نتائج تلاش

  1. رضوان

    مبارکباد شادی کی سالگرہ مبارک ہو

    خیر مبارک اور بہت شکریہ
  2. رضوان

    سراب (وہ خام خیالیاں جو میرے بلاگ پر تحریر کی جاتی ہیں)

    ایک دفعہ پھر پردیس سے بلاوہ آیا ہے اور مشرق وسطیٰ کی ایک کمپنی میں جاب آفر ہوئی ہے۔اس ماہ کے آخر میں روانہ ہوناہے۔ اپنی موجودہ ملازمت سے چند دن پہلے میں استعفیٰ دے چکا ہوں۔ ( ملاں ڈیزل تو قاضی اور قوم کو غچہ دے گیا لیکن میں نے لبیک کہا) کل میری کمپنی کے ساتھیوں نے الوداعی پارٹی کا انتظام کیا...
  3. رضوان

    مبارکباد بوچھی منصبِ دس ہزاری پر

    بوچھی کو دس ہزار چہکتے مہکتے لہکتے مسکراتے اور پوری محفل کو تھرتھراتے ہوئے پیغامات پر دلی مبارکباد
  4. رضوان

    سراب (وہ خام خیالیاں جو میرے بلاگ پر تحریر کی جاتی ہیں)

    المیہ در المیہ کس میں ہمت ہے کہ ان پے در پے تازیانوں کے بعد مرثیہ ہی لکھ سکے۔ آج پھر شہر پناہ کے گردا گرد غنیم کے حریص و مکار لشکری بڑھے چلے آتے ہیں۔ کوتوال شہر اپنے جھوٹےگھمنڈ اور ہوس کے دوام کے لیے ہر قزاق کے تلوے چاٹنے پر تلا ہوا ہے۔ رعایا ابھی تک خوابِ غفلت کے فسوں میں ہے۔ قاضی افسوں گر...
  5. رضوان

    مبارکباد شادی کی سالگرہ مبارک ہو

    خود ہی کافی کچھ پکانا سیکھ گیا ہے، سلاد اور ابلی ہوئی چیزوں پر بھی گزارا کر لیتا ہے۔ ایشین ریسٹورنٹ ابھی تک ملا ہی نہیں۔ وہ بھی رمضان کی وجہ سے دلچسپی نہیں لے رہا اور کچھ خود اسے بھی شوق نہیں ہے ۔ بس گھومنے کا شوق ہے روز نئے راستے سے فیکٹری جاتا ہے اور نئے قصے سناتا ہے۔
  6. رضوان

    بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے ۔ حفیظ جونپوری

    اور اس طرح کی باتوں سے پوری محفل کی بدنامی ہوتی ہے;) لٹ گیا وہ ترے کوچے میں رکھا جس نے قدم اس طرح کی بھی کہیں راہزنی ہوتی ہے بہت عمدہ فاتح صاحب
  7. رضوان

    مبارکباد شادی کی سالگرہ مبارک ہو

    شکریہ ، خیر مبارک ضبط اور عیشل بوچھی یہ اُس کا پلیسمنٹ کا سال ہے یونیورسٹی ہی کی طرف سے، اگلے سال واپس بریڈ فورڈ۔ عید کے لیے بریڈ فورڈ ہی آنا ہے۔ کارڈف میں تو بریڈ پر گزارا ہے بریڈ فورڈ میں چپاتی پراٹھا مل جاتا ہے ۔ ( انوکھیاں باتاں ہیں آپ کے بلایت کیاں:rolleyes: )
  8. رضوان

    جاوید اختر جسم دمکتا، زلف گھنیری - جاوید اختر

    واہ وارث صاحب واہ، کمال کی شاعری ہے جاوید اختر صاحب کی تم سے دوری، یہ مجبوری، زخمِ کاری، بیداری تنہا راتیں، سپنے کاتیں، خود سے باتیں میری خُو
  9. رضوان

    سندھیالوجی میوزیم جامشورو

    نعمان شکریہ پسندیدگی کا۔ بالکل درست بات ہے کہ چاہے اختلاف ہی ہو لیکن بھٹو خاندان کے ذکر کے بغیر پاکستان کی سیاسی تاریخ مکمل نہیں ہوتی۔ طالب علم کو درست تجزیے کے لیے تعصبات اور ذاتی پسند نا پسند سے ذرا اوپر اٹھ کر مشاہدہ کرنا چاہیے۔ ایک پورا ہال بھٹو خاندان کے لیے وقف ہے ۔ کتابوں میں پڑھی جانے...
  10. رضوان

