نتائج تلاش

  1. نویدظفرکیانی

    تازہ نظم : میں تنہا نہیں از :- نویدظفرکیانی

    نہیں میری بیٹی میں تنہا نہیں ہمیشہ مرے ساتھ رہتی ہو تم میں جب بھی کوئی گیت سننے لگوں تو آواز کے ساتھ بہتی ہو تم میں جب بھی کوئی بات کرنے لگوں مری بات کو آ کے کہتی ہو تم میں جب بھی غزل کوئی لکھنے لگوں تو قرطاس پر آن ڈھتی ہو تم میں جب بھی کتابوں کو پڑھنے لگوں تو نظموں فسانوں میں رہتی ہو تم...
  2. نویدظفرکیانی

    غزل : پھر اندھیرے نور کا دہوکہ پہن کر آئیں گے - از نویدظفرکیانی

    شکریہ عبید صاحب ۔۔۔۔ مجھے ہمیشہ آپ کی رائے کا انتظار رہتا ہے۔ گرہ بھی درست معلوم ہوتا ہے لیکن "ہنر" کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اسمِ اعظم سے زبانوں کا ہنر کھلنے تو دو طاقتوں کے دیوتا معبد سے باہر آئیں گے
  3. نویدظفرکیانی

    خوشگوار

    خوشگوار
  4. نویدظفرکیانی

    غزل : پھر اندھیرے نور کا دہوکہ پہن کر آئیں گے - از نویدظفرکیانی

    پھر اندھیرے نور کا دہوکہ پہن کر آئیں گے آگہی جب کانچ کا بُت ہے تو پتھر آئیں گے کٹ کے آنگن میں گری کیسی نگاہوں کی پتنگ لوٹنے والی تمناؤں کو چکر آئیں گے یہ جو کہساروں کی پھسلن ہے کہیں بہہ جائے گی دیکھنا اِک روز ہم چوٹی کو چھو کر آئیں گے موسموں نے جب بھی پہنی ہیں گلابی مہندیاں کیوں گماں...
  5. نویدظفرکیانی

    اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012

    شکریہ عبدالروف صاحب
  6. نویدظفرکیانی

    اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012

    ارے یہ ایڈیٹر کا ربط کہاں گیا؟ ہیکر صاحب کی وہ والی پوسٹ تو غائب ہی ہو گئی جس میں انہوں نے متذکرہ ربط عنایت فرمایا تھا۔
  7. نویدظفرکیانی

    تازہ غزل : رنگِ دنیا دیکھتا رہتا ہوں میں از نویدظفرکیانی

    رنگِ دنیا دیکھتا رہتا ہوں میں خود کو خود سے مانگتا رہتا ہوں میں رات بھر کیوں جاگتا رہتا ہوں میں چاند سے کیا پوچھتا رہتا ہوں میں کیسا نابینا سمے ہے زیست کا سب سے آنکھیں مانگتا رہتا ہوں میں تشنگی بجھتی نہیں اظہار کی اپنے اندر گونجتا رہتا ہوں میں زعم ہے پتھرائے جانے کا مجھے اور دل کو تھامتا...
  8. نویدظفرکیانی

    اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012

    میرا خیال ہے کہ خوشبو لگا کر حصار کھینچ کر بیٹھنا ہی ہوگا کیونکہ کام نہیں بن سکا ہے۔ اب آپ ہی فرمائیں کہ کون سی خوشبو لگانی ہے اور حصار کا چکر کتنے گز کا ہونا چاہئے اور رات کا کون سا پہر ہو جب یہ مجاہدہ کیا جائے؟
  9. نویدظفرکیانی

    تعارف ڈاکٹر سہیل عباس خان کو اردو محفل میں خوش آمدید

    خوش آمدید ڈاکٹر صاحب ۔۔۔۔ آپ کی آمد یقینآ فورم کے لئے نیک شگون ہے۔
  10. نویدظفرکیانی

    اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012

    اردو انگریزی کا سوال تو بعد کا ہے میں نے عرض کیا ناں کہ جونہی کی بورڈ کو چھوتا ہوں تو ظالم فورآ ایرر باکس جنریٹ کر دیتا ہے۔ ویسے میں لینگویج کا آپشن بھی استعمال کر چکا ہوں۔ کوئی افاقہ نہیں ہے۔
  11. نویدظفرکیانی

    ساتویں سالگرہ محفلِ مشاعرہ 10 جولائی 2012

    جنابِ صدر اور معزز سامعین : السلام علیکم سب سے پہلے میں آپ کو شکرگزار ہوں کہ آپنے مجھے مدعو کیا۔ اپنے کلام کا آغاز میں ایک نظم سے کرتا ہوں۔ عنوان ہے "اُف یہ یادیں"۔ عرض کیا ہے میں کتبہ ہوں گزری ہوئی ساعتوں کا جسے میں نے گاڑا ہے ہر راستے پر میں نوحہ ہوں بھولی ہوئی صحبتوں کا جو لیتا ہو سانس آج...
  12. نویدظفرکیانی

    اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012

    آپ خود ہی ملاحظہ فرما لیں See the end of this message for details on invoking just-in-time (JIT) debugging instead of this dialog box. ************** Exception Text ************** System.TypeInitializationException: The type initializer for 'Abjad.GloalFun' threw an exception. --->...
  13. نویدظفرکیانی

    اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012

    میں نے آپ کے کہے پر ہو بہو عمل کیا ہے۔ دو تین ایررز دینے کے بعد ابجد اوپن ہو جاتا ہے لیکن جب کی بورڈ سے کچھ ان پُٹ کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو یہ میسج باکس آ جاتا ہے اور پیچھا ہی نہیں چھوڑتا۔ کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں؟
  14. نویدظفرکیانی

    اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012

    پیٹیم 4 2۔8 گیگا 1 گیگا ریم ونڈوز ایکس پی ' سروس پیک 2 32 بٹ
Top