زبانیں رابطے کا ذریعہ ہوتی ہیں اور یہ ٹھیک ہے کہ کسی زبان کی خدمت ضروری نہیں کہ اس مذہب کی بھی خدمت ہو جس سے وہ منسوب کی جارہی ہو جیسے کہ اردو میں منٹو اور اور عربی میں خلیل جبران ۔ لیکن یہ بھی اک حقیقت ہے کہ بعض چیزوں سے بعض چیزوں کی نسبت اس قدر مضبوط ، متعارف اور مربوط ہوتی ہے کہ وہ ایک دوسرے...