نتائج تلاش

  1. م

    بڑھتے ہوئے بچوں کے معاملات و مسائل اور ان کا حل

    یہ جو آپ فرما رہے ہیں۔ کیا واقعی آپ فرما رہے ہیں؟ یا تحریر سے قبل میری روح آپ میں حلول کر گئی، اور آپ نے ٹھیک میرے حالات لکھ دیے؟ والد صاحب کی کتابیں، میرے پڑھنے کی ضد، ان کا منع کرنا (شاید شوق بڑھانے کے لیے) پھر خود ہی ریکس بنوا دینا۔ یہ تو دو شخصیات ہوئیں، حالات ایک ہوئے! بہرحال زمانے کا فرق...
  2. م

    بڑھتے ہوئے بچوں کے معاملات و مسائل اور ان کا حل

    میں نے کبھی جھنڈیر لائبریری کا نام نہیں سنا۔ لاہور میں جناح لائبریری کافی مشہور ہے، میں بس اسی سے واقف ہوں۔ جھنڈیر سن کے لگتا ہے وہاں کتابوں کے جھنڈ کے جھنڈ موجود ہوں گے۔ جہاں پہلے ہی یہ عالم ہو وہاں۔۔۔ :shameonyou:
  3. م

    شاید میں کچھ کر سکتا تھا - منیب الف

    بہت شکریہ، تابش بھائی! :redrose:
  4. م

    حال جو دل کا سمجھ آئے کہا کرتے ہیں - منیب الف

    بہت مفید نکتہ! میں نظر ثانی کرتا ہوں۔
  5. م

    جی سی میں آخری سال - منیب الف

    بی اے آنرز کے چار سال یعنی 2011ء سے 2015ء تک کا عرصہ لاہور کے گورنمنٹ کالج میں اردو زبان و ادب پڑھتے گزرے۔ یہ نظم اسی عرصے کے اختتام پر لکھی گئی۔ میں چپ، آخری سال بھی چپ ہے جی سی کا گھڑیال بھی چپ بسّیں بھی خاموش کھڑی ہیں اور بخاری ہال بھی چپ ایمفی خالی، کیفے بند اور مسجد کا مینار خموش گزٹ کے...
  6. م

    حال جو دل کا سمجھ آئے کہا کرتے ہیں - منیب الف

    ممنون ہوں ظہیر علیہ السلام کا ;) مقطع آپ عروضی اعتبار سے دیکھنے کا فرما رہے ہیں یا معنوی؟
  7. م

    محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

    واہ، تابش بھائی! کیا کہنے آپ کے حس مزاح کے :smile-big:
  8. م

    مبارکباد وارث بھیا کو اکیس ہزار مراسلوں کی تکمیل پر مبارک باد!

    وارث بھائی، آپ کو مبارک باد دی جائے یا آپ کا شکریہ ادا کیا جائے؟ اس محفل میں آپ کی سینکڑوں لڑیوں، ہزاروں مراسلوں، بلاگ، فیس بک، غرضیکہ جگہ جگہ علم و ادب، ذوق و شوق اور شعور و آگہی کے بیش بہا موتی بکھرے ہیں۔ آپ کی تحریریں ایک عرصے تک ہم جیسے تشنگان علم کی پیاس بجھاتی رہیں گی۔ اللہ تعالی آپ کو اس...
  9. م

    شاید میں کچھ کر سکتا تھا - منیب الف

    شاید میں کچھ کر سکتا تھا زخمِ تمنا بھر سکتا تھا خوف سے تھر تھر کانپنے والے! خوف بھی تجھ سے ڈر سکتا تھا اُس راہی نے منزل ماری جو رستے میں مر سکتا تھا اُس کی آنکھیں بول رہی تھیں جس کے ہونٹوں پر سکتا تھا آہ وہ قطرۂ نیساں، موجو! جو سیپی میں اُتر سکتا تھا در در دیتا ہوں آوازیں ورنہ چپ بھی گزر...
  10. م

    ایک پہیلی کے اشارات میں رہتا ہے وہ

    واہ، احمد بھائی! بہت اچھے اشعار :redrose:
  11. م

    میری خطاطی

    شاعری و خطاطی، سر ظہیر، کیا کہنے! آپ کو ہر اک فن سے ہم نے آشنا پایا
  12. م

    حال جو دل کا سمجھ آئے کہا کرتے ہیں - منیب الف

    حال جو دل کا سمجھ آئے کہا کرتے ہیں بس اسی حال میں خوش حال رہا کرتے ہیں خواب ساحل کے کبھی آنکھ میں تیرے ہی نہیں بس جہاں موج بہاتی ہے بہا کرتے ہیں دل شگافی نے عجب رنگ دکھایا ہے منیب چوٹ اوروں کو لگے ہم ہی سہا کرتے ہیں
  13. م

    بڑھتے ہوئے بچوں کے معاملات و مسائل اور ان کا حل

    بہت زبردست آئیڈیا، تابش بھائی۔ مجھے ایک نئے مکالمے کا آغاز کرنا چاہیے۔
  14. م

    بڑھتے ہوئے بچوں کے معاملات و مسائل اور ان کا حل

    یا میں اپنے دل کی مانوں یا پھر امجد بھائی کی مشورہ ان کا اچھا ہے وقت ملا تو سوچیں گے :redrose:
  15. م

    بڑھتے ہوئے بچوں کے معاملات و مسائل اور ان کا حل

    امجد بھائی، جتنا دیوار سے بوجھ کم ہو گا، اتنا ہی دل بوجھل ہو جائے گا کہ اپنے ابو کی یادگار عطیہ کر دی۔ ویسے آپ راجا ہیں۔ آپ کی خریداری کی حیثیت کم کیوں ہے؟ اگر آن ترکِ شیرازی پر عمل کرتے ہوئے کسی کے سیاہ خال پر اپنی کوئی راج دھانی تو نہیں وار چکے؟
  16. م

    ناز برداریوں میں کچھ بھی نہیں - منیبؔ الف

    بہت شکریہ، ظہیر بھائی۔ بیس اکیس برس کی عمر سے سنجیدگی سے لکھ رہا ہوں مگر باقاعدگی سے نہیں۔ اگر آپ خامی نہیں پاتے تو شاید مشق کے ساتھ ساتھ موزونئ طبع کو بھی دخل ہو۔ بہرحال ابھی تو طفلِ مکتب ہوں اور آپ مکتب دار۔ امید ہے اس محفل میں آپ جیسے اصحاب کی صحبت رنگ لائے گی اور وقت کے ساتھ ساتھ میرے کلام...
  17. م

    عدم سمونے میں لگ گیا ہے - منیب الف

    بہت شکریہ، لئیق بھائی۔ آپ کا نام مجھے بہت اچھا لگا۔ جیسے کوئی لائقوں سے زیادہ لائق ہو۔ کیا اس کا یہی مطلب ہے؟
  18. م

    عدم سمونے میں لگ گیا ہے - منیب الف

    لیکن عدنان بھائی، صدارت کی مسند سے بھی کوئی اترنا نہیں چاہتا۔ تابش بھائی نے تو پھر تین بار ہی نہیں اتروں گا کہا ہے۔ صدور کے صدور میں یہ وظیفہ تو دن رات جاری رہتا ہے۔
  19. م

    عدم سمونے میں لگ گیا ہے - منیب الف

    یہی عزم چاہیے، تابش بھائی۔ (y)
Top