نتائج تلاش

  1. سلمان حمید

    چارپائی - از سلمان حمید

    بہت شکریہ جاسمن :)
  2. سلمان حمید

    چارپائی - از سلمان حمید

    جوانی میں سنی ہوئی بلکہ ایس ام ایس پر پڑھی ہوئی نظم بھی کچھ ایسی ہی تھی۔ بارشوں کے موسم میں تم کو یاد کرنے کی عادتیں پرانی ہیں اب کی بار سوچا کہ عادتیں بدل ڈالیں پھر خیال آیا کہ عادتیں بدلنے سے بارشیں نہیں رکتیں :biggrin:
  3. سلمان حمید

    چارپائی - از سلمان حمید

    چارپائی باہر بہت تیز بارش ہو رہی ہے. میں کھڑکی سے ایک ڈیڑھ گز کے فاصلے پر پڑے بستر میں لیٹا اور رضائی میں دبکا بارش کے شور پر بڑے انہماک سے کان لگائے اس مخمصے میں ہوں کہ یہ آواز بارش کے قطروں کے زمین پر گرنے کی ہے یا گھر کے آنگن میں لگے درختوں کے پتوں سے ٹکرانے کی. اس جانب گھاس لگی ہے تو اس پر...
  4. سلمان حمید

    تعارف السلام علیکم

    خوش آمدید پیارے بھائی :)
  5. سلمان حمید

    میرا حسن ، میری ادائیں ۔۔۔ کس کس کی جان کھائیں ؟

    بجا فرمایا لیکن میرا دل "اور پھر سب ہنسی خوشی رہنے لگے" والی کہانیاں پڑھ پڑھ کر اتنا نرم ہو چکا ہے کہ اب ایسے انجام والی تحریروں سے دل دہلتا ہے۔
  6. سلمان حمید

    میرا حسن ، میری ادائیں ۔۔۔ کس کس کی جان کھائیں ؟

    بیٹی کے ساتھ برا ہوا، جس کو سزا ملنی چاہئے تھی اس کو تو اس کا محبوب مل گیا۔ بیٹی کا کیا قصور تھا؟ :(
  7. سلمان حمید

    انٹرویو اراکینِ محفل کے انٹرویوکے لیے پیشگی اجازت

    غالب مرحوم پر ظلم کی خیر ہے،توبس جیتے جاگتے سلمان کی خوشی کا اندازہ کر میری جان۔
  8. سلمان حمید

    انٹرویو اراکینِ محفل کے انٹرویوکے لیے پیشگی اجازت

    بہنا اب سب کا دل نیرنگ خیال جیسا بڑا نہیں ہوتا نا :biggrin::biggrin:
  9. سلمان حمید

    انٹرویو اراکینِ محفل کے انٹرویوکے لیے پیشگی اجازت

    یہ آپ انٹرویو لینا چاہ رہے ہیں یا دو دوستوں کے باہمی لیکن دلوں کے قبرستان میں مدفن راز کھوجنا چاہ رہے ہیں؟ :devil1:
  10. سلمان حمید

    انٹرویو اراکینِ محفل کے انٹرویوکے لیے پیشگی اجازت

    جانی تو مجھے غالب سمجھتا رہا اور میں تیرے اندر اپنے لیے چھپا یہ پیارسمجھ نہ سکا۔ شکریہ جانی :)
  11. سلمان حمید

    تاسف قرۃالعین اعوان کی چھوٹی بہن فوت ہوگئی

    انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور گھر والوں کو اس پہاڑ جیسے دکھ کو برداشت کرنے کی توفیق :(
  12. سلمان حمید

    تعارف میں جہانزیب ظفر

    خوش آمدید جہانزیب بھائی، تھوڑا مزید تعارف ہو جائے، کیا کرتے ہیں، کہاں سے ہیں، کیا مشاغل ہیں وغیرہ وغیرہ :)
  13. سلمان حمید

    تعارف سا معہ عز یز کا تعا رف

    خوش آمدید۔ فیس بک نے تو بڑے بڑوں کو کسی کام کا نہیں چھوڑا تو شاکر بھائی کو کسی بھی "بڑے" کی مثال دے کر چھوٹ جایا کرو :) باقی امید ہے کہ محفل پر آمد سے صرف آپ کو نہیں، محفل کو بھی افاقہ ہو گا :)
  14. سلمان حمید

    مبارکباد ناعمہ ’’عزیز تر‘‘ ۔۔

    بہت بہت مبارک ہو لالی۔ خوش رہو، آباد رہو۔ اللہ تمہارا سہاگ سلامت رکھے :)
  15. سلمان حمید

    شہدا کی ماؤں کے لیے دعا

    بالکل بجا فرمایا اصلاحی بھائی، لیکن قیامت تلک زندہ رہنے والوں کے چال چلن میرے جیسے نہیں ہوتے :) اللہ تعالی سب کو ایسی سعادت نصیب کرے کہ ہرکوئی رہتی دنیا تلک اپنے اچھے الفاظ میں زندہ رہے اور حشر کے دن بھی سرخرو ہو :)
  16. سلمان حمید

    شہدا کی ماؤں کے لیے دعا

    آمین۔ اب تو یہ عالم ہے اصلاحی بھائی کہ قلم خود بخود اٹھتا ہے تو چند حروف لکھ پاتا ہوں ورنہ لکھنا پڑھنا تو درکنار، آج کل ادب چھو کر نہیں گزر رہا۔ اللہ تعالی ہم سب کو ایسے حالات اور واقعات سے محفوظ رکھے۔ آمین۔
  17. سلمان حمید

    شہدا کی ماؤں کے لیے دعا

    سو فیصد یہی صورتحال تھی۔ اپنے بچوں کو دیکھ کر وہ بچے اور ان کے والدین یاد آتے تھے اور رونا آتا تھا :(
  18. سلمان حمید

    مرے بھائی، مرے بچے، تمھیں واپس بھی آنا تھا

    "ابھی مل کر ہمیں سارا جہاں تسخیر کرنا تھا" ایک ایک بچہ ہمارا مستقبل تھا۔ ایک ایک بچہ ہمارا بہترین کل تھا :( الفاظ ختم ہو جاتے ہیں، ذہن اس قیامت کا خاکہ کھینچنے سے قاصر ہے اور جن پر گزری ہے ان کے بارے میں کوئی کچھ کیسے لکھے :(
  19. سلمان حمید

    شہدا کی ماؤں کے لیے دعا

    جی ہاں، وہ ہمارے ہی بچے تھے، جیسے میرا تین سالہ ارحم اور چھ ماہ کی ماہ نور :crying1::crying1::crying1::crying1::crying1::cry::cry::cry::cry::cry: کلیجہ پھٹا جاتا ہے جب سو سے زائد گھروں میں ماتم کا سوچتا ہوں۔ مستقبل کی ساری امیدیں، سارے چراغ گل کر دیے ظالموں نے :cry::cry::cry::cry:
  20. سلمان حمید

    شہدا کی ماؤں کے لیے دعا

    میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ میرے کچھ بھی لکھنے یا دفتر میں یہ خبر سن کر واش روم میں چھپ کر آنسو بہانے سے کسی مرنے والے بچے یا ان کے روتے بلکتے ماں باپ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ میری تو شاید دعاؤں میں بھی اثر نہیں رہا اور کل سے یہ بھی پڑھ رہا ہوں کہ ان نو سے سولہ سال کے بچوں کو دعاؤں کی بھلا کیونکر...
Top