہ اللہ آپ اور ہم جیسے پردیسوں کو پردیس میں بیٹھ کر دیس سے آنے والی ہر بری خبر سے محفوظ رکھے۔ آمین
  14. سلمان حمید

    ناسمجھ

    ارے بہنا روتے نہیں ہیں بس دعا کر دیتے ہیں کہ اللہ کسی اپنے کی زندگی میں ایسا وقت نہ لائے کہ رونے کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہو۔
  15. سلمان حمید

    ناسمجھ

    بالکل ایسے ہی ہے۔ میں تو ہر بار واپسی پر سب سے ملتے وقت بے یقینی سے پوچھتا ہوں بلکہ یاد دہانی کرواتا ہوں کہ اگلی بار تندرست ملنا ہے اور ضرور ملنا ہے۔ ہر سال خاندان یا محلے کا ایک فرد کم ہو جاتا ہے جس کی فون پر اطلاع ملتی ہے اور دل خون کے آنسو روتا ہے کہ اگلی باری جانے کس کی ہو۔ اللہ آپ کے والد...
  16. سلمان حمید

    ناسمجھ

    ایسی ہی حالت لکھتےوقت تھی۔ اللہ ہم سب کو ایسی کسی بھی خبر سے بچائے :(
  17. سلمان حمید

    ناسمجھ

    ارے اتنا خوش خوش رہنے والی عینی مینی کو میں نے اداس کیسے کر دیا۔ یہ تحریر ان لمحات میں لکھی گئی جب اداسی کا شدید غلبہ ہوتا ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کے گھر والوں کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔ دعاؤں میں یاد رکھنا :)
  18. سلمان حمید

    ناسمجھ

    سچ کہا آپ نے۔ ترجیحات بدلتی ہی رہتی ہیں۔ تعریف کے لیے شکریہ :)
  19. سلمان حمید

    ناسمجھ

    جزاک اللہ ابن رضا بھائی :)
Top