جب انسان دکھ کو زندگی سے نکالنے کی کوشش کرتا ہے تو اور بھی دکھی ہو جاتا ہے، کیونکہ ایسا ہونا ناممکن ہے۔ آنکھ کا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ انسان کو رونا بھی پڑے گا۔ کوئی اپنی حسرتوں پر آنسو بہا کر سو جاتا ہے تو کوئی رات بھر جاگتا رہتا ہے۔ ہر آنکھ میں بصارت نہیں ہوتی، مگر آنسو ہر آنکھ میں ہوتے...