نتائج تلاش

  1. سید اسد معروف

    غزل "میں اپنے آپ سے لڑتا رہا اکیلے میں" برائے اصلاح

    غزل مجتث مثمن مخبون محذوف مسکن مفاعلن فَعِلاتن مفاعلن فِعْلن؟؟؟؟ جنوں خرد سے جھگڑتا رہا اکیلے میں میں اپنے آپ سے لڑتا رہا اکیلے میں یہ انتظار قیامت تھا تیرے آنے تک سنور سنور کے بگڑتا رہا اکیلے میں کہیں تو غیر کی محفل میں جلوہ ریز نہ ہو یہ وہم زور پکڑتا رہا اکیلے میں تیرا خیال درختوں کے زرد پتوں...
  2. سید اسد معروف

    غزل "نہ عروج دے نہ زوال دے" برائے پوسٹ مارٹم

    غزل(تصحیح کے ساتھ) تو عروج دے کہ زوال دے فقط اپنی راہ پہ ڈال دے مجھے چھین لے غمِ دہر سے فقط اپنے غم کا ملال دے مرے خواب آنکھوں سے نوچ لے کوئی سوچ دے نہ خیال دے میں جو منزلوں کا حریص ہوں مجھے راستوں کا وبال دے مجھے مال و زر کی نہیں طلب مرے فن کو اوجِ کمال دے میری ظلمتوں میں کمی نہ کر مرے جگنووں...
  3. سید اسد معروف

    بحر رمل مسدس محذوف۔ غزل اصلاح کے لئے

    بہت اچھے کاشف صاحب۔اس غزل کا مزاج آپ کی گذشتہ غزلوں سے تھوڑا ہٹ کے ہے۔ بہر حال آپ کی تمام شاعری داد کے قابل ہے۔
  4. سید اسد معروف

    ہر طرف خوف کے آثار نظر آتے ہیں

    بے یقینی کی ہوا ایسی چلی ہے ، توبہ سبکے اڑتے ہوئے کردار نظر آتے ہیں بہت خوب راجا صاحب، زبر دست۔ جناب ساغر مرحوم کی یاد تازہ کر دی۔"یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں"
  5. سید اسد معروف

    غزل برائے اصلاح "مسلسل بے یقینی"

    غزل مکمل بے یقینی مرا کل بے یقینی فنا بر حق ہے لیکن مسلسل بے یقینی!!! ہے "نا امید" کافر سو افضل بے یقینی سکونِ ذات، تقویٰ ہے ہلچل بے یقینی ہے ڈر انہونیوں کا سو ہر پل بے یقینی
  6. سید اسد معروف

    غزل برائے اصلاح "مسلسل بے یقینی"

    نوازش۔ بہت شکریہ
  7. سید اسد معروف

    غزل برائے اصلاح "مسلسل بے یقینی"

    بہت شکریہ ۔ امید ہے آپ راہ نمائی فرماتے رہیں گے۔ آج ایک بنیادی بات آپ سے سیکھی جو مجھے معلوم نہ تھی۔ کبھی کبھی اپنی کم علمی( یا لا علمی) پر شرمندگی بھی ہوتی ہے مگر بحر حال کوشش اورمطا لعہ جاری رکھوں گا۔آپ سب احباب کی توجہ کی ضرورت رہے گی۔
  8. سید اسد معروف

    غزل برائے اصلاح "مسلسل بے یقینی"

    شعورِزندگی میں ہے کامل بے یقینی ہے ڈر انہونیوں کا سو ہر پل بے یقینی
  9. سید اسد معروف

    غزل "نہ عروج دے نہ زوال دے" برائے پوسٹ مارٹم

    پذیرائی کا بہت شکریہ خلیل بھائی۔ صبر پہ شد لگانے سے وزن تو بن گیا مگر تلفظ غلط ہو گیا۔ تصحیح کے ساتھ دوبارہ حاضر ہوتا ہوں۔
  10. سید اسد معروف

    غزل برائے اصلاح "مسلسل بے یقینی"

    افاعیل کو سمجھنے کی غرض سے ایک چھوٹی بحر کی غزل جو ابھی لکھی ہے عجلت میں پیش کرتا ہوں۔ مفاعیلن فعولن ۔ فعولن فاعلاتن ؟؟ ہزج مربع مخذوف مکمل بے یقینی مرا کل بے یقینی وفا کے عہد میں بھی ہے شامل بے یقینی فنا بر حق ہے لیکن مسلسل بے یقینی!!! ہے "نا امید" کافر سو افضل بے یقینی مری پہچان ہیں اب تغافل،...
  11. سید اسد معروف

