نتائج تلاش

  1. م

    عدم سمونے میں لگ گیا ہے - منیب الف

    بہت شکریہ، عدنان بھائی۔ :)
  2. م

    عدم سمونے میں لگ گیا ہے - منیب الف

    بہت شکریہ، حسن بھائی۔ میں منیب احمد ہوں، آپ محمود ہیں۔ یعنی ہم ایک ہی جماعت میں شامل ہیں۔ :)
  3. م

    عدم سمونے میں لگ گیا ہے - منیب الف

    معذرت کیسی، تابش بھائی؟ آپ نے تو میرے شادی سے پیشر اور بعد کے ممکنہ حالات لکھ دیے ہیں۔ رونے تو میں بچپن سے لگا ہوں۔ البتہ استری کرنے اور کپڑے دھونے سے واسطہ کم کم ہی رہا ہے۔ جہاں تک کونے میں لگنے کی بات ہے تو وہ میرے لیے چیتاونی ہے کیونکہ ابھی 'اللہ کے افضال سے' بن بیاہا ہوں۔ پیشگی خبردار کرنے...
  4. م

    عدم سمونے میں لگ گیا ہے - منیب الف

    میرا خیال ہے صرف ایک مصرعے کی تضمین سے عام قاری دھوکہ کھا جائے گا۔ شعر مکمل کر لیتے ہیں، اظہار منہ تکے ہے مرے فن کے کام کا ممنون ہوں ظہیر علیہ السلام کا اصل یوں ہے، 'اعجاز منہ تکے ہے ترے لب کے کام کا'۔ :)
  5. م

    عدم سمونے میں لگ گیا ہے - منیب الف

    اجازت دینے کا شکریہ، ظہیر بھائی! آپ نے مجھے میر کا مصرع یاد دلا دیا، 'کیا ذکر یاں مسیح علیہ السلام کا'۔ آیندہ جب آپ میرے کلام پر تبصرہ کیا کریں گے تو میں کہوں گا، 'ممنون ہوں ظہیر علیہ السلام کا'۔ :)
  6. م

    عدم سمونے میں لگ گیا ہے - منیب الف

    بہت شکریہ، حضور۔ آپ کا صفحہ کوائف اور کلام میں نے دیکھا ہے۔ آپ کے عمری اور علمی مرتبے نے الجھن میں ڈال دیا ہے کہ آپ کو کیسے مخاطب کروں؟ ظہیر صاحب، ظہیر بھائی، لیکن نام لینا سوء ادب معلوم ہوتا ہے۔ اجازت ہو تو حضور ہی سے کام لوں؟
  7. م

    عدم سمونے میں لگ گیا ہے - منیب الف

    فرخ منظور بھائی، اگر عدم سموسے میں لگے گا تو پھر وجود تو کیچپ میں ہی لگے گا۔
  8. م

    کوئی مشورہ دیں کیا یہ عمل صحیح ہے؟

    واہ! کیا نپا تلا حساب ہے آپ کا۔
  9. م

    کوئی مشورہ دیں کیا یہ عمل صحیح ہے؟

    دنیا کے مخالف ہی چلیں، عبد القدیر بھائی۔ دنیا کی دوڑ میں آج تک کوئی نہیں جیتا۔
  10. م

    بڑھتے ہوئے بچوں کے معاملات و مسائل اور ان کا حل

    یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کی توجہ دونوں جانب ہے۔ میں چونکہ ابھی ’اللہ کے افضال سے‘ بن بیاہا اور بے نونہال ہوں، اس لیے آپ یقیناً ان معاملات اور ذمہ داریوں کی مجھ سے بہتر سمجھ رکھتے ہیں۔
  11. م

    غزل: وہی صبح ہے، وہی شام ہے ٭ محمد تابش صدیقی

    کیا کہنے، تابش بھائی! آپ کے اشعار کی تابش کی کوئی تاب نہیں لا سکتا۔ بہت عمدہ!
  12. م

    عدم سمونے میں لگ گیا ہے - منیب الف

    چند تازہ اشعار: عدم سمونے میں لگ گیا ہے وجود کھونے میں لگ گیا ہے جو ہے نہ ہونے سا لگ رہا ہے نہ ہے جو ہونے میں لگ گیا ہے وہ ناخدا ہوں جو اپنی کشتی کو خود ڈبونے میں لگ گیا ہے ابھی وہ میں تک نہیں گیا تھا جو ہم کو ڈھونے میں لگ گیا ہے کرامتوں کا سفید بادل نظر بھگونے میں لگ گیا ہے منیبؔ مرکز پہ لوٹتے...
  13. م