    مبارکباد شادی کی سالگرہ مبارک ہو

    اعجاز صاحب خیر مبارک ہم دونوں کی جانب سے وارث صاحب ہمیں اب بھی وہ پہلا دن یاد کرنا اچھا لگتا ہے ( مصلحت ) بہت بہت شکریہ آپ کا۔ ساجد اقبال مجھے جو محب سے وصولنی تھی وہ آپ لے لیں حساب برابر;) بوچھی آجکل زبیر کارڈیف چلا گیا ہے وہاں مٹھائی کی کوئی دکان ہی نہیں ہے :(
  11. رضوان

    کون ہے جو محفل میں آیا 10

    ابھی کچھ وقت لگ ہی جائے گا اہلِ سعودیہ کو افطار وغیرہ سے فارغ ہوتے ہوتے لیکن امید ہے کہ بعد از افطار نئی توانائیوں کے ساتھ شمشاد بھائی ہی سب سے پہلے واپس لوٹیں گے۔
  12. رضوان

    مبارکباد شادی کی سالگرہ مبارک ہو

    ساجد بھائی ، منیر صاحب ، عمار ، زینب صاحبہ، سیدہ شگفتہ آپ سب کا بہت بہت شکریہ بوچھی پچھلی دفعہ آپکےلیے مٹھائی بھجوائی تھی مگر کوریئر کمپنی نے کہا گھر والے سیرو سیاحت کو گئے ہوئے ہیں۔ آپ کا بہت بہت شکریہ ( اتنا بڑے کیک کا بڑا سا شکریہ بس اب افطار کا انتظار ہے)
  13. رضوان

    مبارکباد شادی کی سالگرہ مبارک ہو

    شمشاد بھائی تہہ دل سے آپکا شکریہ آپ کے بروقت ایس ایم ایس کی وجہ سے اس دفعہ میں طعنہ کھانے سے بچ گیا " آپ کو تو کچھ یاد ہی نہیں رہتا" ( یاد تو تب آئے کہ بھولنے کا موقع ملے ) عجیب اتفاق ہے کہ اس سال بھی سالگرہ کے موقع پر گھر سے باہر ہوں اور بس عید سے ایک دن پہلے ہی گھر پہنچ پاؤں گا۔ بہت شکریہ
  14. رضوان

    مبارکباد شگفتہ کو سالگرہ مبارک

    بہت بہت مبارک ہو سیدہ شگفتہ
  15. رضوان

    مبارکباد شمشاد کا تیس ہزاری منصب

    شمشاد بھائی بہت بہت بہت (تین کو ہی تیس ہزار سمجھیے ورنہ روزے میں اپنا تو حشر ہوجائیگا) مبارک ہو۔
  16. رضوان

    میری فکری تنہائی کا سدباب کیجیے۔۔۔

    آپ دوستوں سے ایک دفعہ پھر بصد ادب و محبت درخواست ہے کہ صرف مسلمانوں نہیں بلکہ پاکستان اور دنیا میں بسنے والے انسانوں کا بھی سوچیں۔ فاروق صاحب آپ نے منشور کے لیے گائیڈ لائن دیتے ہوئے ٹوسٹ ماسٹر کلب کے نکات و تجربات کو سامنے نہیں رکھا۔ صرف حلف کی خاطر تنظیم / کلب کو دائرے میں مقید کر نے جارہے...
  17. رضوان

    میری فکری تنہائی کا سدباب کیجیے۔۔۔

    درست کہہ رہے ہو۔۔ شکریہ اب آگے بڑھو:)
  18. رضوان

    میری فکری تنہائی کا سدباب کیجیے۔۔۔

    معزرت کیساتھ میری یہ پوسٹ محب کی پوسٹ کے جواب میں پڑھی جائے۔ ظفری نے کھٹا کھٹ تین پیغامات پیل دیے اور میرا انٹرنٹ وہیں پر اٹکا ہوا تھا۔
  19. رضوان

    میری فکری تنہائی کا سدباب کیجیے۔۔۔

    میں یہ تمام پیغامات خاموشی سے پڑھتا رہا ہوں مجھے عملی طور پر کچھ بھی متاثر کن دکھائی نہیں دیا۔ ایک اور میرے نزدیک اہم اعتراض - - - پاکستان اسلامی جمہوریہ ضرور ہے لیکن اس کے آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ صرف مسلمان ہی شہری ہوسکتے ہیں اس لیے اگر آپ بھی معاشرتی بہتری کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں...
  20. رضوان

    سندھیالوجی میوزیم جامشورو

    ڈیڑھ سو سال پہلے مرحوم اللہ ڈنو میمن کی گھر والی کو جہیز میں ملنے والا یہ صندوق ان کے پوتے ڈاکٹر حسین بخش میمن شہر درو ضلع ٹھٹہ سے عطیے کے طور پر سندھیالوجی کو پیش کیا۔
Top