    لوگ کیا کہیں گے

    بہت خوب نوید بھائی۔ واہ واہ۔
  12. سید اسد معروف

    غزل "نہ عروج دے نہ زوال دے" برائے پوسٹ مارٹم

    محترم الف عین صاحب ، حوصلہ افزائی کے لیے آپ کا شکر گزار ہوں۔ افاعیل کی نسبت ابھی آ پ سے بہت کچھ سیکھنے کا ارادہ ہے مگر آہستہ آہستہ تاکہ ذہن میں سما سکے۔
  13. سید اسد معروف

    غزل "نہ عروج دے نہ زوال دے" برائے پوسٹ مارٹم

    بہت بہت شکریہ ظہیر بھائی !! آپ نے اس قدر تفصیل سے تجزیہ کیا۔ میں اس توجہ کے لیے ممنون ہوں اور آپ کی راہ نمائی کے مطا بق غزل کو بہتر انداز میں جلد دوبارہ پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ پوسٹ مارٹم کا لفظ اس لیے استعمال کیا کہ غزل بہت پہلےہی شائع ہو چکی ہے مگر اسا تذہ تک رسائی اب ممکن ہوئی۔
  14. سید اسد معروف

    غزل "نہ عروج دے نہ زوال دے" برائے پوسٹ مارٹم

    ایک غزل جو مجھے بہت پسند ہے اور آج سے 15 سال قبل میرے نام سے شائع ہو چکی ہے، اصلاح اور مشورے کے لیے پیش کرنا چاہتا ہوں۔(در اصل اس محفل سے پہلے کبھی اصلاح لینے کا شرف حاصل نہیں ہوا)۔ اس میں کچھ اجزاء جناب بشیر بدر صاحب اور کچھ سرور بارہ بنکوی صاحب کی لمبی بحر کی غزلوں کی ہو بہو نقل ہیں مگر "عروج...
  15. سید اسد معروف

    ایک احساس ۔ ندامت ہے مرے ساتهہ ابهی

    ماشا اللہ - خوب کہی۔ خاص کر مطلع تو بہت ہی عمدہ ہے۔ راجا صاحب !کہیں یہ ندامت محفل سے دور رہنے کی تو نہیں؟؟
  16. سید اسد معروف

    قوّتِ جاذبہ تھی اِس دل میں۔۔۔۔ غزل اصلاح کے لئے۔

    بہت عمدہ۔ ہر غزل بہترین!! خیالات کو جس طرح الفاظ کی شکل دی ہے وہ انتہائی متا ثر کن ہے۔۔ میں چونکہ عروض و تقطیع کو(فی الحال) بغیر مطالعہ کے سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں سو جب آپ کی غزل کو "عروض" کے سیکشن میں تقطیع کی تو یہ رپورٹ آئی۔ خفیف مسدس مخبون محذوف مقطوع فاعلاتن مفاعلن فِعْلن ۔اساتذہ سے...
  17. سید اسد معروف

    مختصر کوشش

    آپ سب احباب کا ممنون ہوں اس راہنمائی کے لیے۔۔۔ عروض کی مبادیات کو سمجھنے کی طلب اور بھی بڑھ گئی ہے اور احساس ہوا ہے کہ میں صحیح جگہ پر آگیا ہوں۔۔ انشا ا للہ وقت نکال کر اس کا مطالعہ کروں گا فی الحال تو اس ویب سائٹ کو بھی پوری طرح نہیں دیکھ پایا۔ امید ہے آپ لوگ اپنی قیمتی آراء سے نوازتے رہیں گے۔...
  18. سید اسد معروف

    مختصر کوشش

    بہت شکریہ ظہیر بھائی ۔۔ آپ کی بات بجا ہے۔ کیا آپ کوئی راہ نمائی فرمائیں گے کہ کہاں سے بہتر معلومات حاصل ہو سکتی ہیں؟
  19. سید اسد معروف

    اِس ہجر کے دریا کی، رَوانی ہو ذرا کم۔۔۔ ایک غزل اصلاح کے لئے

    بہت خوب سیّد کاشف اسرار صاحب۔۔ آپ جب بھی لکھتے ہیں کمال لکھتے ہیں۔۔۔
  20. سید اسد معروف

    مختصر کوشش

    بحرِ زمزمہ/ متدارک مربع مضاعف فعْلن فَعِلن فعْلن فَعِلن (بحوالہhttp://www.aruuz.com/taqti/result) دو شعر-اشعار ہر ایک سے لڑنا چھوڑ دیا میں نے آگے بڑھنا چھوڑ دیا تو نے خود سے چلنا سیکھ لیا مرا ہاتھ پکڑنا چھوڑ دیا....
Top