    'منھ' یا 'منہ'

    بات یہ ہے کہ پہلے فیصلہ کیا جائے منہ کس کا ہے؟ کیسا ہے؟ لمبوترا ہے تو مونہہ جچے گا۔ گول مٹول ہے تو منھ کام دے گا۔ درمیانہ سا ہے تو منہ ہی رہنے دیں، کیا فرق پڑتا ہے؟ لیکن یہ میرے منہ پر آئی بات ہے۔ سن کر منھ نہ بنائیے گا۔ کہتے ہیں نا جتنے مونہہ اتنی باتیں۔ پھر بھی مجھے اپنی کم علمی کا احساس ہے۔...
  14. م

    بڑھتے ہوئے بچوں کے معاملات و مسائل اور ان کا حل

    میں آپ کا شعر پڑھ رہا تھا، وہی اٹھانا ہے پتھر جو سب سے بھاری ہے۔ اس کے بعد اس لڑی میں آپ کا تبصرہ دیکھا۔ مجھے میرے ابو یاد آ گئے۔ ان کے دن رات بھی پڑھنے پڑھانے میں گزرتے تھے۔ ہمارے گھر میں جگہ کم تھی اور کتابیں زیادہ۔ ہم چھ بہن بھائی تھے۔ کسی کا بھی ابو سے ’دوستانہ‘ نہیں تھا۔ ہمیں سمجھ نہیں آتا...
  15. م

    کوئی مشورہ دیں کیا یہ عمل صحیح ہے؟

    جب تک آپ کے پاس بائیک ہے، آپ کے پیسے لگتے رہیں گے۔ کم یا زیادہ۔ آج یا کل۔ ماہانہ یا روزانہ۔ دو صورتیں ہیں: یا تو اپنا دل بڑا کریں، یا میری مانیں بائیک بیچ کر سائیکل لے لیں۔ خرچ بھی کم، صحت بھی اچھی۔ میں ایسا مشورہ دینے میں حق بجانب اس لیے ہوں کیونکہ میں نے خود بھی یہی کیا ہے۔ میرے گھر کے آنگن...
  16. م

    کوئی مشورہ دیں کیا یہ عمل صحیح ہے؟

    آپ کو مرمت کی اتنی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟ آپ وہیلنگ تو نہیں کرتے؟
  17. م

    کلکتے کا نہ ذکر کروں گا میں ہم نشیں ۔ جمیل الدین عالی

    بہت پرلطف تضمین ہے۔ مطلع پڑھ کے مجھے ہنسی آ گئی لیکن آگے چل کر جمیل صاحب نے تو کافی سنجیدہ باتیں چھیڑ دیں۔ بقول احمد مشتاق، دل فسردہ تو ہوا دیکھ کے اس کو لیکن عمر بھر کون جواں کون حسیں رہتا ہے
  18. م

    ۔۔۔۔ کا خواب ( علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)

    خلیل بھائی، آپ کو علامہ اقبال سے زیادہ بےچارے بکرے سے معذرت کرنی چاہیے۔ بقول مشتاق احمد یوسفی، اسلام کے لیے سب سے زیادہ قربانی بکروں ہی نے دی ہے۔ :laugh1: بہت پرلطف تحریر!
  19. م

    ہماری تک بندیاں

    نہایت خوب صورت! تک بندیاں کہہ کر اتنے اچھے شعر سنائیں گے تو شعر کہہ کر کیا سنائیں گے؟
  20. م

    تری نیند مختصر ہو، ترے خواب ہوں زیادہ!

    واہ، کاشف بھائی! بہت زبردست۔ پہلا شعر تو نہایت حسب حال ہے۔ کوئی شخص بھی کم پر اکتفا کرنے کو تیار نہیں۔ ایک دوڑ لگی ہے زیادہ سے زیادہ کے حصول کی۔ خواہ دین ہو دنیا ہو، دھن دولت ہو یا ثواب اور نیکیاں، زیادہ سے زیادہ ہی چاہییں۔
Top