نتائج تلاش

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے: فواد چودھری

    کتنے سیاسی لوٹے خان کے اس جمع کیے گئے وہ سب مشرف بہ اسلام ہوکر نیک ہوچکے۔ جو اپوزیشن میں ہیں وہی عوام کھاؤ پیر ہے۔ خدا کے لیے جمہوریت کو اس ملک میں آنے دیں۔
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل گیا، صدر نے آرڈیننس جاری کر دیا

    جب تک خان صاحب کو ان کے ووٹوں سے جیتنے کی موہوم امید ہے، ان کا ووٹ لازمی ہے۔
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے: فواد چودھری

    جو یہ کررہے تھے گزشتہ تین سال سے وہ قانون کے ساتھ مذاق نہیں تھا؟ ایک نالائق شخص کو مسلط کرنا؟
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے: فواد چودھری

    آج جب سیلیکٹرز سیلیکٹڈ سے بری کارکردگی پر ناراض ہورہے ہیں تو انہوں نے بھی مان لیا کہ وہی پچھلے ستر سال سے چلارہے ہیں۔ جو بھی کپتان کے خلاف بولے گا میڈیا سیل اس کی ایسی کی تیسی کرنے کے لیے تیار ہے۔
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے: فواد چودھری

    سیلیکٹرز کے سیلیکٹ کرنے کے باوجود پچھلے تین سال سے غلطیوں پر غلطیاں ہی کیے جارہا ہے لاڈلا۔ اب تو سیلیکٹرز بھی ہاتھ جوڑ گیے۔
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے: فواد چودھری

    جب تک عدالتیں اپوزیشن کو ناحق سزائیں سناتی رہیں، انصاف کا بول بالا رہا۔ جوں ہی ان کے جھوٹے مقدموں کی پھوک نکلنے لگی عدالتوں پر مغلظات کا طومار باندھا گیا۔ یہی ان کے سوشل میڈیا سیل کا کام ہے۔
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل گیا، صدر نے آرڈیننس جاری کر دیا

    اس حکومت کے پاس آرڈیننس کے ذریعے ملک چلانے کے علاؤہ اور کوئی چارہ ہی نہیں۔ کیا اس اتنی اہم ترمیم کے لیے کسی آرڈیننس کی ضرورت ہے یا اسمبلی میں بل پیش کرنے کی؟ انہیں علم ہے کہ اسمبلی میں بل پیش کرنے کی صورت میں منہ کی کھانی پڑے گی۔ آرڈیننس اگر سادہ اکثریت سے پاس ہوسکتا ہے تو یہ اس دن کا انتظار...
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی ایک بار پھر دیہاتوں پر قبضے کی کوشش،مزاحمت کرنے پر مقامی لوگوں پر فائرنگ

    M. Jibran Nasir (@MJibranNasir) Tweeted: جہاں پی ٹی آئی، پی پی پی، نون لیگ ، اسٹیبلشمنٹ اور میڈیا سب ایک پیج پر ہیں اس جگہ کا نام ہے #بحریہ_ٹاؤن
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے: فواد چودھری

    یوں سب سے بڑا مذاق تو وہ سیلیکٹرز ہیں جو اس غریب ملک کی قسمت سے اس طرح چمٹ گئے ہیں جیسے آکاس بیل! ایوب خان یحییٰ خان ضیاء الحق پرویز مشرف اینڈ کاؤنٹنگ
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے: فواد چودھری

    نظام سقہ کو یوں سیلیکٹ کرنا اور پورا ملک اس کے حوالے کردینا بھی نظام کے ساتھ مذاق ہے۔
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    علامہ اقبال کے کلام کا اردو ترجمہ

    تو دوعالم کا غنی ہے، میں گدا روزِ محشر کام اک کرنا مرا ہاں چھپا کر دیجیو مالک مجھے مصطفےٰ ﷺکے سامنے ناما مرا
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    'ایمازون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا'

