بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
جناب عالی خوشی ہوی کہ آپ مجھ سے بھی تبصرہ چاہتے ہیں مگر ایک چھوٹے سے طالب علم کا نام استاد محترم کے ساتھ آپ نے لکھا تو مجھے بہت شرم آئی
ملا چین دل کو محبت کو پاکر
دو بار کو کچھ اچھا نہیں لگ رہا ہے بدل سکیں تو بدل دیں
ایک مصرعہ ابھی ذہن میں آیا ہے
سکوں دل کو ملنے لگا...
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ و برکاتہ
صبح بخیر
تین انسان تین چیزوں سے محروم رہتے ہیں۔
1۔۔۔ غصے والا صحیح فیصلے سے
2۔۔۔ جھوٹا عزت سے
3۔۔۔ جلد باز کامیابی سے
میرا ایک شعر ہے
سب لٹا کر زندگی کا سامنا کیسے کریں
اس قدر غم میں خوشی کا سامنا کیسے کریں
دشمنوں سے تو چلو ہے عمر بھر کی دوستی
دوستوں کی دشمنی کا سامنا کیسے کریں
حالت بتا رہی ہے یہ بھوکے فقیر کی
دو دن سے اس کے پیٹ میں روٹی نہیں گئی
عظیم سہارنپوری
ابھی آمد ہوی ہے
دئے گئے لفظ پر شاعری اور حروف تہجی پر اشعار جو بھی میں نے اب تک بھیجے ہیں سب فی البدیہ کہے ہیں صرف ایک شعر کو چھوڑ کر
ہم کو الفت آپ کی جانے کہاں لے جائے گی
زیر زمیں پہنچائےگی یا آسماں لے جائے گی
جب محبت ہو گئی پھر کیا زمیں کیا آسماں
ہم بھی ہیں تیار چلنے کو جہاں لے جائے گی
عظیم سہارن پوری
زمیں
ثواب، علم، لطف اور محبت سب کچھ تو حاصل ہو رہا ہے اس محفل سے کچھ مجبوریاں دور لے بھی جائیں تو پھر آجاتے ہیں یہیں
ابھی تو نئے ہیں اللہ تعالیٰ آخیر تک یہی سوچ اور یہی حال رکھے
آمین
ہمیں تبصرہ کرنے کا حق تو نہیں ہے کہ خود طالب علم ہیں مگر غزل کے اشعار کا مضمون پسند آیا تو دل چاہا کہ غزل کو خوبصورت بنانے میں ایک دو شعر پر ہم بھی کچھ رائے دے دیں کچھ غلط لکھ جائیں تو در گزر کردیں اور کام کا ہو تو قبول کر لیں
جو منزل سے واقف نہیں خود ہی اپنی
وہ دنیا ہمیں رہ دکھانے لگی...
گھر کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو چھوٹے چھوٹے تالے اس کو مقفل کر دیتے ہیں اور تالوں سے کہیں چھوٹی تالیاں ان تالوں کو کھول کر پورا گھر کھول دیتی ہیں
ایسے ہی چھوٹی چھوٹی باتیں دلوں کے روازے بند بھی کر دیتی ہیں اور کھول بھی دیتی ہیں