    اگر ہم پاکستانیوں کی واضح تعداد ہیں تو جواب ہاں میں ہے۔ کرونا کے دنوں میں ہم آن لائین راشن منگواتے رہے ہیں۔ کل ہی ہم نے سنگ میل پبلشرز سے "مجموعہ راجندر سنگھ بیدی منگوایا ہے۔ پچیس فیصد ڈسکاؤنٹ پر۔ پاکستان میں کیش آن ڈیلیوری زیادہ مقبول ہے۔۔ نوٹ:شروع میں کووڈ 19 کو کرونا کہا گیا۔ تب ایک سازشی...
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    فوج نے کب سے بچے جننے کا کام شروع کردیا؟ فوج ہماری ہیرو ہے۔ فوج وزیراعظم کے ماتحت وزیر دفاع کا محکمہ ہے۔ ادارہ نہیں ہے۔ فوج کے ذمے پاکستان کی اصلی سر حدوں کا دفاع ہے جو وہ بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔ فوج کا کام سیاست میں حصہ لینا ہرگز نہیں ہے۔ فوج پاکستانیوں کا فخر ہے لیکن آن کی ماں نہیں ہے۔
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    دکھ کے موسم

    دکھ کے موسم محمد خلیل الرحمٰن پارسال جب کوئل میرے گھر کے آنگن کوکنے آئی میں نے سوچا تھا اس بِرہن کا دکھ بھی کتنا گہرا ہے آج بھی جیسے تیسے کرتے رات بتائی اب یہ سوچ رہا ہوں آج بھی کوئل میرے آنگن کوکے گی تو پوچھوں گا اے پاپن کیا گرما کی لمبی دوپہریں بھی دکھ کے موسم ہوتے ہیں؟
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    دکھ کے موسم

    کرشن چندر کا ناول "سڑک واپس جاتی ہے" ابھی شروع کیا ہے۔ اس کے پہلے باب سے ایک اقتباس "ان لڑکیوں کے سر پر سیبوں کی شاخوں کے پھول تھے اور پاؤں میں راستے کے چھوٹے چھوٹے کنکر یوں آکے ٹکراتے تھے، جیسے دل پر دستک دے رہے ہوں۔ اور ہر لڑکی کا دل موہوم آرزوؤں سے لرز اٹھتا، اور وہ حیران اور مایوس نگاہوں سے...
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    آپ کی اس لایعنی بات کا جواب محمد وارث صاحب کی اس پوسٹ میں موجود ہے۔ یعنی کوئی محب وطن پاکستانی ایسا نہیں جو فوج سے محبت نہ کرتا ہو۔ لیکن اگر کوئی ادارہ اپنے آئینی کردار سے تجاوز کرتا ہے تو اس پر تنقید جائز بات ہے
  17. محمد خلیل الرحمٰن

    فارن فنڈنگ کیس اور امریکہ میں قائم کمپنی IKDAR

    لاڈلے کے خلاف عدالت میں جانا آسان کام نہیں۔دیکھیےکس کس طرح سے اسکروٹنی کمیٹی پارٹی کی مدد کررہی ہے۔ ثبوت سامنے ہیں دکھانے کی اجازت نہیں ہے۔ واہ رے لاڈلے!
  18. محمد خلیل الرحمٰن

    پاکستان کے شہری محب وطن یا غدار

    آپ نے چونکہ ہماری ہر بات پر صاد کیا ہے ہم آپ کے مکمل تبصرے سے متفق ہیں۔ یا یہ کہنا زیادہ بہتر ہوگا کہ ہمارا مطمح نظر آپ نے زیادہ بہتر انداز سے ادا کیا ہے۔ آپ کی قادر الکلامی کی داد!
  19. محمد خلیل الرحمٰن

    پاکستان کے شہری محب وطن یا غدار

    چونکہ یہ موضوع مزید بحث کا تقاضا کرتا ہے ہم نے اسے نئے دھاگے میں منتقل کردیا ہے۔
Top